RSS Feed

6 November, 2014 16:16

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

06-NOV-2014

دھرنے کا سکرپٹ رائٹر کوئی نہیں تھا کچھ لوگوں کی حوصلہ افزائی ضرور تھی۔ ہارون رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

طاہرالقادری نے عمران خان کو شیشے میں اتارا اور انہوں نے سگنل غلط پڑھے، ہارون رشید

طاہرالقادری کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے انہیں دھرنا ختم کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہارون رشید

عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے حکومت پر دباؤ پڑا ہے اور یہ اور بڑھ جائے گا۔ ہارون رشید

عمران خان مردم شناس نہیں اسے شاہ محمود قریشی بھی دھوکہ دے جائے گا۔ ہارون رشید

عمران خان کو ٹھیک وقت پر ٹھیک فیصلے کرنے نہیں آتے۔ ہارون رشید

جج کی کبھی انتظامی تربیت نہیں ہوتی وہ کبھی اچھا الیکشن کمشنر ثابت نہیں ہو سکتا۔ ہارون رشید

فخرالدین جی ابراہیم کو اپنے اختیارات کا علم ہی نہیں تھا جنرل کیانی فیصلے کرتے رہے۔ ہارون رشید

آئندہ الیکشن میں بھی سیاسی جماعتیں دھاندلی کریں گی یہ ہو نہیں سکتا کہ وہ دھاندلی نہ کریں۔ ہارون رشید

عمران خان انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں تو ان کو پارلیمنٹ میں آنا ہو گا۔ طارق عظیم

ہم پی ٹی آئی سے دوبارہ بات چیت شرع کرنے کو تیار ہیں۔ طارق عظیم

میری زاتی رائے ہے کہ کبھی کسی جج کو آر او نہیں ہونا چاہئیے۔ سعید غنی

آج تک جتنی دھاندلی ہوئی ہے وہ ججوں کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں ہوئی ہے۔ سعید غنی

ہم کسی جج کو چیف الیکشن کمشنر کے طور پر نہیں چاہتے لیکن ہمارے پاس اور کوئی چوائس نہیں ہے۔ ابرار الحق

ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ حکومت الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کیوں نہیں کروانا چاہتی۔ ابرار الحق

عمران خان کے روئیے میں لچک نہیں ہے وہ بہت ضدی ہیں۔ طارق عظیم

عمران خان جیسے سخت روئیے کی وجہ سے تیسری قوت کو مداخلت کا موقع مل جاتا ہے۔ طارق عظیم

چیف الیکشن کمشنر کا نام نہ بھی دیا جائے تو بھی آئین کے تحت چیف جسٹس خود سے اس کا تقرر کر سکتے ہیں۔ سعید غنی

ہمیں پتہ تھا کہ نواز شریف بحران سے نکلنے کے بعد اپنا رویہ نہیں بدلیں گے لیکن امید تھی کہ شاید کچھ سبق سیکھیں گے۔ سعید غنی

نواز شریف اور ان کے وزیروں کے روئیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی وہ اب بھی پارلیمنٹ میہں نہیں آتے۔ سعید غنی

ہم مغربی جمہوریت کی تقلید کرتے ہیں لیکن اس کی فائدہ دینے والی چیزیں نہیں اپناتے۔ ابرار الحق

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بھی کم ہونا چاہئییں۔ ابرار الحق

روئیے میں لچک ہونی چاہئیے لیکن جب آپ حق پر ہوں تو پھر آپ کو ڈٹ جانا چاہئیے۔ ابرار الحق

وزیراعظم کا کام حکومت کرنا ہے محض شکل دکھانے کے لئیے پارلیمنٹ میں آنا ضروری نہیں ہے۔ طارق عظیم

ہم انرجی کے بحران پر کام کر رہے ہیں پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے۔ طارق عظیم

عمران خان وزیراعظم کے استعفے پر بضد ہیں اور یہ کبھی نہیں ہو گا۔ طارق عظیم

اگر حکومت ایمانداری سے پچھلے الیکشن کا ووٹ آڈٹ کروا دے تو ہم استعفے کا مطالبہ چھوڑ دیں گے۔ ابرار الحق

جب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو رہا تھا تو وزیراعظم سارا سارا دن پارلیمنٹ میں بیٹھے رہتے تھے۔ سعید غنی

لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں ہوئی موسم کی وجہ سے ضررت کم ہو گئی ہے۔ سعید غنی

وزیراعظم کام کرتے دکھائی نہیں دے رہے انہیں متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ سعید غنی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: