RSS Feed

9 March, 2015 16:52

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

09-MARCH-2015

سینٹ کے چیرمین کے لئیے مشاورت جاری ہے آج مسلم لیگ ن سے سعد رفیق اور پرویز رشید ہم سے ملنے کے لئیے آئے تھے۔ پرویز الہی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مسلم لیگ ن نے اپنے سیاسی مفاد کے لئیے خود ہم سے رابطہ کیا ہے۔ پرویز الہی

چیرمین سینٹ کا انتخاب اتفاق رائے سے ہو جائے تو اچھا ہو گا۔ پرویز الہی

فاٹا کی چار سیٹوں کے بغیر چیرمین سینٹ کا انتخاب نہیں ہونا چاہئیے۔ پرویز الہی

چیرمین سینٹ کے انتخاب کے لئیے چھوٹی جماعتوں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ امین فہیم

پی ٹی آئی نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ وہ چیرمین سینٹ کے انتخاب میں حصہ لے گی یا نہیں۔ حامد خان

میں سمجھتا ہوں کہ چیرمین سینٹ پنجاب کی بجائے کسی اور صوبے سے ہونا چاہئیے۔ حامد خان

صدر سندھ سے ہیں جبکہ وزیر اعظم اور سپیکر کا تعلق پنجاب سے ہے تو اب چیرمین سینٹ بھی پنجاب سے نہیں ہونا چاہئیے۔ حامد خان

اگر بلوچستان یا کے پی کے کو چیرمین سینٹ کا عہدہ دے دیا جائے تو یہ ایک اچھی بات ہو گی۔ حامد خان

میاں برادران نے ایک طویل عرصے کے بعد ایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے۔ فیصل سبزواری

مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ شہباز شریف اور الطاف حسین کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ہے۔ فیصل سبزواری

ایم کیو ایم سینٹ کی تیسری بڑی جماعت ہے اگر وہ وائس چیرمین سینٹ کی خواہش مند ہو تو یہ ایک منطقی بات ہو گی۔ فیصل سبزواری

میرے خیال میں جسے پارٹی نامزد کر دے اسے چیرمین سینٹ ہونا چاہئیے چاہے اس کا تعلق کسی بھی صوبے سے ہو۔ امین فہیم

پی ٹی آئی نے اپنے ایم پی ایز کے ووٹوں سے سینٹ کی سیٹیں جیتی ہیں مسلم لیگ ن نے اس کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دئیے۔ حامد خان

سینٹ کا چیرمین اس کو ہونا چاہئیے جو سینٹ کو اس کا مقام دلا سکے۔ شاہین صہبائی

کسی بھی مالشیے یا جوتا پالش کرنے والے کو سینٹ کے لئیے منتخب کر لیا جاتا ہے۔ شاہین صہبائی

فوج اس وقت ایپکس کمیٹی کے زریعے حکومت سے اپنا نقطہ نظر منوا رہی ہے۔ شاہین صہبائی

فوج اگر اپنے معاملات حکومت سے منوا رہی ہے تو پھر اسے سیاست دانوں کو اپنی گورننس بھی درست کرنے کے لئیے کہنا چاہئیے۔ شاہین صہبائی

میرے خیال میں تو فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہئیے۔ حامد خان

فوج کی سیاست میں مداخلت ملک کی بہت بڑی بد بختی ہو گی۔ حامد خان

سیاست دانوں کو خود ہی اپنے معاملات کو درست کرنا ہو گا اور ملک کو ٹھیک سمت میں لے جانا ہو گا۔ حامد خان

یہ بات درست ہے کہ فوج ایپکس کمیٹی کے زریعے حکومت سے اپنی بات منواتی ہے۔ فیصل سبزواری

گورننس کا معاملہ سیاست دانوں کا ہے لیکن اگر وہ اپنا کام نہیں کریں گے تو پھر کوئی اور ان کا کام کرے گا۔فیصل سبزواری

ڈاکٹر سومرو اور رحمان ملک کا کیا کردار ہے کہ ان کو سینٹ کے لئیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ شاہین صہبائی

اس وقت سوال یہ نہیں ہے کہ فوج آئے گی یا نہیں بلکہ فوج تو آ چکی ہے۔ شاہین صہبائی

شاہین صہبائی کی بات کسی حد تک درست ہےاے پی سی میں فوج بھی بیٹھی اور آخری فیصلہ فوج ہی کرتی ہے۔ حامد خان

لوگوں کے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں کو لوگوں کا حق ادا کرنا چاہئیے ورنہ پھر وہ کسی اور طرف دیکھیں گے۔ فیصل سبزواری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: