RSS Feed

15 January, 2015 16:08

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

15-JAN-2015

اس وقت جتنا سول ملٹری اتحاد موجود ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھا۔ خواجہ محمد آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سول ملٹری اتحاد پچھلے سات سال کے جمہوری دور کا ثمر ہے۔ خواجہ آصف

اس وقت پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں عزت کا ایک عنصر موجود ہے۔ خواجہ آصف

ابھی بھی پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بد اعتمادی موجود ہے جو وقت کو ساتھ بہتر ہو گی۔ خواجہ آصف

دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان اور افغانستان کا مفاد ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ خواجہ آصف

بھارت ٹی ٹی پی اور بلوچ علحیدگی پسندوں کو افغانستان کے زریعے مدد فراہم کرتا ہے۔ خواجہ آصف

بلوچ علحیدگی پسند افراد بھارت جاتے ہیں ہمارے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔ خواجہ آصف

اس وقت پاکستان کی ایک لاکھ بہتر ہزار فوج ویسٹرن بارڈر پر لگی ہوئی ہے۔ خواجہ آصف

بھارت ہمیں بتانا چاہتا ہے کہ ہم کمزور ہیں لیکن ہم اللہ کے فضل سے بھر پور جواب دیں گے۔ خواجہ آصف

جیوڈیشری کی آزادی کے ثمرات نیچے کی عدالتوں تک نہیں پہنچے حالانکہ جج پارلیمنٹیرین سے تین گنا تنخواہ لیتے ہیں۔ خواجہ آصف

اے پی سی کے بعد فوری انصاف فراہم کرنے کے مطالبے نے زور پکڑا ہے۔ خواجہ آصف

تمام مدارس کو ایک ہی پینٹ سے برش کرنا درست نہیں ہے۔ خواجہ آصف

مدارس میں سولہ لاکھ بچے پڑھتے ہیں اور سب سے بڑی این جی او ہیں۔ خواجہ آصف

انسان کے حلیہ بدلنے سے کچھ نہیں بدلتا اندر سے تبدیلی آنی چاہئیے۔ خواجہ آصف

ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے لیکن آپ کی سنتوں اور قرآن کی ہدایات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔ خواجہ آصف

میں کسی آئی پی پی کو ترجیحی بنیادوں پر ادائیگی کرواتا ہوں اور نہ رکواتا ہوں مجھ پر یہ الزام جھوٹ ہے۔ خواجہ آصف

ہم اس وقت ایک بحران سے گزر رہے ہیں جنوری کے آخر تک بجلی کی پوری سپلائی شروع ہو جائے گی۔ خواجہ آصف

دو تین ماہ تک ایل این جی کی درآمد کے بعد صورت حال بہتر ہو جائے گی۔ خواجہ آصف

اگلی سردیوں میں گیس کے مسائل پیش نہیں آیں گے اور گیس کا کوئی اشو باقی نہیں رہے گا۔ خواجہ آصف

پہلی دفعہ پاکستان اور افغانستان مل کر دہشت گردی خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف

اشرف غنی کے افغانستان میں آنے کےبعد تبدیلی آئی ہے اور انشا اللہ دو ہزار پندرہ امن کا سال ہو گا۔ خواجہ آصف

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: