RSS Feed

23 October, 2014 16:35

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

23-OCT-2014

مسلم لیگ ن کی قیادت سے پارٹی کا ایک بڑا حصہ بہت نا خوش ہے۔ دوست محمد کھوسہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جن لوگوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی قیادت کا عوام سے رابطہ رہتا تھا اب وہ موجود نہیں ہیں۔ دوست محمد کھوسہ

اب مسلم لیگ ن کے ناراض لوگوں کو بلا بلا کر کہا جا رہا ہے کہ فنڈز لے لیں۔ دوست محمد کھوسہ

جس دن ہم پارلیمنٹ میں شاہ محمود قریشی کے ساتھ گئے مسلم لیگ ن کے ارکان نے ہمیں کہا آپ کا شکریہ آپ کی وجہ سے گردن سے سریا نکل گیا۔ اسد عمر

ہمارے دھرنے کی وجہ سے انتخابی اصلاحات کی کمیٹی کچھ نہ کچھ نتیجہ ضرور نکالے گی۔ اسد عمر

ہم پارلیمنٹ سے باہر بیٹھ کر بھی اصل اپوزیشن کر رہے ہیں ہماری وجہ سے حکومت نے بڑے بڑے معاشی فیصلے کئیے ہیں۔ اسد عمر

ہمارے احتجاج کے خوف سے حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا ہے۔ اسد عمر

دھرنے کی وجہ سے گو نواز گو کا نعرہ عام ہو گیا ہے مسلم لیگ ن کمزور ہوئی ہے اور پی ٹی آئی کا ووٹ بنک بڑھا ہے۔ اسد عمر

ہم نے پیپلز پارٹی کے کورکنوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اور اس کا نام پیپلز پارٹی ورکرز ہے۔ صفدر عباسی

پچھلے پانچ چھ سال میں پیپلز پارٹی اپنے نظریہ سے بہت دور چلی گئی ہے اور پارٹی کا لیـڈر کون ہے یہ معلوم نہیں ہے۔ صفدر عباسی

عامر ڈوگر اس لئیے چھوڑ گیا کیونکہ اب پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔ صفدر عباسی

پیپلز پارٹی محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سے قیادت کے بحران سے دو چار ہے۔ دوست محمد کھوسہ

مشرف دور میں پاکستان کے اندر مسلم لیگ ن کے نام کو زندہ رکھنے والے لوگ آج کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ دوست محمد کھوسہ

شریف برادران مسلم لیگ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ہم نے پارٹی کو ان سے بچانا ہے۔ دوست محمد کھوسہ

محرم الحرام کے دوران کوئی دھرنے میں کوئی موسیقی نہیں ہو گی لیکن عمران خان روزانہ کنٹینر پر آیں گے۔ اسد عمر

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پورے ملک سے ختم ہو رہی ہیں اور یہ پاکستان کے لئیے اچھی بات نہیں ہے۔ اسد عمر

اگر پی ٹی آئی بھی لوگوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترے گی تو زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔ اسد عمر

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ختم ہونے کی وجہ ان پارٹیوں پر دو خاندانوں کا قبضہ ہے۔ اسد عمر

دھرنوں کی وجہ سے حکومت پر جو پریشر آیا تھا پی ٹی آئی اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔ صفدر عباسی

دھرنا بہت لمبا ہو گیا ہے لیکن پی ٹی آئی کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ صفدر عباسی

مجھے سترتمبر دو ہزار پندرہ کے بعد مڈ ٹرم الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ صفدر عباسی

اس وقت پارلیمنٹ کے اندر جو پارٹیاں آپس میں ملی ہوئی ہیں وہ جلد علحیدہ ہو جایں گی۔ صفدر عباسی

میں ستمبر دو ہزار پندرہ سے بہت پہلے پاکستان کی سیاست میں تبدیلیاں آتی دیکھ رہا ہوں۔ دوست محمد کھوسہ

پی ٹی آئی جو کام پارلیمنٹ سے باہر بیٹھ کر کر رہی ہے اندر بیٹھ کر بھی کرتی تو اچھا ہوتا۔ دوست محمد کھوسہ

ہم جتنی دیر پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے ہماری کسی نے بات نہیں سنی۔ اسد عمر

جب بھی عوام کو اختیارات منتقل کرنے کی بات کی جاتی ہے پارلیمنٹ میں بیٹھی پارٹیاں اس کے خلاف آپس میں اکٹھی ہو جاتی ہیں۔ اسد عمر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: