RSS Feed

1 December, 2014 16:21

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

01-DEC-2014

وزیراعظم نے اسحق ڈار کی مزاکرات جاری رکھنے کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔ عابد شیر علی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم تو شروع سے مزاکرات کے حق میں ہیں کہ انہیں جاری رہنا چاہئیے۔ شوکت یوسفزئی

حکومت جو پانچ پوائنٹس مان چکی ہے انہیں عوام کے سامنے لائے۔ شوکت یوسفزئی

تحقیقات میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کو شامل کرنا الیکشن کمشن کی خود مختاری کو مشکوک کر دے گا۔ نثار کھوڑو

چیف جسٹس الیکشن کمشن کے ہوتے ہوئے آر اوز کے دفتر میں کیوں گئے تھے۔ نثار کھوڑو

تحقیقات ہوئیں تو سابق چیف جسٹس اپنا دفاع نہیں کر پایں گے۔ نثار کھوڑو

عمران خان نے جسٹس ناصر الملک پر اعتماد کا اظہار کیا تھا لیکن اب وہ ایجنسیوں کو تحقیقات میں شال کرنا چاہتے ہیں۔ عابد شیر علی

وزیراعظم نے عمران خان کے مطالبے پر سپریم کورٹ کو جیوڈیشل کمشن بنانے کا خط لکھا۔ عابد شیر علی

فوج کو سیاست سے دور رکھنا چاہئیے۔ عابد شیر علی

جب عمران خان نے استعفے کے مطالبے پر لچک دکھا دی تھی تو پھر حکومت کو مزاکرات کے لئیے آگے بڑھنا چاہئیے تھا۔ شوکت یوسفزئی

فوج ہماری ہی ہے ہم اسے حکومت میں شامل نہیں کرنا چاہتے اس سے صرف تحقیقات کروانا چاہتے ہیں۔شوکت یوسفزئی

حکومت اگر ساڑھے پانچ پوائینٹس مان چکی ہے تو پھر انہیں عوام کے سامنے لائے۔ نثار کھوڑو

اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی تو پھر پی ٹی آئی کے پی کے میں کیوں حکومت میں بیٹھی ہے۔ نثار کھوڑو

پی ٹی آئی اگر شہروں کو بند کرے گی تو پھر حکومت بھی عوام کے تحفظ کا فرض پورا کرے گی۔ عابد شیر علی

ہماری تھرڈ ایمپائر کی انگلی سے مراد اللہ تعالی ہیں اس نے ہمیں بہت کچھ دے دیا ہے۔ شوکت یوسفزئی

ہم نے پی ٹی وی پر حملہ نہیں کروایا حکومت نے خود کروایا تحقیقات کروا لیں۔ شوکت یوسفزئی

پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کو پکڑیں خود ہی پتہ چل جائے گا کہ حملہ کس نے کروایا تھا۔ شوکت یوسفزئی

صاف شفاف الیکشن ہوں تو مسلم لیگ ن جیسے لوگ کبھی اسمبلیوں تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ شوکت یوسفزئی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: