RSS Feed

4 December, 2014 15:57

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

04-DEC-2014

شنید ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر پی ٹی آئی سے مشورہ کیا گیا اور انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ مشاہد اللہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مجھے امید ہے کہ سردار رضا محمد کی سربراہی میں جو الیکشن ہوں گے وہ بہت بہتر ہوں گے۔ مشاہد اللہ

نئے چیف الیکشن کمشنر کے مسئلے پر ہمیں خورشید شاہ نے دس بج کر بیالیس منٹ پر فون کیا اور کہا کہ گیارہ بجے تک جواب دیں۔ اعظم سواتی

وقت کم ہونے کے باوجود ہم نے مشورہ کیا اور سردار رضا کا نام نئے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر قبول کر لیا۔ اعظم سواتی

سردار رضا محمد کے نام پر نئے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر اتفاق رائے ایک اچھا قدم ہے۔ امین فہیم

پارلیمنٹ کے زریعے الیکشن کمشن کے اختیارات اور دوسرے مسائل کو بھی حل کر لیا جائے گا۔ امین فہیم

اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی مزاکرات پر تیار دکھائی دیتے ہیں ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہئیے۔ امین فہیم

الیکشن کمشن کے جن چار ارکان پر ہمیں اعتراض ہے ان کو بھی تبدیل کیا جانا چاہئیے۔ اعظم سواتی

اگر با مقصد جیوڈیشل کمشن بنے تو ہم اسمبلیوں میں واپس چلے جایں گے۔ اعظم سواتی

جیوڈیشل کمشن کا نتیجہ ایک مقررہ وقت کے اندر آنا چاہئیے۔ اعظم سواتی

آصف زرادری نے جو کہا ہے کہ الیکشن دو سال بعد ہوں گے اس میں منطق دکھائی دیتی ہے۔ امین فلہیم

خورشید شاہ نے بھی کہا ہے کہ اسمبلی کی مدت پانچ کی بجائے چار سال کر دینی چاہئیے۔ امین فہیم

موجودہ اسمبلی کی مدت پانچ سال ہے یہ چار سال نہیں کی جانی چاہئیے۔ مشاہد اللہ

موجودہ اسمبلی کی مدت کو بھی اگر پانچ کی بجائے چار سال کر دیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ اعظم سواتی

فیصل آباد میں ہم پہیہ جام ہڑتال کریں گے یہ ہمارا بنیادی جمہوری حق ہے۔ اعظم سواتی

پی ٹی آئی سے کہوں گا کہ پہیہ جام ہڑتال کر کے ملک کی تباہی نہ کریں۔ مشاہد اللہ

ملک کی تباہی مسلم لیگ ن نے کی ہے پاکستان کا پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر رکھا ہوا ہے۔ اعظم سواتی

اب وقت ہے کہ آگے بڑھیں ہڑتال سے سب کا نقصان ہو گا۔ امین فہیم

.

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: