RSS Feed

27 October, 2014 16:52

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

27-OCT-2014

شاہ محمود قریشی کل اپنے ارکان کے ساتھ استعفوں کے سلسلے میں اکٹھے سپیکر کو ملیں گے۔ طارق عظیم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

عمران خان اور طاہرالقادری تقریباْ مان گئے تھے لیکن حکومت سیاسی جماعتوں کی حمایت کی وجہ سے طاقت کے نشے میں تھی۔ قمر زمان کائرہ

عمران خان کا مطالبہ کہ دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہییں باکل درست بات ہے۔ کائرہ

سپیکر نے خود کہا کہ پی ٹی آئی والے استعفوں کے لئیے انفرادی طور پر نہیں تو اکٹھے آ جایں امید ہے اب استعفے قبول ہو جایں گے۔ کائرہ

وزیراعظم استعفی دے بھی دیں اور پارلیمنٹ ختم بھی ہو جائے تو بھی انتخابی اصلاحات کے لئیے پارلیمنٹ ہی میں آنا پڑے گا۔ کائرہ

ہم نے جمہوریت کی خاطر انتخابات کو تسلیم کر لیا تھا بس یہ کہا تھا کہ چار حلقوں کی تحقیقات کروا دیں کہ دھاندلی کیسے کی گئی۔ اعجاز چوہدری

پی ٹی آئی والے جب سپیکر کو مل لیں گے تو پھر ان کے پاس استعفوں کی منظوری کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں رہ جائے گا۔ جسٹس طارق محمود

کے پی کے حکومت لوکل گورنمنٹ الیکشن کروانا چاہتی ہے وہ الیکشن یہی الیکشن کمشن کروائے گا جس کو عمران خان نہیں مانتے۔ طارق محمود

پی ٹی آئی والے ہمارے بچوں کے ہیرو ہیں میں نہیں چاہتا کہ ہمارے بچے اب مایوس ہوں۔ طارق محمود

پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں واپس جائے اور وہاں پر بیٹھ کر حکومت پر دباؤ ڈالے۔ طارق محمود

آئین بحال ہو چکا ہے اس وقت پارلیمنٹ کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ کائرہ

حکومت پی ٹی آئی سے بات چیت کے لئیے تیار ہے لیکن عمران خان ضد پر اڑے ہیں۔ طارق عظیم

عمران خان ضد پر ضرور اڑے ہیں لیکن حکومت بھی کچھ کم نہیں ہے۔ کائرہ

جنرل آصف نواز سے لے کر جنرل مشرف تک مسلم لیگ ن کا سب کے ساتھ جھگڑا رہا ہے۔ کائرہ

وزیراعظم نے جیوڈیشل کمشن بنانے کا اعلان کیا تھا جو اب تک نہیں بنا ہے۔ کائرہ

حکومت اور مسلم لیگ ن بات چیت کے لئیے باکل تیار نہیں ہے اس بات کی تصدیق ثالثوں سے کی جا سکتی ہے۔ اعجاز چوہدری

حکومت جیوڈٖیشل کمشن الیکشن دھاندلی پر نہیں بلکہ عمران خان کے نگران حکومت اور الیکشن کمشن پر اعتراضات پر بنانا چاہتی ہے۔ کائرہ

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ہمیشہ تناؤ رہا ہے لیکن اس وقت وہ جو کر رہے ہیں اس پر میں بہت حیران ہوں۔ کائرہ

خورشید شاہ نے یہ کہا تھا کہ اردو سپیکنگ خود کو مہاجر نہ کہیں وہ بھی سندھی ہیں۔ کائرہ

ایم کیو ایم کے معاملات کے پیچھے در حقیقت کچھ اور بات ہے۔ طارق عظیم

پی ٹی آئی حکومت سے بات چیت کے لئیے تیار ہے اور وہ جو کہتی ہے کہ اس نے ساڑھے پانچ نقاط مان لئیے ہیں اس کے انتظار میں ہے۔ اعجاز چوہدری

حکومت اگر چیف جسٹس کے نیچے کوئی بنچ بنا کر گزشتہ انتخابات کی تحقیقات کروانا چاہتی ہے ہم اس کے لئیے تیار ہیں۔ اعجاز چوہدری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: