RSS Feed

8 January, 2015 17:02

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

08-JAN-2015

عمران خان نے آج ریحام خان سے شادی کر لی ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ نعیم الحق کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میری طرف سے عمران خان اور ریحام خان دونوں کو بہت مبارک ہو۔۔پلوشہ خان

عمران خان اور ریحام خان کو مبارک ہو دونوں کی شادی سے نیا پاکستان بن گیا ہے۔ شاہی سید

اکیسویں ترمیم کے لئیے تمام سیاسی جماعتوں نے مجبوری میں ووٹ دیا ہے۔ پلوشی خان

عام حالات میں کوئی سیاسی جماعت اکیسویں ترمیم کی حمایت نہ کرتی۔ پلوشہ خان

مولانا فضل الحمان کے بیان پر حیرت ہوئی ہے۔ نعیم الحق

عدالتی نظام میں تبدیلی آنی چاہئیے۔ نعیم الحق

ہم نے اکیسویں ترمیم کے حق میں بینظیر بھٹو، بشیر بلور اور میاں افتخار کے بیٹے کے لئیے ووٹ دیا ہے۔ شاہی سید

ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پچاس ہزار لوگوں کی قربانی دی ہے فوج سے مدد لیں گے فوج ہماری ہی ہے۔ شاہی سید

حکومت اور پارلیمنٹ کا فرض ہے کہ ملک بہتری لائے ہماری حکومت بنی تو نصاب میں تبدیلی لایں گے۔ نعیم الحق

اب وقت آ گیا ہے کہ ہم جن باتوں پر مصلحتوں کا شکار رہتے تھے اب نہ ہوں۔ پلوشیہ خان

دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے خلاف کسی کا بھی پریشر قبول نہ کیا جائے۔ پلوشہ خان

اگر کسی مدرسے سے کوئی دہشت گرد پکڑا جائے تو انہیں خوش ہونا چاہئیے کہ غلط بندہ پکڑا گیا۔ شاہی سید

اسوقت پاکستان کی خود مختاری اور سکیورٹی کا سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ بیرسٹر محمد سیف

اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطہ نظر پر متفق ہو جانا چاہئیے۔ بیرسٹر محمد سیف

پاکستان میں قانون کی حکمرانی کبھی نہیں رہی حکمرانوں کا قانون چلتا رہا۔ نعیم الحق

ہم موجودہ جنگ ایک نظر نہ آنے والے دشمن سے لڑ رہے ہیں جو ہمارے بچوں کو زبحہ کر رہا ہے۔ پلوشہ خان

ملک بچانا سب سے اہم ہے جمہوریت ڈیریل ہو جائے تو کوئی بات نہیں ملک ہو گا تو سیاست ہو گی اور الیکشن لڑے جایں گے۔ پلوشہ خان

جن لوگوں نے اس بات پر الیکشن لڑا کہ طالبان ہمارے بھائی ہیں ہم ان سے بات چیت کریں گے آج انہیں اپنی غلطی کا اقرار کر لینا چاہئیے۔ پلوشہ خان

میں اس وقت فوج اور سیاست دانوں کے عزم سے مطمئین ہوں کہ وہ دہشت گردوں کے خاتمے پر متفق ہیں۔ شاہی سید

سانحہ پشاور کے بعد ملک میں ایک انقلابی تبدیلی آ چکی ہے۔ نعیم الحق

ہم نے شدید اختلافات کے باوجود دہشت گردی کے مسئلے پر حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ نعیم الحق

جو اتحاد اب بنا ہے یہ ٹوٹا تو پھر شاید ہم ملک کو اس جڑی ہوئی شکل میں نہ دیکھ سکیں گے۔ پلوشہ خان

پشاور کے بچوں نے جو قیمت ادا کی ہے اس کے نزدیک اب کوئی اور قیمت نہیں آتی۔ پلوشہ خان

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: