RSS Feed

11 March, 2015 16:53

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

11-MARCH-2015

آج نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے سے میرا خواب پورا ہو گیا۔ زوالفقار مرزا کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

آج رینجرز نے وہ کام کیا ہے جو سندھ حکومت کو کرنا چاہئیے تھا۔ زوالفقار مرزا

کراچی آپریشن میاں صاحب نے شروع کروایا اور آج نائن زیرو پر کاروائی کا کریڈٹ ان کو جاتا ہے۔ زوالفقار مرزا

میں وہ شخص ہوں کہ جس نے سب سے پہلے کہا تھا کہ کہ نیٹو کا اسلحہ ایم کیو ایم والے لے گئے ہیں۔ زوالفقار مرزا

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی آپس میں بزنس پارٹنرز ہیں۔ زوالفقار مرزا

رینجرز کا کہنا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران بہت سے جرائم پیشہ پکڑے گئے ہیں اس بات کی تحقیقات ہو جانی چاہئییں۔ وسیم سجاد

رینجرز کے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات بہت سنگین ہیں انکوائری ہونے سے ان کی تصدیق ہو سکے گی۔ وسیم سجاد

اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ جرائم پیشہ لوگ نائن زیرو سے پکڑے گئے کہیں اور سے نہیں۔ بیرسٹر سیف

الطاف حسین کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اگر جرائم پیشہ لوگ نائن زیرو پر ہوں تو انہیں بتایا جائے پکڑنے میں تعاون کریں گے۔ بیرسٹر سیف

زوالفقار مرزا کو کسی اچھے سے ڈاکٹر سے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہئیے۔ بیرسٹر سیف

میں ایم کیو ایم کے بارے میں جو کچھ کہتا تھا آج وہ سچ ثابت ہو گیا ہے۔ زوالفقار مرزا

رینجرز نے بہت اچھا کام کیا ہے جرائم پیشہ لوگ کسی جماعت سے بھی ہوں گرفتار ہونے چاہئییں۔سعید غنی

ایم کیو ایم کے موقف کی تصدیق کے لئیے رینجرز کے دعوے کی جیوڈیشل تحقیقات ہونی چاہییں۔ سعید غنی

میرے خیال میں نائن زیرو پر کاروائی کی ہائی کورٹ سے تحقیقات کروانی چاہییں تا کہ کسی کو کوئی اعتراض نہ رہے۔ وسیم سجاد

تمام سیاسی جماعتوں میں جرائم پیشہ لوگ موجود ہیں لیکن سیاسی جماعتیں ان کی حمایت نہیں کرتیں۔ بیرسٹر سجاد

نائن زیرو کے واقع کی جیوڈیشل انکوائری نہ ہوئی تو یہ ایک سیاسی تنازع بن جائے گا۔ وسیم سجاد

سیاسی جماعت اور تشدد دو مختلف چیزیں ہیں کسی سیاسی جماعت کا ملٹری ونگ نہیں ہونا چاہئیے۔ وسیم سجاد

بطور پارٹی پیپلز پارٹی کا نہ کوئی ملٹری ونگ ہے اور نہ ہم اس کی سرپرستی کرتے ہیں۔ سعید غنی

بینظیر بھٹو ہر جرائم پیشہ شخص کو پارٹی سے نکال دیا کرتی تھیں۔ سعید غنی

جو سزا عدالت دے ہم اسے مانیں گے رینجرز اور پولیس کو فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ بیرسٹر سیف

ہمیں اپنی پولیس کو غیر سیاسی بنانا ہو گا اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بہتر بنانا ہو گا۔ وسیم سجاد

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: