RSS Feed

15 April, 2015 16:31

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

15-APRIL-2015

جب سے ایم کیو ایم بنی ہے لوگ اسے چندہ دے رہے ہیں۔ وسیم اختر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہمارے کارکنوں میں سے جو دے سکے اپنی تنخواہ کا ایک فیصد پارٹی فنڈ میہں دیتا ہے۔ وسیم اختر

پاکستان کے علاوہ پوری دنیا سے کاروباری طبقہ بھی ایم کیو ایم کو چندہ بھیجتا ہے۔ وسیم اختر

صرف ایم کیو ایم نہیں بلکہ پیپلز پارٹی، اے این پی اور دوسری جماعتوں کو بھی لوگ چندہ دیتے ہیں۔ وسیم اختر

یہ بات درست ہے کہ لیاری گینگ اسلحے کے زور پر لوگوں سے بیس سے پچیس کروڑ روپے اکٹھا کرتا تھا۔ نبیل گبول

آرمی اور رینجرز کی مہربانی سے اب کراچی میں بھتہ وصولی کا کام ختم ہو گیا ہے۔ نبیل گبول

طالبان کراچی میں سہراب گھوٹ، کٹی پہاڑی اور جہاں جہاں صنعتیں لگی ہیں بھتہ وصول کرتے ہیں۔ وسیم اختر

کراچی میں طالبان کے خلاف بھی آپریشن ہو رہا ہے لیکن دکھائی نہیں دے رہا۔ نبیل گبول

دو سالوں میں ایم کیو ایم کے دو سو پچاسی کارکنوں اور ہمدردوں کو مار دیا گیا ہم کس سے سوال کریں۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم کے پینتیس کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا اور بہت سے غائب ہیں۔ وسیم اختر

کراچی میں گرفتار ہونے والوں میں سب سے زیادہ طالبان پھر پیپلز امن کمیٹی اور تیسرے نمبر پر ایم کیو ایم کے لوگ ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی آپریشن کی وجہ سے بھتہ وصولی میں ستر سے اسی فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ شرجیل میمن

پیپلز پارٹی عزیر بلوچ کی واپسی میں رکاوٹ نہیں ہے قانونی کاروائی ہو رہی ہے مکمل ہونے کے بعد واپس لایا جائے گا۔ شرجیل میمن

نائن زیرو سے ملنے والا اسلحہ اگر ایم کیو ایم کے ایم پی ایز کے نام پر تھا تو پھر وہ ان کے گھروں میں ہونا چاہئیے تھا وہ کہیں اور نہیں ہو سکتا۔شرجیل میمن

شرجیل میمن درست کہہ رہے ہیں کراچی میں آپریشن سے جرائم میں کمی آئی ہے۔ عارف علوی

ہم اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ پولنگ سٹیشن کے اندر کوئی بے ضابطگی ہو تو رینجرز اسے روکے۔ عارف علوی

بائیو میٹرک سسٹم غلطی سے پاک نہیں ہے ابھی اسمبلی میں سپیکر نے اپنا انگوٹھا لگایا تو اس نے ریڈ نہیں کیا۔ وسیم اختر

ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لئیے جو طریقہ بھی اختیار کیا جا سکے کیا جانا چاہئیے۔ شرجیل میمن

میں بائیو میٹرک سسٹم، رینجرز، سی سی ٹی وی کیمرہ کے علاوہ میڈیا کے پولنگ سٹیشن کے اندر آنے کی اجازت کی بھی حمایت کرتا ہوں۔ شرجیل میمن

اگر دھاندلی روکنے کے انتظامات رینجرز کے حوالے کرنے ہیں تو پھر الیکشن کمشن ہی ان کے حوالے کر دیں۔ وسیم اختر

پریزائڈنگ آفیسر کے سر پر بندوق رکھ کر ووٹوں پر ٹھپے لگائے جاتے ہیں۔ عارف علوی

جماعت اسلامی این اے دو سو چھیالیس میں اپنا امیدوار بٹھا لے تو اچھا ہے۔ عارف علوی

کراچی میں اب کہانی بدل چکی ہے جماعت اسلامی نہیں بھی بیٹھے گی تو پی ٹی آئی جیتے گی۔ عارف علوی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.