RSS Feed

16 February, 2015 16:52

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

16-FEB-2015

ہماری سب سے بڑی خواہش ہے کہ کراچی میں امن ہو جائے۔ حیدر عباس رضوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

یہ ایم کیو ایم ہی تھی کہ جس نے کراچی میں فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا تھا۔ حیدر عباس رضوی

کراچی میں آپریشن کے دوران جہاں جہا ں مسائل پیدا ہوتے ہیں ایم کیو ایم ان کی نشاندہی کرتی ہے۔حیدر عباس رضوی

انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ضرب عضب اگر کراچی کے علاوہ پورے ملک میں بھی پھیل جائے تو ایم کیو ایم اس کی حمایت کرے گی۔ حیدر عباس رضوی

کراچی میں تین قسم کے جرائم ہیں ایک آرگنائزڈ دوسرا فرقہ بندی اور تیسرے کراچی سونے کی کان ہونے کی وجہ سے بھتہ خوری کا مسئلہ ہے۔ بریگیڈئیر محمد سعد

کراچی میں انیس سو چورانوے میں ایک تھانہ دو کروڑ روپے میں بکتا تھا۔ بریگیڈئیر محمد سعد

سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ہیں جو بھتہ خوری میں ملوث ہیں سیاسی جماعتیں چاہییں تو کنٹرول ہو سکتا ہے۔ بریگیڈئیر محمد سعد

کراچی پولیس میں بہت زیادہ سیاسی مداخلت ہے رینجرز کو زیادہ با اختیار ہونا چاہئیے۔ بریگیڈئیر محمد سعد

کراچی کا مسئلہ حل کرنے کے لئیے اسی پولیس سے کام لیا جا سکتا ہے بس نیت ٹھیک ہونی چاہئیے۔ مولا بخش چانڈیو

ایم کیو ایم نے ہی کراچی میں آپریشن کا سب سے زیادہ مطالبہ کیا تھا اور سب سے زیادہ اعتراضات بھی اسی جماعت کو ہی ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

کراچی کے تمام مسائل پر ایک ساتھ کام ہو گا تو مسئلہ حل ہو گا ورنہ کچھ نہ کچھ ہوتا رہے گا۔ حیدر عباس رضوی

سیاسی جماعتوں میں جرائم پیشہ لوگ ہو سکتے ہیں لیکن سیاسی جماعتیں انہیں سپورٹ نہیں کرتیں۔ حیدر عباس رضوی

سندھ پولیس میں موجود جرائم پیشہ لوگوں کو وہاں کے سیاست دانوں کی حمایت حاصل ہے کونکہ پیسہ بہت اوپر تک جاتا ہے۔ بریگیڈئیر محمد سعد

سیاسی جماعتوں میں موجود جرائم پیشہ لوگوں پر ایجنسیاں ہاتھ ڈالیں تو وہ شور کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ بریگیڈئیر محمد سعد

سیاسی جماعتیں اگر جرائم پیشہ لوگوں کو سپورٹ نہیں کرتیں تو پھر ان کی گرفتاری پر شور کیوں کرتی ہیں۔ بریگیڈئیر محمد سعد

کراچی آپریشن پر سب کی ایک رائے ہونی چاہئیے کیونکہ ہم اس آپریشن کی ناکامی افورڈ نہیں کر سکتے۔ امتیاز شیخ

سیاست دانوں نے آئینی ترامیم کر کے دہشت گردی کے خلاف فوج کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ امتیاز شیخ

صاف تحقیقات ہوں تو ایم کیو ایم کیا حیدر عباس رضوی بھی سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث ہو تو اسے سزا ملنی چاہئیے۔ حیدر عباس رضوی

پاکستان پیپلز پارٹی ملٹری کورٹس کے خلاف ہے لیکن ملک میں امن کی خاطر ان کی حمایت کرتی ہے۔ مولا بخش چانڈیو

سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے میری علحیدگی کی ایک وجہ سکیورٹی ہے دوسرے اداروں کی طرف سے تعاون نہیں ہو رہا۔ شازیہ ہنجرا

ابھی تک یہ بھی نہیں پتہ کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے کتنے ملزمان ہیں تفتیشی افسران کی طرف سے معلومات نہیں دی جا رہیں۔ شازیہ ہنجرا

ایک چینل کہہ رہا ہے کہ میں نے فیس کی خاطر کیس سے علحیدگی لی ہے یہ بہت افسوسناک اور جھوٹی خبر ہے۔ شازیہ ہنجرا

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: