RSS Feed

27 February, 2015 07:26

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

26-FEB-2015

میں جب حکومت میں تھا تو میں ہوا میں نہیں اڑتا تھا میرے پاؤں ہمیشہ زمین پر ہی رہتے تھے۔ پرویز مشرف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مجھے کوئی غلط فہمیاں نہیں ہیں کہ میں مڈل کلاس سے آیا ہوں۔ پرویز مشرف

پاکستان میرا ملک ہے میرے دوست اور رشتہ دار یہاں ہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں یہاں نہ آؤں۔ پرویز مشرف

مجھے میرے بہت سے خیر خواہوں نے مشورہ دیا تھا کہ میں پاکستان نہ آؤں میرے لئیے مشکلات پیدا ہوں گی۔ پرویزش مشرف

فوج میری ہے میں بہت عرصہ اس سے منسلک رہا ہوں وہ مجھے سپورٹ کرتی ہے۔ پرویز مشرف

راحیل شریف بہت اچھے آرمی چیف ہیں مشکل دور ہے وہ اس میں سے کامیابی سے گزر رہے ہیں۔ پرویز مشرف

جنرل راحیل شریف کے بھائی شبیر شریف شہید میرے بہت اچھے دوست تھے ہم اکٹھے ایک ہی کمرے میں رہتے تھے۔ پرویز مشرف

دو ہزار آٹھ کے بعد ملا فضل اللہ اور صوفی محمد نے دوبارہ سر اٹھایا ہے اور پہلے سے مظبوط ہو گئے ہیں۔ پرویز مشرف

طالبان کے دوبارہ سر اٹھانے کا الزم زرداری اور جنرل کیانی دونوں کو دینا چاہئیے۔ پرویز مشرف

فضل اللہ نے لڑکیوں کے تیرہ سکول جلائے اور لوگوں کے گلے کاٹے اور حکومت نے فوج کو کاروائی کرنے کو نہیں کہا۔ پرویز مشرف

آرٹیکل چھ کا کیس چل رہا ہے لیکن پریشانی صرف اس بات پر ہوتی ہے کہ لوگ کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ پرویز مشرف

میں نے اپنے دور میں عوام کو خوشحالی دی اور مجھے اس پر فخر ہے۔ پرویز مشرف

کوئٹہ شوری کو ہمارے میڈیا، امریکہ اور بھارت نے مشہور کیا ملا عمر کبھی کوئٹہ نہیں آئے اگر آئے تو مجھے معلوم نہیں ہے۔ پرویز مشرف

سارا ساؤتھ افغانستان ملا عمر کے کنٹرول میں ہے وہ کوئٹہ کیوں آئے گا۔ پرویزمشرف

کرزئی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے لئیے مسائل پیدا کر رہا تھا۔ پرویز مشرف

ہم نے افغانستان کی طالبان اور ملا عمر کی حکومت کو تسلیم کیا ہوا تھا ہمارا وہاں سفارت خانہ تھا۔ پرویز مشرف

بھارت افغانستان میں ایک گروپ کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا تھا اس لئیے اس کے خلاف پراکسی وار شروع کی۔ پرویز مشرف

اشرف غنی افغانستان میں نئے نظریات لے کر آئے ہیں اور ان کے نظریات بہت اچھے ہیں۔ پرویز مشرف

افغانستان میں پختونوں کی اکثریت ہے ان کا حکومت میں زیادہ رول ہونا چاہئیے اشرف غنی کو اپنے ادنرونی معاملات کو ہینڈل کرنے دینا چاہئیے۔ پرویز مشرف

میں مغرب کو الزام دیتا ہوں کہ نائن الیون کے بعد اس نے افغانستان میں اپنی فوجی فتح کو سیاسی فتح میں تبدیل نہیں کیا۔ پرویز مشرف

مغرب کو افغانستان میں پختونوں کی اکثریت کو لے کر حکومت بنانی چاہئیے تھی۔ پرویز مشرف

سارے طالبان پختون ہیں لیکن سارے پختون طالبان نہیں ہیں۔ پرویز مشرف

احمد شاہ محسود افغانستان میں بہت مقبول تھا وہ پختونوں کا ہیرو تھا اس کی وہاں بڑی بڑی تصاویر لگی ہوئی تھیں۔ پرویز مشرف

پاکستان میں دہشت گردی کرنے میں بلوچ علحیدگی پسندوں، کشمیری مجاہدین اور ساؤتھ پنجاب کے طالبان کا ایک گروپ بنا ہوا ہے۔ پرویز مشرف

مختلف دہشت گرد گروپ پاکستان کے اس لئیے خلاف ہیں کہ ہم نے افغانستان میں امریکہ کا ساتھ دیا۔ پرویز مشرف

پوری دنیا کا چین اور عرب ممالک سمیت یہ فیصلہ تھا کہ افغانستان میں کاروائی کی جانی چاہئیے۔ پرویز مشرف

میں نے ایم ایم اے نہیں بنائی وہ خود بنی اور الیکشن جیت گئی۔ پرویز مشرف

میں نے واضع طور پر کہا تھا کہ بینظیر الیکشن سے پہلے واپس نہیں آیں گی اور ہم ان کے مقدمات چھوڑ دیں گے۔ پرویز مشرف

بینظیر کی شہادت کی تحقیقات آگے نہ بڑھنے کے متعلق زرداری سے پوچھا جانا چاہئیے کیونکہ سب سے زیادہ فائدہ انہی کو ہو مجھے تو نقصان ہوا۔ پرویز مشرف

یہ بات بالکل صاف ہے کہ بینظیر کو بیت اللہ محسود نے مروایا اس کے پیچھے کون تھا معلوم نہیں لیکن میں نہیں تھا۔ پرویز مشرف

مسلم لیگ ن کی دو تہائی اکثریت ہے لیکن پاکستان کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے۔ پرویز مشرف

مسلم لیگ ن نے اگرعوام کی بھلائی کا کوئی ایک کام کیا ہو تو مجھے بتایں صرف میٹرو بنا رہے ہیں اور لوگ گالیاں نکال رہے ہیں۔ پرویز مشرف

پاکستان میں انقلابی سیاسی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے آئین کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ پرویز مشرف

میرے خیال میں پاکستان میں صدارتی نظام موزوں ہو گا منتخب لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھیں اور قانون سازی کریں۔ پرویز مشرف

منتخب لوگ جب وزیر بن جاتے ہیں تو کروڑوں روپے بناتے ہیں۔ پرویزمشرف

لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنی مدت پوری کرے گی لیکن ان کو خود ہی چھوڑ دینا چاہئیے کونکہ ان سے پاکستان نہیں چل رہا۔ پرویز مشرف

چوہدری پرویز الہی کے پانچ سالہ دور میں پنجاب کی کارکردگی موجودہ دور سے کہیں بہتر تھی۔ پرویز مشرف

میں چیلنج کرتا ہوں کہ میرے دور میں ملک ہر طرح سے بہتری کی طرف جا رہا تھا۔ پرویز مشرف

پاکستان کو کوئی اچھا چلانے والا آ جائے میں بغیر کسی عہدے کے اس کی ہر طرح مدد کرنے کو تیار ہوں۔ پرویز مشرف

عمران خان سولو فلائٹ پر چل رہے ہیں انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ پرویز مشرف

میرے خیال میں ایک تیسری سیاسی قوت ہونی چاہئیے لیکن پہلے اصلاحات ہونی چاہئییں اور اصلاحات ایک عبوری حکومت کرے۔ پرویز مشرف

سپریم کورٹ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن اور انتخابات مین دھاندلی کا معاملہ دیکھنا چاہئیے۔ پرویز مشرف

سپریم کورٹ کو دھاندلی کی بنیاد پرپچھلے انتخابات کو معطل قرار دے دینا چاہئیے۔ پرویزمشرف

سانحہ ماڈل ٹاؤن اور بارہ مئی کا کوئی موازنہ نہیں ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کو مارنے کے لئیے پولیس کو استعمال کیا گیا۔ پرویز مشرف

میں بارہ مئی کو گورنر ہاؤس میں نہیں تھا میں نے کسی کو پولیس سے اسلحہ لینے کا حکم نہیں دیا تھا۔ پرویز مشرف

مجھے اپنے مستقبل کا کوئی پتہ نہیں ہے جب آدمی کو شک شبہات ہوں تو قسمت پر چھوڑ دینا چاہئیے۔ پرویز مشرف

ضرب عضب آپریشن اب تک بہت کامیاب جا رہا ہے سوچ سمجھ کر کیا جا رہا ہے کب ختم ہو سکتا ہے نہیں کہا جا سکتا۔ پرویز پشرف

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: