RSS Feed

27 March, 2015 04:06

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

26-MARCH-2015

ہماری خواہش ہے کہ جتنا وزیراعظم کا اطمینان ہے کراچی آپریشن میں اتنا عمل بھی ہو۔ فیصل سبزواری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائیل کیا جا رہا ہے۔ فیصل سبزواری

وزیراعظم نے بالکل درست کہا ہے کہ پاکستان میں مسلح جتھوں کو نہیں ہونا چاہئیے۔ فیصل سبزواری

ہمارا دعوی ہے کہ گرفتار ہونے والے جرائم پیشہ لوگوں کو نائن زیرو سے نہیں پکڑا گیا۔ فیصل سبزواری

الطاف حسین نے جرائم پیشہ لوگوں کے نائن زیرو سے پکڑے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے وہ وہاں تھے تو اسی لئیے وہ برہم ہوئے۔ مولا بخش چانڈیو

میں سمجھتا ہوں کہ کرمنلز جہاں بھی ہوں جس جماعت سے بھی تعلق ہو انہیں پکڑا جانا چاہئیے۔ مولا بخش چانڈیو

اگر ایم کیو ایم کر کراچی آپریشن پر شکایات ہیں تو انہیں دیکھ لینا چاہئیے تا کہ حجت تمام ہو جائے۔ مولا بخش چانڈیو

پہلی مرتبہ کراچی میں آپریشن ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ

جرائم پیشہ افراد کے نائن زیرو سے پکڑے جانے کے بعد ایم کیو ایم سے کوئی جواب نہیں بن پا رہا۔ رانا ثنا اللہ

صولت مرزا کا بیان آنے کے بعد ایم کیو ایم کو بات کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ

میں سمجھتا ہوں کہ ایم کیو ایم کے کرمنلز کو پکڑنا چاہئیے ایم کیو ایم کو نہیں۔ رانا ثنا اللہ

فرحان شبیر پہلے ایم کیو ایم کا زمہ دار تھا لیکن اب نہیں ہے۔ فیصل سبزواری

سما۶ ٹی وی اور جیو نے صولت مرزا کی وڈیو چلائی ہے ہمارے وکیل اس معاملے پر ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ الطاف حسین

ہم سما۶ ٹی وی وزیراعظم اور تمام ایجنسیوں کے سربراہوں کے خلاف صولت مرزا کی وڈیو چلانے پر ایف آئی آر کٹوایں گے۔ الطاف حسین

میاں نواز شریف لندن میں میرے گھر آئے تھے اور کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کرنے پر معافیاں منگتے رہے۔ الطا ف حسین

میاں نواز شریف نے کہا کہ ان سے غلطی ہوئی آئیندہ ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن نہیں کریں گے۔ الطاف حسین

حکیم سعید کے قتل کا الزام لگا کر پھر سے ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ الطاف حسین

چوہدری نثار نے کہا تھا کہ ایک تین رکنی کمیٹی بنائی جائے گی جو کراچی آپریشن کو مانیٹر کرے گی۔ الطاف حسین

چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرز سے اللہ قیامت والے دن حساب لے گا۔ الطاف حسین

جنرل آصف نواز جنجوعہ نے بھی میرا چیپٹر کلوز کرنے کی کوشش کی تھی اس کا اپنا ہو گیا۔ الطف حسین

کراچی آپریشن میں اب تک کسی ایک بھی کالعدم تنظیم کے سربراہ کو نہیں پکڑا گیا۔ الطاف حسین

کسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا گیا صرف نائن زیرو پر مارا گیا۔ الطاف حسین

میرے گھر سے ایک بھی ٹارگٹ کلر نہیں پکڑا گیا ۔ الطاف حسین

رانا ثنا اللہ بتایں کہ کیا آج تک کسی سزائے موت کے قیدی کی ریڈ وارنٹ آنے کے بعد وڈیو بنائی گئی ہے جس طرح صولت مرزا کی بنائی گئی۔ الطاف حسین

الطاف حسین سما۶ ٹی وی کے خلاف مقدمہ درج کروایں خود ہی پتہ چل جائے گا کہ صولت مرزا کی وڈیو کس نے بنائی۔ رانا ثنا اللہ

اگر کسی سزائے موت کے قیدی کی صحت خراب ہو تو اس کی پھانسی ملتوی کی جا سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ

الطاف حسین اپنی تقریروں میں کراچی میں آپریشن کا مطالبہ کرتے رہے اور جرنیلوں کا نام لے لے کر کہتے رہے کہ آ جاؤ۔ رانا ثنا اللہ

ایم کیو ایم کا وجود پاکستان کے لئیے ضروی ہے اسے سیاسی جماعت کے طور پر کام کرتے رہنا چاہئیے۔ رانا ثنا اللہ

آج بھی ایسے جرنیل موجود ہیں جو القاعدہ اور طالبان کی حمایت کرتے ہیں۔ الطاف حسین

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس گلو بٹ کی قیادت میں آئی گاڑیاں توڑیں اور کولڈ ڈرنکس کی دوکان کو لوٹا۔ الطاف حسین

پولیس پنجاب کی تھی یا پھر وفاق کی گلو بٹ کو گاڑیاں توڑنے کا حکم کس نے دیا۔ الطف حسین

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مرنے والی عورتوں کا معاملہ اللہ تعالی کے پاس ہے۔ الطاف حسین

پچھلے دو سالوں میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو قتل کئیے جانے کے معاملے پر وزیراعلی سندھ سے پوچھا جانا چاہئیے۔ الطاف حسین

میں نے یا شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کسی کو مارنے کا حکم نہیں دیا تھا۔ رانا ثنا اللہ

اگر میں نے یا شہباز شریف نے کسی کو مارنے حکم دیا ہو تو ہم اس دنیا میں بھی سزا پایں اور آخرت میں بھی۔ رانا ثنا اللہ

سندھ حکومت میں شمولیت کے لئیے وزیراعلی سندھ سے خانہ پری کے مزاکرات ہوں گے اصل مزاکرت تو زرداری سے ہوں گے۔ الطاف حسین

ہم نے ماضی میں وزیراعلی سندھ سے مزاکرات کر کے بہت سے سبق حاصل کئیے ہیں۔ الطاف حسین

مجھے پاکستان میں انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے۔ الطاف حسین

جس سپریم کورٹ نے دو وزرا اعظم کو معطل کیا لیکن ایک کے خلاف کچھ نہ کرے تو اس انصاف کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ الطاف حسین

میں نے انیس قائم خوانی کو پارٹی سے علحیدہ نہیں کیا ہے۔ الطاف حسین

نائن زیرو سے اگر کرمنلز پکڑے گئے ہیں تو ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ الطاف حسین

میں نے پارٹی نظام تبدیل کرنے کے لئیے بنائی تھی کرمنلز کے لئیے نہیں۔ الطاف حسین

ساری رابطہ کمیٹی پر الزامات تھے میں نے سب کو نکال دیا ہے۔ الطاف حسین

میں نے ماضی کا جائزہ لے کر نئی تین رکنی رابطہ کمیٹی بنا دی ہے۔ الطاف حسین

کیا فوج کے جرنیلوں کے خلاف بیان دینا قرآن پاک کی کسی آیت کی خلاف ورزی ہے۔ الطاف حسین

میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی میں نے کہا تھا کہ نائن زیرو پر چھاپہ مارنے آئے تھے اور چلے گئے اب نہیں رہے۔ الطاف حسین

چوہدری نثار نے برطانیہ سے یہ پوچھا تھا کہ الطاف حسین نے جو دھمکی دی ہے اس پر ان کا قانون کیا کہتا ہے۔ رانا ثنا اللہ

ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا کیس مجھ پر نہیں چل رہا ہے۔ الطاف حسین

ایم کیو ایم لوگوں کی نظر میں ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس میں سویلین بھی شامل ہیں اور جرنیل بھی۔ الطاف حسین

کچھ لوگوں کی نظر میں مسلم لیگ ن اے این پی حتی کہ مولانا فضل الرحمان بھی ٹھیک نہیں ہیں۔ الطاف حسین

الطاف حسین نے خود اپنی رابطہ کمیٹی کو زمہ دار ٹھہرایا ہے اور اس کے خلاف کاروائی کی ہے۔ رانا ثنا اللہ

الطاف حسین نے واضع طور پر خود کو ان کرمنلز سے علیحیدہ کیا ہے جو نائن زیرو سے پکڑے گئے ہیں۔رانا ثنا اللہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: