RSS Feed

22 January, 2015 16:01

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

22-JAN-2015

میں نے اپنے بیان میں بلاول کے مسلم لیگ میں شامل ہونے کے بارے میں پیر پگارا کی ایک پیش گوئی کا زکر کیا تھا۔ ارباب غلام رحیم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بلاول اور آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی صورت حال موجود ہے۔ ارباب غلام رحیم

بلاول بھٹو لاہور میں بینظیر بھٹو کی پرسی کی تقریب میں بھی شامل نہیں ہوئے تھے۔ ارباب غلام رحیم

بلاول بھٹو نے ہمیشہ اپنا موقف کھل کر بیان کیا ہے۔ سعید غنی

ملٹری کورٹس کی انہوں نے مخالفت کی اور پیپلز ارٹی کے بھی تحفظات ہیں لیکن ہم نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔ سعید غنی

محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد میں نے پیش گوئی کی تھی کہ اب پیلز پارٹی کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ شفقت محمود

جن صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں ہے وہاں وہ ختم ہو چکی ہے۔ شفقت محمود

سندھ میں کیونکہ پیپلز پارٹی حکومت ہے اس لئیے لوگ اپنے مفادات کی خاطر اس کے ساتھ جڑے ہیں۔ شفقت محمود

آصف زرداری کی شخصیت میں بینظیر بھٹو والا سحر نہیں ہے مجھے پیپلز پارٹی کا مستقبل تاریک دکھائی دیتا ہے۔ شفقت محمود

میں نے اپنے دور حکومت میں تھر کے لوگوں کے لئیے جو کر سکتا تھا کیا سڑکیں بنائیں معیار زندگی بہتر بنایا۔ ارباب غلام رحیم

جتنا میں جانتا ہوں بلاول کبھی زرداری کے خلاف نہیں جا سکتے وہ پارٹی کا مسقبل ہیں۔سعید غنی

لوگوں کا نقطہ نظر مختلف ہو سکتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ سعید غنی

وقت گزرنے کے ساتھ چیزیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں کہ پچھلے الیکشن میں ایک منظم سازش کے تحت دھاندلی کی گئی۔ شفقت محمود

آصف زرداری نے خود کہا کہ پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی اور یہ آر او کا الیکشن تھا۔ ارباب غلام رحیم

پنجاب سے پیپلز پارٹی ہار گئی تو کہا وہاں دھاندلی ہوئی لیکن سندھ میں جیت گئی تو وہاں الیکش ٹھیک تھا۔ اربا ب غلام رحیم

صرف پلاننگ سے نہیں بلکہ جب تک لوگوں میں ولولہ پیدا نہیں کیا جائے گا دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔ سعید غنی

نیشنل ایکشن پلان میں جو کہا گیا ہے کہ اچھے برے طالبان میں تفریق نہیں کی جائے گی یہ حکومت کا ٹیست ہو گا۔ شفقت محمود

حکومت الیکشن میں دھاندلی کے بارے میں جیوڈیشل کمشن نہ بنا کر خود قوم میں تفریق پیدا کر رہی ہے۔ شفقت محمود

موجودہ حکومت ڈلیور نہیں کرے گی تو خدشہ ہے کہ مارشل لا۶ نہ آ جائے۔ اربا غلام رحیم

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: