RSS Feed

13 January, 2015 16:07

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

13-JAN-2015

میں صرف اس بات کے حق میں ہوں کہ فوج سیاست میں مداخلت نہ کرنے اور جمہوریت پر شبخون نہ مارے۔ پرویز رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ملٹری کورٹس کا بننا دہشت گردوں کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں ہے۔ پرویز رشید

سیاسی اختلافات کے باوجود دہشت گردی کے خلاف تمام جماعتیں متحد ہیں۔ پرویز رشید

ہم سب ایک ہیں آرمی چیف نے آرمی پبلک سکول جا کر ہم سب کی نمائندگی کی۔ پرویز رشید

جماعت اسلامی اور جمیعت علما۶ اسلام دہشت گردی کے خلاف ہیں ان کا صرف اس کے خاتمے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے۔ ہرویز رشید

جماعت اسلامی کا بھی دہشت گردی کے خلاف وہی نظریہ ہے جو باقی سب کا ہے۔ سراج الحق

ہم نے ایک تجویز دی تھی کہ مدرسہ کی بجائے تشدد کا لفظ استعمال کیا جائے۔ سراج الحق

جرم جرم ہے چاہے داڑھی والا کرے یا بغیر داڑھی والا۔ سراج الحق

جو بھی جرم کرے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے داڑھی والا ہو یا بغیر داڑھی والا ہو۔ مخدوم امین فہیم

مسلح جتھوں کو بنانے میں ضیا۶ الحق کے علاوہ اور بھی بہت سے لوگوں کا نام آتا ہے۔ مسعود شریف خٹک

پاکستان کو اب دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لینا ہے کیونکہ اب یہ ملک کی سلامتی کا مسئلہ بن چکا ہے۔ مسعود شریف خٹک

پہلی دفعہ میں فوج اور سیاست دانوں کو ایک پیج پر دیکھ رہا ہوں۔ مسعود شریف خٹک

فوج اور سیاست دان مل کر چلیں گے تو دہشت گردی کو ختم کرنا مشکل کام نہیں ہو گا۔ مسعود شریف خٹک

میں بھٹو سے اس وقت لندن میں ملا تھا جب وہ ابھی پارٹی بنانے کا سوچ رہے تھے۔ امین فہیم

میں شروع دن سے پیپلز پارٹی کا ممبر ہوں اور ہر مشکل اور آسان وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ امین فہیم

لوگ میرے کہنے پر پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں تو پھر ان کے مسائل پر پارٹی میں بات کرنا میرا حق ہے۔ امین فہیم

میری پیر سہاوا کے مقام پر جنرل مشرف سے ملاقات صریحاْ اتفاقی طور پر ہوئی۔ امین فہیم

جنرل مشرف نے مجھے کہا کہ آپ پیپلز پارٹی کی حکومت بنایں انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ امین فہیم

پیپلز پارٹی کی سندھ میں کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں انہیں سوچنا ہو گا کہ آئندہ کیا کرنا ہے۔ مسعود شریف خٹک

یہ خبر کہ میں لندن بلاول اور آصف زرداری کے اختلافات ختم کروانے گیا تھا بالکل جھوٹ ہے۔ امین فہیم

خبر میں یہ بھی کہا گیا کہ میں نے کوشش کی لیکن بلاول بھٹو نہیں مانے یہ بات بھی جھوٹ ہے۔ امین فہیم

بلاول کسی کام سے لندن گئے ہوں گے اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرنا چاہئیے۔ امین فہیم

نیکٹا صرف تجاویز دے سکتا ہے کہ پچیس سال بعد پاکستان دہشت گردی کے خلاف کہاں کھڑا ہو گا۔ مسعود شریف خٹک

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: