RSS Feed

24 November, 2014 16:04

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

24-NOV-2014

موجودہ حکومت دو ہزار اٹھارہ تک رہی تو پاکستان معاشی اور سیاسی طور پر تباہ ہو جائے گا۔ شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایسا تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں میرے خلاف لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ شیخ رشید

نواز شریف بدلہ لینے والے شخص ہیں۔ شیخ رشید

میں اب بھی کہتا ہوں کہ موجودہ حکومت دو ہزار اٹھارہ تک نہیں چل سکے گی۔ شیخ رشید

میرے خلاف تشدد پر اکسانے کا کیس ہوا ہے میں شہباز شریف کے خلاف بھی کیس کروں گا انہوں نے کہا تھا کہ پیٹ پھاڑ دوں گا۔ شیخ رشید

حکومت زاہد حامد کو سپیکر لگانے جا رہی تھی کہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہو گیا۔ شیخ رشید

موجودہ حکومت میں کوئی عقل مند نہیں ہے بیقوفوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ شیخ رشید

عالمی طاقتیں کوشش کر رہی ہیں کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی درمیانی راہ نکال لی جائے۔ شیخ رشید

ساری دنیا نے نوٹس لیا ہے کہ نواز شریف ایک غیر مقبول لیڈر ہیں ان کے اپنے سروے ہوتے ہیں۔ شیخ رشید

انگلینڈ اور فرانس میں رہنے والے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور بھی جانتے ہیں کہ کونسا محل زرداری کا ہے اور کونسا نواز شریف کا ہے۔ شیخ رشید

ہسپتالوں میں آکسیجن نہ ہونے سے بچے مر رہے ہیں جس دن کسی بڑے آدمی کا بچہ مرے گا تو کچھ کیا جائے گا۔ شیخ رشید

آصف زرداری کی نواز شریف انشورنس پالیسی ہے اور نواز شریف کی آصف زرداری ہے۔ شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان میرے دوست ہیں لیکن انہوں نے ہمیشہ میرے مقابلے پر اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔ شیخ رشید

عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں کہ چار حلقے کھولے جایں کہ کس طرح دھاندلی کی گئی تھی۔ شیخ رشید

پارلیمنٹ کے اندر موجود تمام لیڈر کہتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی۔ شیخ رشید

ہم تیس نومبر کو اکٹھے ہوں گے پھر جو حکومت کرے گی ہم بھی وہی کریں گے۔ شیخ رشید

نواز شریف کے نیچے سے قالین نکل چکا ہے سکول کے بچے بھی چھٹی کے وقت گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہیں۔ شیخ رشید

اگر اس ملک میں جمہوریت جمہوری طریقے سے نہیں چلے گی تو پھر انتہا پسندی آئے گی۔ شیخ رشید

جو ہمیں مارنے کی کوشش کرے گا ہم اسے ماریں گے لیکن گلا نہیں کاٹیں گے سیاسی طور پر مار دیں گے۔ شیخ رشید

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: