RSS Feed

25 November, 2014 16:27

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

25-NOV-2014

میں انیس سو ستتر سے کاروبار کر رہا ہوں میں نے بنجر زمین لی اور اسے آباد کیا۔ جہانگیر ترین کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے بعد میں اپنے خاندانی کاروبار سے اپنا حصہ علحیدہ کر لیا اور اپنا کاروبار کر لیا جسے میں نے بہت زیادہ بڑھایا۔ جہانگیر ترین

میری چار شوگر ملیں ہیں میرے زمہ کسی کا کوئی پیسہ نہیں ہے میں کاشتکاروں کو باقاعدگی سے ادائیگی کرتا ہوں۔ جہانگیر ترین

میں نے آخری شوگر مل زرداری کے دور میں لگائی۔ جہانگیر ترین

نواز شریف نے میرے خلاف قرضوں کے مقدمات اس لئیے نکالے ہیں کیونکہ انہوں نے خود اتفاق فونڈری کے قرضے ادا نہیں کئیے ہوئے۔ پرویز الہی

ہم اپنے قرضے باقاعدگی سے ادا کرتے رہے یو بی ایل نے آگے بنکنگ کنسورشیم کو بر وقت ادائیگی نہیں کی۔ پرویز الہی

میری کوئی شوگر مل نہیں ہے دو تھیں جو بہت عرصہ پہلے بیچ دی تھیں۔ پرویز الہی

میں ہر سال دس لاکھ روپے ٹیکس ادا کرتا ہوں۔ پرویز الہی

میں اور میرا خاندان ہر سال پانچ ارب روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں جس میں سے آدھا میرا ہوتا ہے۔ جہانگیر ترین

میرے نام پر کوئی قرضہ نہیں ہے اور میں نے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا ہے۔ جہانگیر ترین

نواز شریف چوہدری شوگر مل جبکہ شہباز اور حمزہ شہباز شریف رمضان شوگر مل سے تنخواہ لیتے ہیں۔ جہانگیر ترین

نواز شریف اور شہباز شریف بتایں کہ وہ حکومت میں ہوتے ہوئے شوگر مل سے کیسے تنخواہ لے سکتے ہیں۔ جہانگیر ترین

زبیر عمر سرکاری ملازم ہیں وہ ہمیں کس طرح نوٹس بھیج سکتے ہیں اور مسلم لیگ ن کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔پرویز الہی

میں اور پرویز الہی مل کر زبیر عمر کو نوٹس بھیجیں گے کہ وہ کس طرح سرکاری ملازم ہوتے ہوئے ہم پر الزامات لگا سکتے ہیں۔ جہانگیر ترین

طیارہ میری کمپنی کا ہے میں جب چاہوں عمران خان کو اس میں سفر کروا سکتا ہوں۔ جہانگیر ترین

نواز شریف پنجاب حکومت کے جہاز میں سیاچن گئے تھے اس وقت ان کے پاس کوئی عہدہ بھی نہیں تھا۔ جہانگیر ترین

وزیراعظم اور ان کے بھائی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں تین سو دو کے ملزم ہیں۔ پرویز الہی

آرمی چیف نے ہمیں کھل کر کہا تھا کہ انہیں وزیراعظم نے ثالثی کرنے کے لئیے کہا ہے اور ہم تیار ہیں۔ جہانگیر ترین

آرمی چیف نے ہمیں کہا تھا کہ آپ فی الحال وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ رہنے دیں۔ جہانگیر ترین

آرمی چیف نے کہا تھا کہ جیوڈیشل کمشن کی رپورٹ آئے گی وہ وزیراعظم کے خلاف گئی تو وہ استعفی دے دیں گے۔ جہانگیر ترین

میں نے کہا تھا کہ آپ کا کہنا کافی نہیں ہے نواز شریف یا چوہدری نثار پبلکلی اس کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ ہو جائے گا۔ جہانگیر ترین

ایک گھنٹے بعد حکومت کی طرف سے فوج کی ثالثی کا اعلان کر دیا گیا۔ جہانگیر ترین

آرمی چیف نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کی شفاف انکوائری کے لئیے جیوڈیشل کمشن بنے گا۔ جہانگیر ترین

اسحق ڈار نے مانا تھا کہ وہ دھاندلی کی شفاف تحقیقات کروایں گے اور اس کے لئیے آئی ایس آئی اور ایم آئی سے بھی مدد لیں گے۔ جہانگیر ترین

میرے پاس گھر پر اسحق ڈار صاحب کا ڈاکیومنٹ موجود ہے جس میں انہوں نے تمام باتوں پر اتفاق کیا ہوا ہے۔ جہانگیر ترین

ڈی پی او ہر ضلعے کی تنظیم کو فون کر رہے ہیں کہ تیس نومبر کے لئیے باہر نہ نکلیں۔ جہانگیر ترین

عمران خان کا سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف چلایا جانے والا کلپ جھوٹا ہے اور ہم فوج کی قربانیوں کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں۔ جہانگیر ترین

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: