RSS Feed

5 March, 2015 16:37

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

05-MARCH-2015

سینٹ کے نتائج توقعات کے مطابق تھے پنجاب سے مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نتائج آنے کے بعد پتہ چلے گا کہ چیرمین سینٹ کے لئیےکون سی پارٹی کس کے ساتھ کھڑی ہے۔ شیخ وقاص اکرم

فاٹا کے بارے میں صدارتی آرڈیننس سینٹ انتخابات سے پہلے آ جاتا تو اچھا ہوتا۔ شیخ وقاص اکرم

بلوچستان کی ایک سیٹ کے علاوہ باقی رزلٹ توقع کے مطابق آیا ہے۔ قمر زمان کائرہ

پنجاب سے مسلم لیگ ن کے لوگوں نے ہمارے سینٹ امیدواروں کو ووٹ دئیے ہیں سب کو پتہ ہے کہ وہ میاں صاحب کے طرز حکمرانی پر ان سے ناراض ہیں۔ کائرہ

سندھ میں بھی لیاقت جتوئی مسلم لیگ ن سے ناراض ہیں۔ کائرہ

پنجاب سے مسلم لیگ ن کے لوگوں نے ناراضگی کی وجہ سے نہیں بلکہ یاری دوستی میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ ڈالے۔ شیخ وقاص اکرم

دوسری سیاسی جماعتوں کو اتحاد بنانے میں جو اعتماد آصف زرداری پر ہے وہ مسلم لیگ ن پر نہیں ہے۔ کائرہ

کے پی کے میں سینٹ کے ووٹ کے لئیے بولی جو دو کروڑ روپے سے شروع ہوئی تھی وہ آج صبح پانچ کروڑ تک پہنچ گئی۔ طارق آفاق

سینٹ کے لئیے ایک صوبے کے لوگ دوسرے صوبے سے الیکشن لڑ رہے ہیں میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر سینٹ کی ضرورت ہی کیا ہے۔ افتخار احمد

میری تجویز ہے کہ سینٹ کے لئیے چاروں صوبوں سے ایماندار لوگوں کے منتخب کر لیا جائے۔ افتخار احمد

چند لوگ ہیں جو سینٹ کے لئیے پیسے خرچتے ہیں باقی سب ایماندارارانہ طریقے منتخب ہوتے ہیں۔ کائرہ

فاٹا کے لوگ پیسے لئیے بغیر ووٹ نہیں دیتے یہ وہاں کا کلچر بن چکا ہے۔ شیخ وقاص اکرم

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: