RSS Feed

31 December, 2014 16:06

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

31-DEC-2014

ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو بچانا ہے تو پھر دہشت گردی کے خلاف سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔اسحق ڈار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ملٹری کورٹس بنانے کا فیصلہ حتمی ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں۔ اسحق ڈار

آرمی کورٹس میں ہارڈ کور دہشت گردوں اور فرقہ بندی کی بنیاد پر تشدد کرنے والوں کو لایا جائے گا، اسحق ڈار

دہشت گردی کے خلاف قانون میں تبدیلی کی جائے گی جو دو سال تک قائم رہے گی دو سال بعد خود بخود ختم ہو جائے گی۔ اسحق ڈار

ہارڈ کور دہشت گرد کون ہے اس کی تعریف قانون میں شامل کی جائے گی۔ اسحق ڈار

ملک میں موجود تمام مدرسوں کی تفصیلات حکومت کے پاس موجود ہیں۔ اسحق ڈار

حکومت مدرسوں کو ملنے والی غیر ملکی امداد کی مکمل چھان بین کر رہی ہے۔ اسحق ڈار

جن مدرسوں کو غیر ملکی امداد ملتی ہے ان کی تعداد دس فیصد سے بھی کم ہے۔ اسحق ڈار

جو دہشت گرد تنظیمیں نام بدل کر کام کریں گی ان خلاف بھی کاروائی ہو گی۔ اسحق ڈار

میڈیا کو دہشت گردوں کو اپنے چینلز پر موقع نہیں دینا چاہئیے اور خود کو منظم کرنا چاہئیے۔ اسحق دار

سولہ دسمبر کے بعد کسی سیاسی جماعت کے پاس کسی مزہبی تشدد پسند سے تعلق رکھنے کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔ اسحق ڈار

دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئیے سولہ سے بائیس تک نئے ونگز بنائے جا رہے ہیں وزیراعظم نے ان کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اسحق ڈار

دہشت گردوں کے خلاف نئے ونگز کے پی کے، فاٹا اور بلوچستان میں تعینات کئیے جایں گے۔ اسحق ڈار

پی ٹی آئی انتخابات میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی بھی تحقیقات کروانا چاہتی ہے۔ اسحق ڈار

ایاز صادق کے حلقے کی دوبارہ گنتی سے پہلے سے بھی زیادہ ووٹ نکلے ہیں۔ اسحق ڈار

پی ٹی آٗئی دھاندلی کے خلاف آرڈیننس جاری کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے ہم نے اس سے اتفاق کر لیا ہے۔ اسحق ڈار

دو ہزار پندرہ کے آخر تک زر مبادلہ کے زخائر پندرہ ارب ڈال تک لے جانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کر دیا ہے۔ اسحق ڈار

دو ہزار پندرہ کو امن کے سال کے طور پر منانا ہے اور اس کے لئیے ہر وہ کام کرنا ہے جو ضروری ہے۔ اسحق ڈار

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: