RSS Feed

22 October, 2014 16:08

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

22-OCT-2014

ہمارا کنٹینر کرپشن اور دھاندلی کے خلاف ایک سمبل بن چکا ہے ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ شیریں مزاری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہمارے دھرنے کے نتیجہ میں لوگ نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ شیریں مزاری

قادری صاحب نے کہا تھا کہ وہ آخری غسل کر کے نکلے ہیں مجھے خوشی ہے کہ وہ سلامت واپس چلے گئے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

میں عمراں خان سے بھی کہوں گا کہ وہ ہماری امید ہیں ان کی وجہ سے سیاست میں توازن آ گیا ہے۔ چانڈیو

قادری صاحب جو لینے کے لئیے آئے تھے وہ لئیے بغیر ہی واپس چلے گئے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

قادری صاحب کو اپنے ماننے والوں سے معافی مانگنی چاہئیے لوگوں نے ان کے لئیے اپنی جانیں دی ہیں۔ واص اکرم

ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا پیغام پاکستان کے ہر گھر میں پہنچ چکا ہے۔ رحیق عباسی

ہم نے کبھی پی ٹی آئی کو دھمکی نہیں دی تھی کہ اگر وہ ہمارے ساتھ وزیراعظم ہاؤس کی طرف نہ بڑھے تو دھرنا ختم کر دیں گے۔ رحیق عباسی

مجھے پی اے ٹی کے دھرنا ختم کرنے کی دھمکی دینے کی بات کا علم نہیں ہے میں اس وقت وہاں موجود نہیں تھی۔ شیریں مزاری

عمران خان نے کور کمیٹی سے مشورہ کیا تھا اکثریت نے وزیراعظم ہاؤس کی طرف بڑھنے کا مشورہ دیا تو آگے بڑھے۔ شیریں مزاری

پی ٹی وی پر حملہ ہم نے نہیں کیا تھا وہ حکومت کی ایک سازش تھی۔ رحیق عباسی

طاہرالقادری نے یہ کبھی نہیں کہا تھا کہ مبارک ہو پی ٹی وی پر قبضہ ہو گیا ہے۔ رحیق عباسی

ہم پی اے ٹی کے ساتھ ڈی چوک میں اکٹھے ہوئے پہلے کوئی تعلق نہیں تھا ہماری کور کمیٹی نے قادری صاحب سے اتحاد کو مسترد کر دیا تھا۔ شیریں مزاری

بھٹو کو سپریم کورٹ کے ایک غلط فیصلے کی وجہ سے پھانسی دے دی گئی لیکن نواز شریف کو ایف آئی آر کٹنے کے باوجود کچھ نہیں ہو گا۔ چانڈیو

عمران خان اور قادری صاحب نے موقع ضائع کر دیا ہے اب وہ دو ہزار اٹھارہ تک کنٹینر میں بیٹھیں گے۔ وقاص اکرم

عمران خان اب چاہے جتنا مرضی احتجاج کریں ہم نے اب ان سے کوئی بات نہیں کرنی۔ وقاص اکرم

ہم سے بات چیت کرنا حکومت کے اپنے مفاد میں ہے ورنہ ان کا اپنا نقصان ہو گا۔ شیریں مزاری

ہم الیکشن کمشن کے فارم چودہ اور پندرہ کمپیوٹر پر نہ ڈالنے کے خلاف سپریم کورٹ میں چلے گئے ہیں۔ شیریں مزاری

ہماری حکومت میں مسلم لیگ ن کا رویہ یہ تھا کہ وزیراعلی پنجاب ہمارے خلاف لانگ مارچ کو خود لیڈ کیا کرتے تھے۔ چانڈیو

مسلم لیگ ن کے اسی رویہ نے کہ اب وہ بات نہیں کریں گے چار حلقوں کے مطالبہ کو یہاں تک پہنچایا ہے۔ چناڈیو

پی ٹی آئی نے الیکشن اصلاحات کا خاکہ تیار کر لیا ہے محرم کے بعد پیش کر دیں گے۔ شیریں مزاری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: