RSS Feed

18 March, 2015 16:55

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

18-MARCH-2015

عمران خان نے پی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دیا ہے۔ راجہ ثاقب کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کہا جاتا ہے کہ پہلے پارٹی الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور پیسے کا استعمال ہوا۔ راجہ ثاقب

جسٹس وجیہہ الدین نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ شیریں مزاری

پی ٹی آئی نے پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ آنے پر فوراْ ایک کمشن بٹھا دیا تھا۔ شیریں مزاری

عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کو پارٹی میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ شیریں مزاری

سیاست دانوں سے زیادہ سکیورٹی اداروں کی زمہ داری ہے کہ کراچی آپریشن کو ٹھیک طریقے سے چلایں۔ سعید غنی

کراچی میں اس وقت جو آپریشن ہو رہا ہے اس پر پہلے قومی اتفاق رائے قائم کیا گیا تھا۔ معین حیدر

ایجنسیوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ انہیں کراچی میں بلا امتیاز آپریشن کرنے دیا جائے۔ معین حیدر

کراچی میں آپریشن سے امن قائم ہوا ہے ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے لوگ پکڑے گئے ہیں اور ان کی مقدمات عدالتوں میں جا رہے ہیں۔ معین حیدر

الطاف حسین کو علم ہو جائے کہ کسی نے کوئی غلطی کی ہے تو وہ اس کی بڑی سخت پکڑ کرتے ہیں۔ خوش بخت شجاعت

آج بہت سے ایسے لوگ جو پہلے ایم کیو ایم میں موجود تھے پارٹی میں نظر نہیں آتے ان کو نکال دیا گیا ہے۔ خوش بخت شجاعت

زہرہ شاہد کے قتل میں آج ایک اور شخص پکڑا گیا ہے پہلے سے گرفتار دو لوگوں کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ شیریں مزاری

الطاف حسین کے خلاف ابھی ایف آئی آر کٹی ہے اگر عدالت کا ان کے خلاف کوئی فیصلہ آیا تو پھر ایم کیو ایم سے اپنے تعلق پر غور کریں گے۔ سعید غنی

مجھے ایم کیو ایم کے سیاسی طریقہ کار سے شدید اختلاف ہے لیکن وہ ایک سیاسی حقیقت ہے اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ سعید غنی

ایم کیو ایم ایک سیاسی حقیقت ہے اسے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا اسے مین سٹریم کرنا چاہئیے۔ معین حیدر

ہر سیاسی جماعت کو خود سے غلط لوگوں کو نکال دینا چاہئیے۔ معین حیدر

ایم کیو ایم والے میڈیا پر بیٹھے ہوں تو یوں لگتا ہے کہ وہ عدالت کے سامنے بیٹھے ہیں۔ خوش بخت شجاعت

میڈیا ایم کیو ایم پر اپنے فیصلے صادر کر دیتا ہے چاہے کسی کی زندگی تباہ ہو جائے۔ خوش بخت شجاعت

ہمیں جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن جو طریقہ کار اختیار کیا گیا وہ غلط تھا۔ خوش بخت شجاعت

کراچی میں اب صفائی کا عمل مکمل ہونا چاہئیے جس جماعت میں بھی کرمنلز موجود ہیں انہیں پکڑنا چاہئیے۔ شیریں مزاری

سب سے پہلے کراچی پولیس کو غیر سیاسی بنانے کی ضرورت ہے۔ معین حیدر

کراچی پولیس اتنی بھی سیاسی نہیں ہے جتنی بات کی جاتی ہے۔ سعید غنی

ساؤتھ پنجاب میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنی ہو گی اور ہر جماعت کو دہشت گردوں سے اپنے تعلقات کاٹنے ہوں گے۔ شیریں مزاری

پچھلے ایک ڈیڑھ سال میں سندھ پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہے اور رینجرز کے ساتھ مل کر بڑی کامیاب کاروائیاں کی ہیں۔ معین حیدر

کراچی میں آپریشن ہونا چاہئیے لیکن کسی کو ٹارگٹ نہیں بنانا چاہئیے۔ خوش بخت شجاعت

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: