RSS Feed

25 February, 2015 16:45

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

25-FEB-2015

میں نے آج حکومت سے جھنگ میں یونیورسٹی قائم کرنے کی باقاعدہ اجازت لی ہے۔ شیخ وقاص اکرم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جھنگ میں یونیورسٹی بننے سے تعلیم عام ہو گی اور انتۃا پسندی کو شکست ہو گی۔ شیخ وقاص اکرم

دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کرنے اور انہیں بتانے کی ضرورت ہے کہ ہم زیادہ ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

دہشت گردی کے خطرے سے پہلے بھی غیر ملکی کونسل خانے بند ہوتے رہے ہیں لیکن ہمیں ان کی سکیورٹی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ عمر چیمہ

پشاور سکول کے واقع کے بعد ہر روز کسی نہ کسی سکول کو حملے کی دھمکی مل رہی ہے۔ سعید غنی

جب تک پاکستان میں دہشت گرد موجود ہیں سکیورٹی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ سعید غنی

سندھ حکومت کی کارکردگی دہشت گردی یا کراچی کی صورت حال سے پرکھیں گے تو پھر کسی صوبے کی کارکردگی بھی بہتر نہیں ہے۔ سعید غنی

سندھ حکومت کی کارکردگی باقی صوبوں سے بہتر ہے کسی اور صوبے نے سندھ حکومت سے زیادہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں نہیں کیں۔ سعید غنی

مختلف تنظیموں کے بہت زیادہ خطرناک لوگوں پر نظر بھی رکھی جا رہی ہے اور بہت سوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم

پچھلے بارہ سالوں میں اب پہلی مرتبہ دہشت گردی کے خلاف منصوبے پر عمل کیا جا رہا ہے۔ عمر چیمہ

اب تک نیکٹا کو متحرک نہیں کیا گیا اگر کوئی اور دہشت گردی کی کاروائی ہو گئی تو پھر اسے متحرک کرنے کی باتیں کی جایں گی۔ عمر چیمہ

ہماری ایجنسیوں کے پاس جدید ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن انہیں اس کے استعمال کی ٹریننگ نہیں ہے۔ سعید غنی

دہشت گردی کے خلاف سب کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئیے اور حکومت کو بھی غلط کام نہیں کرنے چاہییں۔ سعید غنی

عمران خان شروع سے کہہ رہے تھے کہ صرف بندوق کے زور پر دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا۔ عمر چیمہ

آج واشنگٹن اور افغان حکومت طالبان سے بات چیت کر رہے ہیں۔ عمر چیمہ

پچھلے دنوں ہونے والے واقعات کے بعد اب دہشت گردوں کے خلاف صرف لڑائی کا راستہ بچا ہے۔ شیخ وقاص اکرم

چھ ماہ مزاکرات کرنے کے بعد نواز شریف سے اسمبلی کے اجلاس میں طالبان کے خلاف آریشن شروع کرنے کے اعلان کی توقع تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ سعید غنی

عمران خان نے بھی بیان دیا تھا کہ اگر ان کے پاس اختیارات ہوتے تو وہ فوج کو قبائلی علاقعوں میں جنگ کے لئیے نہیں جانے دیتے۔ سعید غنی

یہ تاثر درست نہیں ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف صرف فوج کاروائیاں کر رہی ہے سول حکومت بھی ساتھ شامل ہے۔ شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی کا شروع سے موقف رہا ہے کہ جو طالبان بات چیت کریں ٹھیک باقی کے خلاف بندوق سے کاروائی کی جائے۔ عمر چیمہ

میں سمجھتا ہوں کہ اگر اب دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو پھر شاید یہ موقع کسی کو نہ ملے۔ سعید غنی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: