RSS Feed

24 February, 2015 16:52

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

24-FEB-2015

نبیل گبول نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لئیے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ماضی میں انہوں نے خود بھی کوشش کی اور میں نے بھی انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئیے دعوت دی تھی۔ عار علوی

نبیل گبول کو ایم کیو ایم میں شامل ہونے سے پہلے صورت حال کا اندازہ ہونا چاہئیے تھا۔ عارف علوی

ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں شفاف جمہوری نظام چلے۔ عابد شیر علی

بد قسمتی کی بات ہے کہ سینٹ الیکشن کے موقع پر کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں۔ لطیف کھوسہ

سینٹ انتخابات کے لئیے کروڑوں کی بولیاں وہی لوگ لگا رہے ہیں جن کے پاس پیسہ ہے۔ لطیف کھوسہ

جب سے سینٹ کا انتخاب آیا ہے پیسوں کے استعمال کی خبریں آ رہی ہیں۔ عارف علوی

ایک انڈسٹریلسٹ کا سینٹ الیکشن میں پیسے لگانے پر خاص طور پر نام آ رہا ہے۔ عارف علوی

آئین میں ایسی ترمیم کرنے کی ضرورت ہے کہ سینٹ انتخابات کا موجودہ طریقہ کار تبدیل ہو جائے۔ عارف علوی

میں پی ٹی آئی کو دعوت دیتا ہوں کہ قومی اسمبلی میں آیں اور ہمارے ساتھ مل کر آئینی ترمیم لایں۔ عابد شیر علی

انتخابی اصلاحات ہونی چاہئییں ورنہ اگلے انتخابات کے بعد پھر دھاندلی کا شور مچے گا۔ عارف علوی

پچھلے انتخابات کی دھاندلی کی تحقیقات ہوں تو آئیندہ کے لئیے انتخابی اصلاحات ہو سکتی ہیں۔ عارف علوی

اگر اب بھی ہم نے چھانگا مانگا میریٹ ہوٹل اور خریدوفروخت کی سیاست کرنی ہے ترو پھر کوئی فائدہ نہیں ہے۔ لطیف کھوسہ

سینٹ انتخابات میں ہاتھ کھڑے کروانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ لطیف کھوسہ

ہم بھی چاہتے ہیں کہ ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور ہر دفعہ دھاندلی کا شور ختم ہو جائے۔ عابد شیر علی

میں سمجھتا ہوں کہ سینٹ اور تمام مخصوص نشستوں کا انتخاب براہ راست ووٹنگ کے طریقہ کار سے ہونا چاہئیے۔ عارف علوی

براہ راست ووٹنگ کروانے کے علاوہ سیاسی جماعتیں اپنے امیدوار نامزد کرنے کا طریقہ بھی اختیار کر سکتے ہیں۔ لطیف کھوسہ

آئین کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے براہ راست انتخابات کے ساتھ ساتھ کوئی بھی طریقہ کار اختیار کیا جا سکتا ہے۔ عابد شیر علی

قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی طرح سینٹ کا انتخاب بھی براہ راست کروایا جا سکتا ہے۔ لطیف کھوسہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: