RSS Feed

12 February, 2015 16:48

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

12-FEB-2015

مسلم لیگ ن کی تیسری حکومت ہے اور پنجاب میں سات سال سے مسلسل حکمران ہے۔ چوہدری پرویز الہی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں کیا کیا ہے تعلیم کر بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ چوہدری پرویز الہی

حکومت کی ترجیح صرف جنگلہ بس ہے جو پچاس ارب روپے میٹرو بس پر لگائے گئے وہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر لگانے چاہییں تھے۔ پرویز الہی

دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی کی گئی۔ پرویز الہی

حکومت نے پٹرول سستا کیا تو پنجاب میں ملنا بند ہو گیا سندھ میں میں ملتا رہا حالانکہ سندھ سب سے زیادہ پٹرول استعمال کرتا ہے۔ پرویز الہی

مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے ہی وزن سے گر جائے گی۔ پرویز الہی

حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن دو سال لیٹ کیا تو فوج نے خود سے آپریشن ضرب عضب شروع کر دیا۔ پرویز الہی

مولانا فضل الرحمان نے اندر بیٹھ کر آپریشن ضرب عضب کی حمایت کی اس کے حق میں دعا کی لیکن باہر آ کر خلاف ہو گئے۔ پرویز الہی

مسلم لیگ ن نے ملک میں فرقہ وارانہ گروپوں کو پالا ہے اور ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا ہے۔ پرویز الہی

دو ہزار آٹھ کے الیکشن میں ہمیں انہوں نے ہرایا جو سب کو ہراتے ہیں۔ پرویز الہی

آج ہمیں ہرانے والے خود پچھتا رہے ہیں کہ انہوں نے غلطی کی۔ پرویز الہی

میں نے این آر او کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ یہ نہ کریں۔ پرویز الہی

محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کا الزام مجھ پر لگیا گیاا لیکن میرے خلاف ایف آئی آر نہیں کٹوائی گئی۔ پرویز الہی

جب محترمہ نے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا تو میں نے کہا کہ نہیں ہمارے پاس دہشت گردی کی واضع اطلاعات ہیں۔ پرویز الہی

ہم نے محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے خلاف دہشت گردی کی باقاعدہ اطلاع کی لیکن وہ نہیں مانیں۔ پرویز الہی

سندھ حکومت میں قائم علی شاہ کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں۔ زوالفقار مرزا

اویس مظفر ٹپی کی سندھ حکومت میں مداخلت ختم ہو چکی ہے فریال تالپور کے ساتھ ان کے کافی اختلافات ہیں۔ زوالفقار مرزا

پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے نانا کی ہے اور وہ اس کا لیڈر ہے یہ پارٹی غریبوں کے حقوق کے لئیے بنائی گئی تھی۔ زوالفقار مرزا

پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کا نام استعمال کر کے پیسے نہیں بنا رہی بلکہ بہت زیادہ پیسے بنا رہی ہے۔ زوالفقار مرزا

میں بلاول کے ساتھ ہوں وہ میرے لیڈر ہیں زرداری کبھی بھی میرے لیڈر نہیں رہے۔ زوالفقار مرزا

مجھے آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے سے روکا۔ زوالفقار مرزا

محترمہ بینظیر بھٹو نے خود اعجاز شاہ اور چوہدری پرویز الہی پر اپنی شہادت کا الزام لگایا تھا۔ زوالفقار مرزا

محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات کی زمہ داری رحمان ملک پر تھی لیکن وہ تماشے کرتا رہا۔ زوالفقار مرزا

پیپلز پارٹی کی پانچ سال حکومت رہی محترمہ بینظیر کے قاتل گرفتار ہونے چاہئیے تھے اور قوم کے سامنے پیش کئیے جانے چاہئیے تھے۔ زوالفقار مرزا

میں کچھ عرصہ سے اس لئیے خاموش تھا کیونکہ میری بیوی کو کینسر ہو گیا تھا اور وہ امریکہ میں زیر علاج تھی۔ زوالفقار مرزا

ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہو گیا تو جو بچا ہے وہ بھی لٹ جائے گا۔ زوالفقار مرزا

اگر چند چور اور مفاد پرست میرے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تو مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے۔ زوالفقار مرزا

بینظیر نے اپنی شہادت کے متعلق خط مشرف کا لکھا تھا اور میں وزیراعلی تھا لیکن جب ان کی شہادت ہوئی تو میں حکومت میں نہیں تھا۔ پرویز الہی

بینظیر بھٹو کی شہادت کے پیچھے بیت اللہ محسود کا ہی ہاتھ تھا۔ پرویز الہی

یہ بات درست ہے کہ مجھے ڈی جی آئی ایس آئی نے جسٹس افتخار کی ریلی پر حملہ کرنے کا کہنے کے لئیے مراسلہ بھیجا تھا۔ پرویز الہی

میں نے سب کو اکٹھا کیا اور کہا کہ ہم سب نے جاگنا ہے اور جسٹس افتخار پر حملہ نہیں ہونے دینا۔ پرویز الہی

مشرف نے مجھے کہا کہ آپ جسٹس افتخار پرحملہ کیوں نہیں کروا رہے تو میں نے کہا آپ کی حکومت ہے کہاں میں یہ حملہ نہیں ہونے دوں گا۔ پرویز الہی

مشرف پنجاب میں جو مجھ سے کروانا چاہتے تھے وہ انہوں نے بارہ مئی کو سندھ میں کروا لیا۔ پرویز الہی

میں نے جنرل کیانی کو بھی سمجھایا تھا کہ جسٹس افتخار پر حملہ کرنا غلط کام ہے وہ یہیں ہیں ان سے پوچھ لیں۔ پرویز الہی

مجھے جسٹس افتخار پر حملہ کرنے کے لئیے جو مراسلہ لکھا گیا تھا وہ میرے پاس ہے وقت آنے پر دکھا سکتا ہوں۔ پرویز الہی

میں شرح تعلیم کو بیالیس سے باسٹھ فیصد تک لے گیا تھا شہباز شریف نے دس ہزار سکول بند کروا دئیے ہیں۔ پرویز الہی

اب پنجاب میں مسائل بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں اور شہباز شریف کے پاس انہیں حل کرنے کے لئیے ٹیم نہیں ہے۔ پرویز الہی

شہباز شریف نے پنجاب میں تمام محکمے اپنی جیب میں ڈال رکھے ہیں۔ پرویز الہی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: