RSS Feed

8 April, 2015 16:03

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

08-APRIL-2015

جماعت اسلامی کی کراچی میں خدمت کی قربانی کی سیاست کی ایک تاریخ ہے۔ سراج الحق کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جماعت اسلامی کراچی کی بہت بڑی سیاسی طاقت ہے جب بھی آزادانہ الیکشن ہوئے ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ سراج الحق

پی ٹی آئی کے شاہ محمود اور اسد عمر نے مل کر بلدیاتی اور اور دوسرے الیکشن لڑنے کی دعوت دی ہے ہم مشورہ کرنے کے بعد جواب دیں گے۔ سراج الحق

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کو خوف اور اسلحے کی سیاست سے نجاعت دیں گے۔ سراج الحق

ایم کیو ایم کے وجود میں آنے سے پہلے جماعت اسلامی کراچی کی ایک بہت بڑی سیاسی قوت تھی۔ عبدالقادر بلوچ

این اے دو سو چھیالیس کی سیٹ ہمیشہ جماعت اسلامی جیتا کرتی تھی عبدالقادر بلوچ

ایم کیوایم ایک لبرل اور امن پسند جماعت ہے جو نہ صرف کراچی بلکہ گلگت بلتستان اور کشمیر سے بھی جیتی ہے۔ وسیم اختر

ایک دفعہ ایم کیو ایم نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا تو جماعت اسلامی کو پانچ پانچ چھ چھ سو سے زیادہ ووٹ نہیں ملے تھے۔ وسیم اختر

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی مل کر بھی پچھلے الیکشن کی طرح تیس بتیس ہزار سے زیادہ ووٹ نہیں لے سکتے۔ وسیم اختر

کراچی میں اگر آزادانہ الیکشن ہوں اور لوگوں کو اپنا ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع دیا جائے تو جماعت اسلامی کو بہت زیادہ ووٹ ملیں گے۔ سراج الحق

کراچی کی ایک جماعت کے بارے میں خوف کا تاثر دیا جاتا ہے اور کاروباری لوگ اس کے خلاف ووٹ نہیں ڈال سکتے۔ عبدالقادر بلوچ

کراچی میں سیاسی جماعتیں اگر ایم کیو ایم کے خلاف اکٹھی ہو جایں تو وہ گیم چینجر بن سکتی ہیں۔ عبدالقادر بلوچ

مجھے نہیں معلوم کہ ایم کیو ایم کے بارے میں کیوں کہا جاتا ہے کہ وہ خوف سے ووٹ لیتی ہے۔ وسیم اختر

کراچی میں دو ہزار دو کے الیکشن میں جیتنے والے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کے درمیان ووٹوں کا زیادہ فرق نہیں تھا۔ سرور باری

دو ہزار دو کے الیکشن میں کراچی میں ووٹوں کا زیادہ فرق اس لئیے نہیں تھا کیونکہ آزادانہ الیکشن ہوئے تھے۔ سرور باری

میرے خیال میں این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان ووٹوں کا فرق زیادہ نہیں رہے گا۔ سرور باری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: