RSS Feed

13 November, 2014 16:13

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

13-NOV-2014

میں نے کہا تھا کہ پاکستان میں حسنی مبارک والی جمہوریت ہے۔عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سو لوگوں کو گولی ماری گئی کوئی وارنٹ نہیں نکلا میرے خلاف پی ٹی وی پر جھوٹے حملے کے وارنٹ نکال دئیے ہیں۔ عمران خان

پی ٹی وی پر حملہ ایک منصوبے کے تحت خود حکومت نے کروایا عام آدمی نشریات کیسے بند کر سکتا ہے۔ عمران خان

اسحق ڈار کا بیان حلفی میرے پاس ہے کہ نواز شریف نے غیر قانونی طریقے سے اپنا پیسہ ملک سے باہر بھیجا۔ عمران خان

یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ پرویز خٹک پر بھی پی ٹی وی پر حملے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ عمران خان

مسلم لیگ ن اپنی قبر کھود رہی ہے انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے دھاندلی کی ہوئی ہے۔ عمران خان

جیوڈیشل کمشن میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں کو شامل کرنا اسحق ڈار خود مانا ہوا ہے اب جھوٹ بول رہا ہے۔ عمران خان

کنونشن سنٹر میں ہمارے ساتھ مزاکرات کے دوران آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے اسحق ڈار لے کر آیا تھا۔ عمران خان

پاکستان میں تمام ادارے طاقتور کے خلاف انصاف کرنے سے ڈرتے ہیں۔ عمران خان

تیس نومبر کو جو ہو گا پر امن ہو گا لیکن اس کے بعد نواز شریف کے لئیے حکومت کرنا آسان نہیں ہو گا۔ عمران خان

حکومت نے چار سے چھ ہفتے میں دھاندلی کی تحقیقات نہیں کروائیں تو پھر اپنے لائحہ عمل پر چلیں گے۔ عمران خان

سو ارب کے فنڈ پر مریم نواز کو بٹھا دیا کوئی میرٹ نہیں ہے اب اس کی جگہ ماروی میمن کو لگا دیا ہے۔ عمران خان

تیس نومبر کو اتنا بڑا اجتماع ہو گا کہ سارے ریکارڈ ٹوٹ جایں گے۔ عمران خان

جب تک جن لوگوں نے دھاندلی کی ہے انہیں سزا نہیں ہو گی الیکشن اصلاحات سے کچھ نہیں ہو گا۔ عمران خان

طاہرالقادری نے مجھے بتایا تھا کہ ان کے لوگ تھک چکے ہیں اب وہ دھرنا ختم کر واپس جانا چاہتے ہیں۔ عمران خان

نواز شریف ہمارے پیسے سے اپنی پوری کابینہ کے ساتھ لندن میں پارٹیاں کر رہا ہے۔ عمران خان

عاصمہ جہانگیر ہماری عورتوں کے بارے میں وہ باتیں کر رہی ہیں جو فضل الرحمان کرتے ہیں۔ عمران خان

میں ایک مسلمان ہوں اور قائد اعظم اور علامہ اقبال میرے رول ماڈل ہیں۔ عمران خان

جن لوگوں نے الیکشن میں دھاندلی کی ان میں سے ایک کو نواز شریف نے بی ایم ڈبلیو اور دو پلاٹ دئیے۔ عمران خان

اگلے سال الیکشن ہوں گے ہم اپنی پوری تیاری کر رہے ہیں۔ عمران خان

شفاف الیکشن عوام کا بنیادی حق ہے سپریم کورٹ کو الیکشن میں دھاندلی کا نوٹس لینا چاہئیے۔ عمران خان

حکومت انصاف نہیں دے گی تو کوئی ساتھ دے یا نہ دے میں دھرنے میں بیٹھوں گا۔ عمران خان

یہ فیصلہ کن وقت ہے ہم نے کچھ نہ کیا تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن باریاں لیتے رہیں گے۔ عمران خان

کرکٹ میں میں نیوٹرل ایمپائر لے کر آیا نواز شریف مجھے چار حلقے کھولنے کا کہتے تو میں فوراْ کھول دیتا۔ عمران خان

لوگوں کی پی ٹی آٗئی میں آنے کے لئیے لائنیں لگی ہوئی ہیں لیکن ہم ماضی کے تجربے سے ڈرے ہوئے ہیں۔ عمران خان

تیس نومبر کو لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کس قسم کا پاکستان دیکھنا ہے۔ عمران خان

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: