RSS Feed

1 May, 2015 05:44

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

30-APRIL-2015

میں پولیس میں ایس ایس پی ہوں مجھے پریس کانفرنس کرنے کا اختیار ہے۔ ایس ایس پی راؤ انور کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کی شفارش تھرو پراپر چینل کروں گا۔ راؤ انور

میرے پاس ایم کیو ایم کے خلاف بہت سارے دستاویزی ثبوت ہیں جو میں عدالت میں پیش کروں گا۔ راؤ انور

میں نے انیس سو بانوے میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا اور ان کی ہٹ لسٹ پر ہوں۔ راؤ انور

جن پولیس آفیسرز نے بانوے میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا ان سب کو مار دیا گیا صرف میں زندہ بچا ہوں۔راؤ انور

آج ایم کیو ایم کے دو گرفتار ہونے والوے لوگ سرکاری ملازم ہیں۔ راؤ انور

ایم کیو ایم کے بہت سے لوگ ملک سے باہر بیتھے ہوئے ہیں لیکن پاکستان سے ان کو تنخواہ ملتی ہے۔ راؤ انور

ایس ایس پی کا کام تفتیش کرنا ہے وہ پریس کانفرنس نہیں کر سکتا پریس کانفرنس وفاقی حکومت کے نمائندے کو کرنی چاہئیے تھی۔ جسٹس طارق محمود

ایس ایس پی کی پریس کانفرنس سے مشکلات بڑھیں گی اور اس کے بہر خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ طارق محمود

وفاقی حکومت قانون کے مطابق چلے گی اگر کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں تو ان کے خلاف شواہد سامنے آنے چاہئییں۔ ڈاکڑ مصدق

ایم کیو ایم لوگوں کو بھارت ٹریننگ کے لئیے بھیجتی ہے ٹوٹل پچاس سے زیادہ آدمی ہیں۔ راؤ انور

راؤ انور ایک اچھی شہرت کے اور بہادر پولیس آفیسر ہیں انہوں نے اگر کچھ لوگ پکڑے ہیں تو ان کے پاس ثبوت بھی ہوں گے۔ عمران اسماعیل

راؤ انور کی پریس کانفرنس ایسے ہی تھی جیسے پولیس کسی کار چھیننے والے کو پکڑنے کے بعد کرتی ہے۔عمران اسماعیل

ٹی ٹی پی پر اس لئیے پابندی لگی کیونکہ وہ بے گناہ لوگوں کو مارتی تھی ایم کیو ایم بھی وہی کام کرتی ہے۔ راؤ انور

ایم کیو ایم اردو سپیکنگ لوگوں کی ہمدرد کے طور پر لسانی بنیادوں پر بنی تھی لیکن یہ اپنے اصل مقصد سے ہٹ چکی ہے۔ راؤ انور

راؤ انور جو کہہ رہے ہیں وہ سو فیصد درست ہو گا لیکن اس کے نتائج پر غور کرنا چاہئیے۔ طارق محمود

قانون کے مطابق ایم کیو ایم کے خلاف پولیس آفیسر نے تفتیش کرنی ہے اور وہی بتائے گا کہ سزا کیا ہونی چاہئیے۔راؤ انور

جاوید لنگڑا کا بھائی دہلی میں رہتا ہے وہ بھارتی شہری ہے اور جنتا پارٹی کا کارکن ہے۔ راؤ انور

ہمیں سوچنا چاہئیے کہ جب بھی رینجرز یا پولیس کوئی ٹارگٹ کلر پکڑتے ہیں اس کا تعلق ایم کیو ایم سے ہی کیوں نکلتا ہے۔ عمران اسماعیل

ہم کمپرومائز کرتے کرتے آج اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں اس وقت پاکستان کھڑا ہے۔ راؤ انور

میں حیران ہوں کہ ایس ایس پی ایک گھنٹے تک پریس کانفرنس کرتا رہا لیکن اس کو کسی نے روکا نہیں۔ طارق محمود

سیاسی لوگ پکڑے گئے ہیں تو اعتراضات کئیے جا رہے ہیں کہ طریقہ کار درست نہیں ہے۔ راؤ انور

ایم کیو ایم کے احسن آباد کے یونٹ انچارج نے گرفتار ہونے والے دو افراد کو ٹھہرنے کی جگہ دی ہوئی تھی۔ راؤ انور

میں نے ایم کیو ایم کے طاہر لمبا اور جنید کو پرسوں گرفتار کیا تھا۔ راؤ انور

میں جے آئی ٹی ہونے کے بعد ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کی بات کو آگے بڑھاؤں گا۔ راؤ انور

وزیراعظم کے پاس تمام شواہد آیں گے تو وہ ایس ایس پی راؤ انور کی پریس کانفرنس پر اپنا رد عمل ظاہر کریں گے۔ ڈاکٹر مصدق

راؤ انور نے پریس کانفرنس کر کے اپنی حد کراس کی ہو گی لیکن ان کے پاس گرفتار لوگوں کے خلاف ثبوت بھی ہوں گے۔ عمران اسماعیل

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: