RSS Feed

22 April, 2015 16:25

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

22-APRIL-2015

کراچی میں تبدیلی آ چکی ہے این اے دو سو چھیالیس میں انتخابی مہم چلانا بھی نا ممکن تھا۔ عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

الطاف حسین اپنے عسکری ونگ کے زریعے کراچی کی سیاست کو کنٹرول کرتے ہیں۔ عمران خان

اردو سپیکنگ پڑھے لکھے لوگ تھے انہیں کوٹہ سسٹم میں ڈالنا ان کے ساتھ زیادتی تھی۔ عمران خان

صولت مرزا نے جن لوگوں کو مارنے کو کہا گیا تھا ان کی پوری لسٹ بتائی ہے۔ عمران خان

جن لوگوں کو مارنا تھا ان میں صحافیوں کے علاوہ سب سے زیادہ لوگ خود ایم کیو ایم کے ہیں۔ عمران خان

الطاف حسین نے تین تلوار میں تقریر کرتے ہوئے زہرہ حسین کو مارنے کی دھمکی دی اور چوبیس گھنٹے بعد انہیں قتل کر دیا گیا۔ عمران خان

اس بات کے اب ثبوت موجود ہیں کہ زہرہ حسین کو ایم کیو ایم نے قتل کروایا۔ عمران خان

الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی تو میں نے برطانیہ کے سفیر کو فون کیا کہ اگر میرے کسی بندے کو کچھ ہوا تو وہ زمہ دار ہوں گے۔ عمران خان

الطاف حسین اب مجھے بھائی اور میری بیوی کو بھابھی کہتے ہیں وہ ڈبل گیم کرتے ہیں۔ عمران خان

میں الطاف حسین کو اس دن بھائی کہوں گا جس دن وہ تشدد کی سیاست چھوڑ دیں گے۔ عمران خان

عمران اسماعیل کی بڑی ہمت ہے کہ ایم کیو ایم کے حملوں کے باوجود مقابلے میں کھڑے ہیں۔ عمران خان

جب تک کراچی ٹھیک نہیں ہو گا پاکستان ٹھیک نہیں ہو سکتا کراچی کا بزنس مین بکتر بند گاڑی میں سفر کرتا ہے۔ عمران خان

پیپلز پارٹی نے نصیر اللہ بابر کے زریعے ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کیا نواز شریف نے ان سے صلح کر لی۔ عمران خان

ایم کیو ایم نے چن چن کر ان پولیس والوں کو مار دیا جنہوں نے ان کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا۔ عمران خان

نواز شریف سمجھتے ہیں کہ پنجاب اور کے پی کے جیت لیں تو حکومت بن جاتی ہے اس لئیے کراچی کی طرف توجہ نہیں دیتے۔ عمران خان

جماعت اسلامی نے کراچی میں اس لئیے اپنا امیدوار نہیں بٹھایا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بہتر پوزیشن میں ہیں۔ عمران خان

جماعت اسلامی کو اب کوئی واضع لائن اختیار کرنی ہو گی ورنہ اسے بہت نقصان ہو گا۔ عمران خان

پاکستان میں خاندانی سیاست ہے چینی صدر کے دورہ کے موقع پر نواز شریف اپنے بھائی اور آصف زرداری اپنی بیٹی کو ساتھ لائے۔ عمران خان

چینی صدر کے دورے کے موقع پر تین صوبوں کے وزرا اعلی کو دعوت ہی نہیں دی گئی۔ عمران خان

چین کے ساتھ طے ہونے والے منصوبوں کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ عمران خان

ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ پاک چائنا کوریڈور کا روٹ کون سا ہو گا۔ عمران خان

اگر پاک چائنا کوریڈور کا روٹ بدلا گیا تو ملک میں انتشار پھیلے گا۔ عمران خان

میں واضع طور پر کہتا ہوں کہ آج الیکشن کروا لیں پی ٹی آئی واضع اکثریت سے جیتے گی۔ عمران خان

آج جیوڈیشل کمشن میں اکیس جماعتوں نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی۔ عمران خان

ہری پور میں جلسہ کرتے ہوئے نواز شریف کے منہ سے بھی نکل گیا کہ ن لیگ کے خلاف دھاندلی ہوئی تھی۔ عمران خان

الیکشن میں ہر طرح سے دھاندلی کی گئی لیکن دھاندلی کے اصل ثبوت تھیلوں میں بند ہیں۔ عمران خان

میرے پاس نجم سیٹھی خلاف آڈیو ثبوت موجود ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ عمران خان

الیکشن دھاندلی پر جیوڈیشل کمشن جو بھی فیصلہ کرے گا ہم اسے مانیں گے۔ عمران خان

ہم جیوڈیشل کمشن میں تمام ثبوتوں کے ساتھ جایں گے حفیظ پیرزادہ تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔ عمران خان

پی ٹی آئی ایک قومی جماعت بن چکی ہے آزادکشمیر سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکٹھا ہو جانے کے باوجود جیتی ہے۔ عمران خان

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو منظم کر رہے ہیں ہماری جماعت وہاں بہت مقبول ہے۔ عمران خان

ایم کیو ایم میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ہم سے رابطے میں ہیں لیکن ان کے نام نہیں بتا سکتا۔ عمران خان

ایم کیو ایم عام سیاسی جماعت نہیں ہے دوسری جماعتیں پارٹی سے نکالتی ہیں ایم کیو ایم دنیا سے نکال دیتی ہے۔ عمران خان

ایم کیو ایم کے اندر ایسے لوگ ہیں جو باہر آنا چاہتے ہیں ان کی سیاست کو کراچی تک محدود کر دیا گیا ہے۔ عمران خان

میں نے زندگی میں پہلے بار الطاف حسین کی تقریر سنی کبھی ہنستے ہیں کبھی گانا گانا شروع کر دیتے ہیں تو کبھی رونے لگتے ہیں۔ عمران خان

ایک ملک پاکستان کو دھمکی دیتا ہے کہ آپ یمن کی جنگ میں غیر جانبدار نہیں رہ سکتے آپ کو فریق بننا پڑے گا۔عمران خان

پاکستان میں سیاست دان لوگوں کو لڑانے کی سیاست کرتے ہیں یہ مفاد پرست لوگ ہیں۔ عمران خان

میں کراچی کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ اگر وہ اپنی زندگیوں سے خوش ہیں تو ایم کیو ایم کو ووٹ دیں ورنہ پی ٹی آئی کو جتوایں۔ عمران خان

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: