RSS Feed

29 April, 2015 16:41

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

29-APRIL-2015

کراچی میں پڑھے لکھے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کا فائدہ اس کو ہے جو پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ فاروق ستار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کچھ لوگ پاکستان میں خوف کی فضا پیدا کر کے اپنی رٹ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ فاروق ستار

ہم شروع سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائے جو آپریشن کا جائزہ لے۔ فاروق ستار

کراچی میں ہونے والی کلنگ کا ایجنسیوں پر، فرقہ وارانہ گروپوں اور لینڈ مافیا پر شبہ جاتا ہے۔ زہرہ یوسف

کراچی میں رینجرز کے آپریشن کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ زہرہ یوسف

رینجرز کی موجودگی سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے۔ زہرہ یوسف

کراچی میں ہونے والی حالیہ کلنگ کے کئی محرکات ہو سکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

رینجرز کو سیاسی طور پر آزادی دی جائے گی تو وہ اپنا کام کر سکیں گے ورنہ نہیں۔ شاہ محمود قریشی

کراچی میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنا سندھ حکومت کا کام ہے آرمی چیف کا نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی

ایپکس کمیٹی دیکھے کہ اب تک کراچی آپریشن میں کیا کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور اگر کوئی رکاوٹ ہے تو کیسے دور کی جا سکتی ہے۔ شاہ محمود قریشی

کراچی میں کمیونٹی سے معلومات نہیں لی جاتیں بلکہ بالا بالا معلومات پر آپریشن کر دیا جاتا ہے۔ فاروق ستار

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے نیز فرقہ وارانہ کلنگ کے واقعات بھی ہو رہے ہیں۔ فاروق ستار

کراچی میں رینجرز لگانے کا مطلب یہ ہے کہ وہاں پولیس فیل ہو چکی ہے۔ شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی نے جیوڈیشل کمشن میں دھاندلی کے متعلق ایک لاکھ چھبیس ہزار دستویزات پیش کی ہیں۔ شاہ محمود قریشی

جیوڈیشل کمشن نے تین سوالات پوچھے تھے ہم نے تینوں کے جوابات دے دئیے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

ہمارے وکیل نجم سیٹھی کے علاوہ بہت سے لوگوں پر جیوڈیشل کمشن میں جرح کرنا چاہیں گے۔ شاہ محمود قریشی

میں نے جیوڈیشل کمشن میں واضع طور پر کہا ہے کہ ہمیں ویسے آزادی سے الیکشن لڑنے کا موقع نہیں دیا گیا جیسے باقی جماعتوں کو دیا گیا۔ فاروق ستار

میں نے جیوڈیشل کمشن میں یہ بھی کہا ہے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے الیکشن پر بے تحاشہ پیسہ خرچ کیا۔ فاروق ستار

الیکشن کا علان ہونے کے بعد کراچی میں ڈیلمیٹیشن کی گئیں جن کا ایم کیو ایم کو نقصان ہوا۔ فاروق ستار

فاروق ستار ٹھیک کہتے ہیں الیکشن کا اعلان ہو جانے کی بعد ڈیلمیٹیشن نہیں کی جا سکتیں الیکشن کمشن کو خود مختار ہونا چاہئیے۔ شاہ محمود قریشی

دھاندلی پر جیوڈیشل کمشن جو بھی فیصلہ کرے گا ہم اسے مانیں گے۔ شاہ محمود قریشی

ہمارا مطالبہ ہے کہ شفاف الیکشن کروائے جایں پھر جو بھی نتیجہ نکلے گا مانیں گے۔ شاہ محمود قریشی

ہم این اے دو سو چھیالسیس میں الیکشن ہارے ہیں الیکشن شفاف ہوا لیکن خوف کا ماحول تھا۔ شاہ محمود قریشی

این اے دو سو چھیالیس میں الیکشن شفاف ہوا لیکن ووٹنگ پراسس بہت سست تھا۔ فاروق ستار

پی ٹی آئی کا شروع سے موقف ہے کہ پاکستان میں نئے صوبوں کی گنجائش ہے لیکن اس کے لئیے ماہرین کی ٹیم بنائی جانی چاہئیے۔ شاہ محمود قریشی

پنجاب دس کروڑ لوگوں کا صوبہ ہے بیشتر یورپی ممالک اس سے چھوٹے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

ایم کیو ایم نے کھل کر کراچی کو علحیدہ صوبہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی

ایم کیو ایم کافی عرصے سے پیپلز پارٹی کی اتحادی ہے اب ایم کیو ایم کی طرف سے کراچی صوبے کے مطالبے کے بعد وہ اپنی پوزیشن کو واضع کرے۔ شاہ محمود قریشی

الطاف حسین نے اب بھی کراچی کو علحیدہ صوبہ بنانے کا اعلان نہیں کیا یہ مطالبہ عوام کی طرف سے آیا ہے۔ فاروق ستار

سندھ میں تین لاکھ نئی نوکریاں نکلیں ان میں سے شہری علاقعوں کے لوگوں کو ان کا حصہ نہیں دیا گیا۔ فاروق ستار

ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جس نے سینٹ اور قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نئے صوبوں کے لئیے قرار دادیں پیش کیں۔ فاروق ستار

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: