RSS Feed

20 October, 2014 17:30

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

20-OCT-2014

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا پرانا تعلق ہے جو کبھی گرمجوش اور کبھی ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ مخدوم امین فہیم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

آپس میں تعلقات خراب نہیں ہونے چاہییں ورنہ کوئی اور فائدہ اٹھا لے گا۔ امین فہیم

بلاول بھٹو کی طرف سے الطاف حسین کے خلاف بیان دینے سے تعلقات خراب ہوئے۔ بیرسٹر سیف

بلاول بھٹو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الطاف حسین کے خلاف مسلسل بیانات دے رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف

ایک حالیہ سروے کے مطابق سندھ حکومت کی کارکردگی چاروں صوبوں میں سے سب سے زیادہ بری ہے۔ بیرسٹر سیف

پنجاب میں پیپلز پارٹی کو دھاندی کے زریعے ہرایا گیا ہم اسے آر اوز کا الیکشن کہتے ہیں۔ امین فہیم

ہم دھاندلی کے خلاف اس لئیے نہیں بولے کہ کہیں جمہوریت اور سسٹم کو نقصان نہ پہنچے۔ امین فہیم

بلاول بھٹو کے منہ سے مہاجر کا لفظ سن کر میرے کان کھڑے ہوئے پیپلز پارٹی کو اس پر معزرت کرنی چاہئیے۔ امین فہیم

پیپلز پارٹی میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں لیکن ان کی آواز سنی نہیں جاتی۔ بیرسٹر سیف

پیپلز پارٹی کو کسی کو ٹارگٹ بنانے کی بجائے اپنے نظریہ پر عمل کرنا چاہئیے۔ بیرسٹر سیف

اس وقت نئے صوبوں جیسے اشوز شروع کرنے کی بجائے پہلے والے سسٹم کو مظبوط کیا جانا چاہئیے۔ امین فہیم

پیپلز پارٹی نے سرائیکی صوبہ بنانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکی۔ امین فہیم

ملتان کی ضمنہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو جتنے ووٹ ملے اس سے اس کی آنکھیں کھل جانی چاہئییں۔ امین فہیم

ایم کیو ایم لسانی بنیادوں پر صوبے بنانے کی حمایت نہیں کرتی بلکہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بننے چاہییں۔ بیرسٹر سیف

اس وقت نئے صوبوں کی بات ملک کو تقسیم کر دے گی۔ امین فہیم

میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت صوبوں کو بلدیاتی الیکشن کروا دینے چاہییں۔ امین فہیم

میرے خیال میں پاکستان کی سیاست کونسل آف کامن انٹرسٹ ہے۔ مظہر عباس

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان بہت سے مسائل ہیں لوکل گورنمنٹ ان میں سے ایک مسئلہ ہے۔ مظہر عباس

ایم کیو ایم کے ناراض ہونے سے کراچی میں بے چینی بڑھے گی اور اس کا ملکی معیشت کو نقصان ہو گا۔ مظہر عباس

میں سمجھتا ہوں کہ ایم کیو ایم اب اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرے گی۔ بیرسٹر سیف

میں سویا ہوا تھا کہ چند لوگوں نے مجھے اٹھا کر سنٹر کی سیف کی چابیاں مانگیں۔ عبدالستار ایدھی

مییں نے کہا کہ میرے پاس چابیاں نہیں ہیں تو انہوں نے سیف توڑا اور سونا اور ڈالر لے گئے۔ ایدھی

لوٹے گئے سونے اور ڈالروں کی مالیت کروڑوں میں بنتی ہے۔ ایدھی

مجھے کراچی پولیس پر اعتماد ہے مجھے امید ہے کہ وہ ملزموں کو گرفتار کر لے گی۔ ایدھی

میں خود ایدھی سنٹر پر ڈاکے کے کیس کی نگرانی کر رہا ہوں۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو

ہم نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے امید ہے جلد ملزموں تک پہنچ جایں گے۔ غلام قادر تھیبو

مرکز اور صبوں میں حکومتیں اتحاد کی بجائے انتشار کی پالیسیوں پر عمل کر رہی ہیں۔ بیرسٹر سیف

پیپلز پارٹی کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہئیے اور کارکنوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑ کر رکھنا چاہئیے۔ امین فہیم

سانحہ کارساز کی مکمل تحقیقات ہونی چاہییں تھیں جو نہیں ہو سکیں۔ امین فہی پیپلز پارٹی کراچی کے جلسے میں سانحہ کارساز کے زمہ داروں کے نام بتاتی تو زیادہ اچھا ہوتا۔ بیرسٹر سیف

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: