RSS Feed

25 March, 2015 16:48

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

25-MARCH-2015

عمران خان نے اپنے کشمیر کے جلسے میں کشمیر کا زکر ایک منٹ کے لئیے کیا اور باقی وقت الطاف حسین کے متعلق بولتے رہے۔ حیدر عباس رضوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

عمران خان کا ایم کیو ایم کے جلسے میں آنے والوں کو زندہ لاش کہنا کراچی کے لوگوں کی توہین ہے۔ حیدر عباس رضوی

عمران خان کا مطلب یہ تھا کہ ایم کیو ایم کے جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کی طرح پر جوش نہیں ہوتے۔ شاہ محمود قریشی

میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ خطاب کرتے وقت الفاظ کا چناؤ احتیاط کے ساتھ کرنا چاہئیے۔ شاہ محمود قریشی

جلسوں میں تقریریں کرتے وقت ایک دوسرے کے پارٹی ورکروں کی توہین نہیں کرنی چاہئیے۔ شرجیل میمن

کراچی کسی کے لئیے بھی نو گو ایریا نہیں ہے یہاں کوئی بھی جماعت سیاست کر سکتی ہے۔ شرجیل میمن

مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی سندھ کے شہری علاقعوں میں ایم کیو ایم کے لئیے کوئی خطرہ بن سکتی ہے۔ حیدر عباس رضوی

ایم کیو ایم ایک لبرل جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی کا جھکاؤ دایں بازو کی طرف ہے۔ حیدر عباس رضوی

ایم کیو ایم کی کراچی میں پہلے کی طرح پزیرائی دکھائی نہیں دیتی اور پی ٹی آئی کے لئیے ایک موقع بنتا دکھائی دے رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی

مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کی کراچی میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ شرجیل میمن

وزیراعلی سندھ میٹنگ میں شرکت کریں یا نہیں کریں کراچی آپریشن کے انچارج وہی ہیں۔ شرجیل میمن

وزیراعلی سندھ نے کراچی آپریشن کے لئیے سکیورٹی ایجنسیوں کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے۔ شرجیل میمن

سکیورٹی ایجنسیوں نے اب تک سب سے زیادہ آپریشن لیاری میں کئیے ہیں۔ شرجیل میمن

وزیراعلی سندھ نے نائن زیرو پر چھاپے کے بعد رینجرز کو مبارکباد دی۔ شرجیل میمن

اے آر وائی کی وڈیو میں دکھایا جانا والا خورشید بیگم ہال حقیقت میں خورشید بیگم ہال ہی ہے۔ حیدر عباس رضوی

ہمیں اعتراض اس بات پر ہے کہ چار پانچ جرائم پیشہ لوگوں کو پکڑنے آئے لیکن ایک سو بیس لوگوں کو پکڑ کر لے گئے۔ حیدر عباس رضوی

کراچی میں ایم کیو ایم مخالف کوئی آپریشن نہیں ہو رہا اور نہ ہی سندھ حکومت ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ شرجیل میمن

کراچی آپریشن بہت سی تنظیموں کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہو رہا ہے۔ شرجیل میمن

کراچی شہر کو ایک دفعہ ہر قسم کے دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے۔ شرجیل میمن

عامر خان رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں اور رینجرز کے چھاپے کے وقت وہ خورشید بیگم ہال میں موجود تھے۔ حیدر عباس رضوی

خورشید بیگم ہال سے رینجرز نے پچاس ساٹھ لوگوں کو گرفتار کیا۔ حیدر عباس رضوی

ایم کیو ایم نے رونگ پلے کیا ہے نائن زیرو سے پکڑے جانے والے اسلحے کے لائسنس ابھی تک پیش نہیں کئیے گئے ہیں۔ شرجیل میمن

عزیز آباد تھانے سے جس جس ہتھیار کے لائسنس موجود تھے وہ متعلقہ تھانے کو فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ حیدر عباس رضوی

ایم کیو ایم نائن زیرو سے ملنے والے اسلحے کے لائسنس فرام کر دے تو اس کا اسلحہ واپس کر دیا جائے گا۔ شرجیل میمن

ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کی بات چیت ایک فارمولے پر اٹکی ہوئی ہے اور یہ آگے بڑھ سکتی ہے۔ حیدر عباس رضوی

صولت مرزا کا مقدمہ سترہ سال چلتا رہا اور وہ ہمیشہ کہتا رہا کہ وہ بیگناہ ہے نہیں معلوم اب اس نے ایسا بیان کیوں دیا۔ حیدر عباس رضوی

فیصل موٹا اور ایک صحافی کے قاتل کا نائن زیرو سے پکڑا جانا ایم کیو ایم کے لئیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ شرجیل میمن

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: