RSS Feed

3 December, 2014 16:04

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

03-DEC-2014

لاہور میں پولیس نے جو کچھ کیا زیادتی ہے اور افسوسناک ہے۔ عرفان صدیقی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میڈیا یک طرفہ بات کرتا ہے نابینا افراد نے کچھ کیا ہو گا تو پولیس نے تشدد کیا ہو گا۔ عرفان صدیقی

نابینا افراد پر تشدد پنجاب پولیس کی پستی کی ایک اور مثال ہے۔ شفقت محمود

مسلم لیگ ن پنجاب پر بیس سالوں سے حکومت کر رہی ہے اس نے پولیس کی کیا ٹریننگ کی ہے۔ شفقت محمود

کوئی بھی انسان معزور افراد پر تشدد کو شرمناک کہے گا۔ شرجیل میمن

پولیس کے علاوہ عدالتوں کا رویہ بھی درست نہیں ہے عدالت نے نابینا افراد پر تشدد پر سوو موٹو نوٹس کیوں نہیں لیا۔ شرجیل میمن

صرف پنجاب پولیس تشدد نہیں کرتی کے پی کے پولیس نے بھی آئی ڈی پیز پر تشدد کیا تھا۔ عرفان صدیقی

جس پولیس آفیسر کے کہنے پر نابینا افراد پر تشدد کیا گیا اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔ شرجیل میمن

تھر کے لوگوں کو پچھلے پچاس سالوں میں زنگی کی بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں۔ شرجیل میمن.

پاکستان اشرافیہ کے کنٹرول میں ہے وہ صرف اپنے فائدے کے کام کرتا ہے عام آدمی کے لئیے کچھ نہیں کرتا۔ شفقت محمود

حکومتیں اور میڈیا سیاسی مسائل پر تو توجہ دیتے ہیں لیکن سماجی مسائل کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ عرفان صدیقی

ہمارے ملک میں ایک نظام تعلیم نہیں ہے عام سکول کا بچہ ایچیسن کے بچے کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ شفقت محمود

پی ٹی آئی کی طرف سے مزاکرات پر رضامندی اچھی بات ہے ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ عرفان صدیقی

حکومت پچھلے مزاکرات میں جو باتیں مان چکی تھی اب بات چیت اس سے آگے چلنی چاہئیے۔ شفقت محمود

پچھلی دفعہ جو باتیں طے ہو گئی تھیں اب حکومت اس سے آگے کی بات کرے گی۔ عرفان صدیقی

آخری حل مزاکرات ہی ہیں بڑے بڑے مسائل مزاکرات سے ہی حل ہوئے ہیں۔ شرجیل میمن

پی ٹی آئی کو اپنی پہیہ جام ہڑتال کی کال کو واپس لے لینا چاہئیے اس سے عام آدمی کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ شرجیل میمن

اگر چھ دسمبر کو حکومت مثبت انداز میں بات چیت کرے گی تو ہم پہیہ جام ہڑتال کی کال ملتوی کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ شفقت محود

.

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: