RSS Feed

12 November, 2014 16:15

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

12-NOV-2014

وزیراعظم کا سپریم کورٹ کو جیوڈیشل کمشن بنانے کے لئیے خط لکھنا ایک غیر معمولی بات ہے۔ راجہ سلمان اکرم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

عام طور پر سپریم کورٹ خود کسی مسئلے پر جیوڈیشل کمشن بناتی ہے۔ راجہ سلمان اکرم

وزیراعظم سپریم کورٹ کو صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ حکومت ایک کمشن بنانا چاہتی ہے اس کے لئیے کچھ جج دے دیں۔ راجہ سلمان اکرم

حکومت نے اگر سپریم کورٹ کو جیوڈیشل کمشن بنانے کے لئیے خط لکھا ہے تو ہمیں معلوم نہیں کونکہ وہ ہمیں نہیں دکھایا گیا۔ شیریں مزاری

پتہ نہیں حکومت نے جیوڈیشل کمشن بنانے کے لئیےسپریم کورٹ کو خط لکھا ہے یا وقت حاصل کرنے کے لئیے جھوٹ بول رہی ہے۔ شیریں مزاری

یہ حکومت کی اپنی تجویز تھی کہ جیوڈیشل کمشن میں آٗئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل کئیے جایں۔ شیریں مزاری

اسحق ڈار بہت سی باتیں مان گئے تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی منظوری بھی لے لیں لیکن پھر واپس نہیں آئے۔ شیریں مزاری

حکومت کنونشن سنٹر میں پی ٹی آئی سے مزاکرات کے دوران خود آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں کو لے کر آئی تھی۔ شیریں مزاری

جہانگیر تریں نے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں تو حکومت کی ٹیم نے بتایا کہ یہ فوج کے لوگ ہیں۔ شیریں مزاری

عمران خان اپنی بات سمجھا نہیں سکے ان کا مطلب تھا کی جیوڈیشل کمشن آئی ایس آئی اور ایم آئی کو دھاندلی کی تحقیقات کرنے کے لئیے کہے۔قمر زمان کائرہ

سپریم کورٹ خود سے کوئی جیوڈیشل کمشن نہیں بنا سکتی کیونکہ اس کے پاس کوئی مقدمہ نہیں ہے۔ سلمان اکرم راجہ

اگر جیوڈیشل کمشن کا رتبہ ٹرائیبونل کا نہیں ہو گا تو وہ بھی دھاندلی کی تحقیقات نہیں کر سکے گا۔ سلمان اکرم راجہ

سپریم کورٹ دھاندلی کے مسئلے پر سوو موٹو لے سکتی ہے۔ شیریں مزاری

سپریم کورٹ کسی قانون کی خلاف ورزی کے خلاف سوموٹو نوٹس لے سکتی ہے خود سے کوئی نیا قانون نہیں بنا سکتی۔ کائرہ

اگر دھاندلی کے مسئلے کو حل کرنا ہے تو سب کچھ ہو سکتا ہے ورنہ کچھ نہیں ہو گا۔ لفٹیننٹ جنرل غلام مصطفی

آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے جیوڈیشل کمشن کا حصہ بن سکتے ہیں۔ غلام مصطفی

سپریم کورٹ کسی بھی ایجنسی کو براہ راست اپنی مدد کے لئیے بلا سکتی ہے۔ غلام مصطفی

مجھے اس وقت حکومت کی نیت نہیں لگتی کہ وہ دھاندلی کا مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے۔ کائرہ

عمران خان نے کئی بار کہا ہے جیوڈیشل کمشن کا جو بھی فیصلہ ہو گا وہ اس کو مانیں گے۔ شیریں مزاری

جیوڈیشل کمشن کو کسی خاص حلقے کی دھاندلی کی بات نہیں کرنی چاہئیے بلکہ بتانا چاہئیے کہ الیکشن میں دھاندلی کا رحجان پایا گیا یا نہیں۔ سلمان اکرم راجہ

پاکستان میں اس وقت سیاستدانوں پر بہت تنقید ہو رہی ہے عدلیہ کے معاملات کو بھی دیکھا جانا چاہئیے۔ کائرہ

سیاسدانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں کا گند بھی صاف کرنے کی ضررت ہے۔ کائرہ

الیکشن کمشن کے ٹرائیبونل کے پاس چار ماہ کا وقت تھا انہوں نے فیصلہ نہیں کیا ان کے خلاف بھی کاروائی کی جانی چاہئیے۔ شیریں مزاری

چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے سپریم کورٹ کو مزید وقت دے دینا چاہئیے۔ کائرہ

چیف الیکشن کمشنر کے لئیے سپریم کورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج کا ہی ہونا ضروری نہیں ہے۔ کائرہ

بھارت میں حاضر سروس لوگوں کو بھی چیف الیکشن کمشنر لگایا گیا ہے اور انہوں نے بہت اچھا کام کیا۔ سلمان اکرم راجہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: