RSS Feed

19 March, 2015 16:39

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

19-MARCH-2015

میں صولت مرزا کے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے تمام کام آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کئیے ہیں نیز میرے پاس کسی کی مدد کرنے کا اختیار بھی نہیں ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد

یہ محض قیاس آرائیاں ہیں کہ میں نے گورنر کی حیثیت سے استعفی دے دیا ہے اور دبئی چلا گیا ہوں۔ ڈاکٹر عشرت العباد

صولت مرزا نے جو بیان دیا ہے اس کی تصدیق ہونا بہت ضروری ہے۔ شیخ روحیل اصغر

کوئی بھی شخص موت سے پہلے جھوٹ نہیں بولتا میرے خیال میں صولت مرزا نے سچ بولا ہے۔ شیخٰ روحیل اصغر

الطاف حسین خود کہہ چکے ہیں کہ ان کی جماعت میں ایسے لوگ موجود ہیں جو منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ شیخ روحیل اصغر

صولت مرزا کا بیان ڈیتھ سیل سے نکال کر لیا گیا جو دنیا کے قوانیں کی خلاف ورزی ہے۔ محمد انور

صولت مرزا کے بیان کے پیچھے ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے جس کے پیچھے فوج کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے۔ محمد انور

صولت مرزا کو ڈیتھ سیل سے نکال کر بیان لینے کے معاملے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئییں۔ محمد انور

صولت مرزا پر سارا اختیار صوبائی حکومت کو ہے جس میں ایم کیو ایم شامل ہونے کا وعدہ کر چکی ہے۔ شیخ روحیل اصغر

صولت مرزا کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پھر اس کے بیان کی تصدیق کا عمل کیا جائے گا۔ شیخ روحیل اصغر

صولت مرزا کا بیان، جرائم پیشہ لوگوں کی نائن زیرو سے گرفتاری اور بلدیہ ٹاؤن سانحہ کی رپورٹ ایم کیو ایم پر الزامات کی تصدیق کرتی ہے۔ شفقت محمود

ایسے شواہد سامنے آ رہے ہیں کہ پتہ چلتا ہے کہ لوگ الطاف حسین کی ایما پر جرائم کرتے تھے۔ شفقت محمود

ایک جے آئی ٹی بنائی جائے گی جو ایم کیو ایم پر لگنے ولاے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔ شیخ روحیل اصغر

اگر نئے شواہد سامنے آ جایں تو ڈیتھ سیل میں موجود قیدی کو باہر نکالا جا سکتا ہے۔ شیخ روحیل اصغر

پاکستان کی تمام ایجنسیاں اور سکاٹ لینڈ یارڈ سب ایم کیو ایم کے خلاف ہیں یہ کیسے ممکن ہے۔ شفقت محمود

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: