RSS Feed

18 February, 2015 16:48

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

18-FEB-2015

پاکستان کے خلاف اس وقت ہر قسم کے دہشت گرد کام کر رہے ہیں۔ رحمان ملک کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں پچھلے کچھ عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ میں پاکستان میں خون دیکھ رہا ہوں۔ رحمان ملک

تمام بڑے بڑے دہشت گرد اس وقت افغانستان میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ رحمان ملک

حامد کرزئی کے دور میں کمٹمنٹ بہت ہوتی تھی لیکن نتیجہ صفر ہوتا تھا۔ رحمان ملک

جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آٗئی کا دورہ افغانستان بہت اچھا قدم ہے۔ رحمان ملک

پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو افغان انٹیلی جنس سے مدد ملتی ہے۔ رحمان ملک

بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ بہت خطر ناک ہے۔ رحمان ملک

اب بھی کچھ مزہبی اور سیاسی جماعتیں دہشت گردوں کے حق میں ہمدردی رکھتی ہیں۔ وسیم اختر

جنرل کیانی، پیپلز پارٹی اور نواز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے میں بہت دیر کی۔ وسیم اختر

دہشت گردوں، دہشت گردی کی سوچ اور دہشت گرد تیار کرنے والوں کو نشانہ بنانے کی ضرورت ہے۔ علامہ امین شہیدی

مساجد میں صلوۃ و سلام پڑھنے والے پانچ ہزار موزنوں کو گرفتار کر لیا گیا خیر پور میں دہشت گردوں کی میٹنگ ہوئی لیکن کسی کو نہیں پکڑا۔ علامہ امین شہیدی

اب دہشت گردی کے خلاف قوانین پر عمل کرنے کا وقت ہے ترامیم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وسیم اختر

جب فیصلہ ہو چکا کہ کالعدم تنظیمیں کام نہیں کر سکتیں تو پھر ان کے خلاف کاروائی کرنے میں حکومت کو کونسی چیز روکے ہوئے ہے۔ وسیم اختر

حکومت اب بھی دہشت گردوں کے خلاف دل میں سافٹ کارنر رکھتی ہے۔ وسیم اختر

ہماری لیڈر شپ کرپٹ ہے دہشت گردوں کے خلاف نہیں لڑ سکتی ہمیں بہادر لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔ وسیم اختر

جو اپنے بیوی بچوں کی وجہ سے دہشت گردوں سے ڈرتا ہے وہ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ علامہ امین شہیدی

مریم نواز نے اپنی بیٹی کو دہشت گردوں کے خوف سے سکول سے اٹھا لیا ہے۔ علامہ امین شہیدی

سندھ پولیس پر بڑی تنقید کی جاتی ہے لیکن اس نے رینجرز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف بڑے کامیاب آریشن کئیے ہیں۔ معین حیدر

اس وقت فوج، رینجرز اور پولیس کافی مظبوط طریقے سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں۔ معین حیدر

حکومت کو پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہئیے بلا تفریق تمام دہشت گردوں کو پکڑنا چاہئیے۔ علامہ امین شہیدی

کالعدم جماعتوں کو نام بدل کر کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے۔ علامہ امین شہیدی

کچھ سیاسی جماعتوں نے دہشت گردوں کو الیکشن جیتنے کے لئیے استعمال کیا ہے۔وسیم اختر

انٹیلی جنس کو سرحدوں تک وسیع کرنے کی ضرورت ہے دہشت گردوں کو اسلحہ وہیں سے ملتا ہے۔ وسیم اختر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: