RSS Feed

17 December, 2014 16:02

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

17-DEC-2014

عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان بہت خوش آئین ہے۔ ڈاکٹر مصدق کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم ایک دو دن میں جیوڈیشل کمشن بنانے کا معاملہ طے کر لیں گے۔ ڈاکٹر مصدق

عمران خان نے دھرنا ختم کر دیا یہ اعلان اچانک فیصلہ کر کے کیا گیا ہے پہلے سے کوئی اشارہ نہیں تھا۔ معید یوسف

عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ لوگ اکٹھے کر سکتے ہیں، معید یوسف

عمران خان اب ایک کونے میں لگ چکے تھے ابہوں نے جان چھڑانے کے لئیے دھرنا ختم کیا ہے۔ معید یوسف

عمران خان نے جان چھڑانے کے لئیے نہیں بلکہ ملکی مفاد میں دھرنا ختم کیا ہے۔ ڈاکٹر مصدق

عمران خان نے خلوص نیت سے اپنا دھرنا ختم کیا ہے۔ جنرل غلام مصطفی

پشاور کے سانحہ کے بعد قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ جنرل غلام مصطفی

عمران خان نے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے علاوہ پشاور میں کانفرنس میں بھی خود شرکت کی ہے۔ عارف علوی

پی ٹی آئی نے ابھی تک پارلیمنٹ میں واپس جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ عارف علوی

مسلم لیگ پر ہمیں اعتماد نہیں ہے اس پر جب تک دباؤ نہ ڈالا جائے یہ کوئی کام نہیں کرتی۔عارف علوی

پچھلے بارہ سالوں سے ہم ایک طرف کھڑے ہیں اور دہشت گرد دوسری طرف کھڑے ہیں۔ معید یوسف

ہمارے حکمرانوں کو بیٹھ کر اپنی غلطیوں کی نشاندہی کر لینی چاہئیے۔ جنرل غلام مصطفی

ہماری لیڈر شپ کو قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی روش ختم کرنی ہو گا۔ جنرل غلام مصطفی

ہمارے پاس اب دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ جنرل غلام مصطفی

پاکستان میں شیعہ سنی فساد کروانے کی کوشش کی جارہی ہے داعش ہمارے ملک میں پہنچ چکی ہے۔ عارف علوی

ہمیں دہشت گردی کے مسئلے کو اپنی روزمرہ زندگی کی گفتگو کا حصہ بنانا ہو گا۔ ڈاکٹر مصدق

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: