RSS Feed

30 March, 2015 17:02

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

30-MARCH-2015

یمن کی صورت حال پر پاکستان کا موقف بڑا واضع ہے کہ ہم وہاں امن چاہتے ہیں لیکن جو بھی صورت حال ہو گی اپنا کردار ادا کرے گا۔ شاہد خاقان عباسی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

فوج جب کسی تیسرے ملک میں جاتی ہے تو پارلیمنٹ کی اجازت اور طریقہ کار کے بغیر یہ ممکن نہیں ہوتا۔ شاہد خاقان عباسی

پہلے بھی ہماری فوج سعودی عرب میں رہی ہے اب بھی اس کی سکیورٹی کے لئیے بھیجی جا سکتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

پاکستان کی فوج کا یمن میں جا کر باقاعدہ کاروائیوں میں حصہ لینا مناسب نہیں ہو گا۔ سعید غنی

پاکستان کی فوج ملک کے اندر دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے وہ ایک نیا محاز کھولنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ سعید غنی

ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ یمن کا مسئلہ ٹیبل پر بیٹھ کر بات چیت سے حل ہونا چاہئیے۔ وسیم اختر

فوج کو یمن بھیجنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جانا چاہئیے۔ عمران اسماعیل

مکے مدینے کی حفاظت کے لئیے ہم سب تیار ہیں لیکن یہ مسئلہ بات چیت سے حل ہونا چاہئیے۔ عمران اسماعیل

امت مسلمہ شیعہ سنی کے مسئلے پر تقسیم ہو رہی ہے جو پاکستان اور عالم اسلام کے لئیے بہت خطرناک ہے۔ عمران اسماعیل

یمن اور سعودی عرب کے مسئلے کو شیعہ سنی کا مسئلہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ شاہد خاقان عباسی

یمن جیسی صورت حال القاعدہ کو بہت سوٹ کرتی ہے وہ مظبوط ہو سکتی ہے۔ سعید غنی

عرب لیگ اور او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے اور یمن کا مسئلہ فوری طور پر حل کروانا چاہئیے۔ سعید غنی

ضرب عضب پاکستان کی سلامتی کی جنگ ہے ہم اسے ہار نہیں سکتے فوج کو اس وقت یمن نہیں بھیجنا چاہئیے۔ عمران اسماعیل

آج وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ ہوئی لیکن فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ خواجہ آصف

اگر سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہوا تو پھر پاکستان اس کا ہر صورت دفاع کرے گا۔ خواجہ آصف

پاکستان خود بھی فرقہ بندی کے مسئلے کا نشانہ نہیں بننا چاہتا اور امت مسلمہ کو بھی اس سے بچانا چاہتا ہے۔ خواجہ آصف

سعودی عرب کو خطرے کی صورت میں پاکستان کی فوج بھیجنا درست ہو گا لیکن پہلے یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں لایا جانا چاہئیے۔ سعید غنی

مجھے امید ہے کہ کراچی حلقہ دو سو چھیالیس سے پی ٹٰی آئی کو پہلے سے بہت زیادہ ووٹ ملیں گے۔ عمران اسماعیل

پچھلے الیکشن میں ایم کیو ایم نے خود ٹھپے لگائے اور ایک سیکنڈ میں دو ووٹ کی اوسط نکلی۔ عمران اسماعیل

ایم کیو ایم جیت گئی تو خود مبارکباد دینے جاؤں گا لیکن ہم دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ عمران اسماعیل

انیس سو بانوے میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن ہو رہا تھا لیکن پھر بھی حلقہ دو سو چھیالیس سے جیت گئی تھی۔ وسیم اختر

میڈیا سب سے زیادہ حکومت وقت کا ٹرائیل کرتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

جس جماعت کے متعلق بات کی جائے وہ میڈیا ٹرائیل کا الزام لگا دیتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد سے امن امان کی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے۔ سعید غنی

کراچی آپریشن پر اگر شکایات ہوں تو انہیں دیکھ لیا جانا چاہئیے تا کہ آپریشن کی ساکھ متاثر نہ ہو۔ سعید غنی

کراچی آپریشن کی کریڈیبلٹی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ وسیم اختر

کراچی آپریشن ٹھیک طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت میں لیاری میں آپریشن ہوا جو اس کا گڑھ ہے لیکن کوئی اعتراض نہیں کیا۔ عمران اسماعیل

ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر سے پکڑے جانے والے لوگ غیر مسلح ضرور تھے لیکن جرائم پیشہ تھے۔ عمران اسماعیل

ایم کیو ایم مہاجروں کا نام استعمال کرتی ہے لیکن اس نے آج تک ان کےلئیے کچھ نہیں کیا ہے۔ عمران اسماعیل

قطر سے ایل این جی کی قیمت یکم اور دو اپریل کو ایک میٹنگ میں طے کی جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی

ایل این جی کی قیمت طے ہونے کے بعد یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: