RSS Feed

21 October, 2014 16:09

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

21-OCT-2014

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سندھ کے لئیے لازم و ملزوم ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سیاسی جماعتوں کے لیڈر سخت بیانات دیتے رہتے ہیں الطاف حسین بھی ایسا کرتے رہتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ میں لازم و ملزوم کی بجائے لازم اور ملزم بنا رکھا ہے۔ رشید گوڈیل

سندھ میں کوٹہ سسٹم اس لئیے بنایا گیا تھا کہ شہروں کے لوگ زیادہ پڑھے لکھے تھے۔ رشید گوڈیل

چالیس سال گزرنے کے باوجود اندرون سندھ میں تعلیم کا برا حال ہے۔ رشید گوڈیل

میں بلاول بھٹو زرداری کو صرف بلاول زرداری کہوں گا کیونکہ نسل باپ کے نام سے چلتی ہے۔ رشید گوڈیل

ایم کیو ایم کئی دفعہ حکومت سے روٹھتی ہے لیکن پھر مان جاتی ہے۔ عارف علوی

کراچی کے حالات ہمیشہ سے خراب ہیں پی ٹی آئی کے لاڑکانہ میں جلسہ کرنے سے خراب نہیں ہوں گے۔ عارف علوی

ہم سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو بھی باہر نکلنا چاہئیے پاکستان کے پاس اس وقت کوئی لیڈر نہیں ہے۔ عارف علوی

ایم کیو ایم کو مہاجر اور کراچی کی بجائے پاکستان کی بات کرنی چاہئیے۔ عارف علوی

اگر اردو سپیکنگ بھی سندھی ہیں تو پھر آج تک کوئی اردو بولنے ولا سندھ کا وزیراعلی کیوں نہیں بننے دیا گیا۔ رشید گوڈیل

سندھ کا وزیراعلی قومیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ اکثریتی پارٹی سے لیا جاتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان

میں پیپلز پارٹی کے مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے پر سخت ناراض ہوں۔ فردوس عاشق اعوان

مہاجر کا لفظ صرف پہچان کے لئیے ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ عارف علوی

ہمارا دھرنا چلتا رہے گا ہم کہیں نہیں جانے والے۔ عارف علوی

محرم کے دوران دھرنا کس طرح چلے گا ہم نے اس کا سوچ لیا ہے۔ عارف علوی

ایم کیو ایم کی بنیاد کوٹہ سسٹم کی وجہ سے پڑی لیکن انہوں نے اس کے خلاف کچھ نہیں کیا۔ عارف علوی

سندھ کے چھ ڈوژن ہیں میں سمجھتا ہوں کہ ان کو صوبے بنا دینا چاہئیے۔ عارف علوی

اندرون سندھ بے انتہا غربت ہے اور اس کی زمہ دار پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہیں۔ عارف علوی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: