RSS Feed

2 February, 2015 16:56

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

02-FEB-2015

جو لوگ ہمارے بچوں کی شہادت کے زمہ دار ہیں اور جو ان کے پیچھے ہیں ان کو ہمارے سامنے لایا جائے۔ والدہ شہید رفیق رضا بنگش کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پشاور سکول پر دہشت گرد حملے میں اندر کے لوگ بھی ملوث ہیں ان کے بغیر حملہ نہیں ہو سکتا تھا۔ والدہ شہید رفیق رضا بنگش

ہمیں آج تک پشاور سکول پر حملے کی تحقیقات کی تفصیلات نہیں بتائیں گئیں۔ والدہ شہید رفیق رضا بنگش

اگر ہمیں تفصیلات نہیں بتائی گئیں تو ہم احتجاجی ریلی نکالیں گے۔ والدہ شہید رفیق رضا بنگش

میرا بیٹا بھی آڈیٹوریم میں موجود تھا اس کو بھی باقی بچوں کے ساتھ شہید کیا گیا۔ والدہ شہید یاسین

ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں پشاور سکول کے واقع پر اب تک کی تحقیقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ والدہ شہید یا سین

آج تک ہمارے بچوں کو مارنے والوں کے خلاف کچھ نہیں کیا گیا۔ والدہ شہید اسفند خان

ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور میڈیا ہمارے بچوں کی قربانی کو بھول چکے ہیں۔ والدہ شہید اسفند خان

میرے بیٹے کی جیب سے شہادت کے بعد صرف ایک پین نکلا تھا۔ والدہ شہید اسفند خان

ہمارے دکھ کو ہم سمجھ سکتے ہیں عوام سمجھ سکتے ہیں لیکن حکومت نہیں سمجھ سکتی۔ والدہ شہید اسفند خان

حکومت اور فوج کو علم ہونا چاہئیے کہ والدین کے تمام مطالبات درست ہیں انہیں تحقیقات کے متعلق معلومات فراہم کی جایں۔ عارف علوی

شہید بچوں کی ماؤں نے جو باتیں کی ہیں ان کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ رانا ثنا اللہ

میں والدین سے پوچھنا چاہوں گہ کہ ہم ایسا کیا کریں کہ جس سے ان کے دلوں کو سکون مل جائے۔ رانا ثنا اللہ

میری تجویز ہے کہ تمام بچوں کو اجتماعی طور پر نشان حیدر دیا جائے۔ رانا ثنا اللہ

شہید بچوں کے نام پر ایک ایک سکول بنانا بھی ایک بہت اچھا قدم ہو گا۔ رانا ثنا اللہ

شہید اسفند کی والدہ کا کہنا کہ شہادت کے بعد اس کے بیٹے کی جیب سے صرف ایک پین ملا تھا ایک بہت بڑا پیغام ہے جسے سمجھنا چاہئیے۔ خواجہ اظہار الحق

ان ماؤں کو جو تکلیف ہے اس نے ایک قیامت برپا کر دی ہے۔ خواجہ اظہار الحق

میں کہنا چاہتی ہوں کہ ہمارے بچوں کا جو خون بہا ہے ہمیں اس کا حق ادا کرنا ہے۔ والدہ شہید یا سین

فوج کا کوئی نمائندہ ہمارے ساتھ بیٹھے اور بتائے کہ اب تک کیا پیشرفت ہوئی ہے۔ والدہ شہید یا سین

اچھی اچھی باتیں سب کرتے ہیں لیکن ان پر عمل نہیں ہوتا۔ والدہ شہید اسفند خان

کیا ہم سوئے ہوئے حکمرانوں کو بار بار جگایں وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کہاں ہیں۔ والدہ شہید اسفند خان

جو جو ہمارے بچوں کو مارنے میں ملوث ہے اسے پکڑا جائے ہمارے سامنے لایا جائے تو ہمیں سکون ملے گا۔ والدہ شہید اسفند خان

سانحہ پشاور کے بعد سے پورے ملک کی مایں سکون سے نہیں سو پائی ہیں۔ خواجہ اظہار الحق

میں نواز شریف سے کہوں گی کہ آپ صرف پنجاب کے نہیں پورے پاکستان کے حکمران ہیں ہمیں انصاف دلایا جائے۔ والدہ شہید یاسین

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: