RSS Feed

5 May, 2015 17:22

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

05-MAY-2015

این اے ایک سو پچیس میں پی ٹی آئی کا موقف واضع ہو گیا ہم کہہ رہے تھے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

الیکشن کمشن نے سب سے زیادہ ایک لاکھ بیس ہزار ایکسٹرا بیلٹ پیپرز این اے ایک سو پچیس کے لئیے چھپوائے تھے۔ عارف علوی

الیکشن کمشن نے سرکاری طور پر ایکسٹرا بیلٹ پیپرز چھپوانے کے علاوہ غیر سرکاری طور پر بھی بیلٹ پیپرز چھپوائے جن پر ڈپلیکیٹ نمبرز لگائے گئے۔ عارف علوی
بیگز کو کاٹ کر ووٹوں میں تبدیلی بھی کی گئی۔ عارف علوی

این اے ایک سو پچیس سے جو بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں ان کا جیوڈیشل کمشن پر بہت اثر پڑے گا۔وسیم اختر

این اے ایک سو پچیس پر کمشن کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن کو سپریم کورٹ جانے کی بجائے الیکشن میں حصہ لینا چاہئیے۔ وسیم اختر

این اے ایک سو پچیس کی سیٹ پی ٹی آئی کی جدو جہد کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ وسیم اختر

ااین اے ایک سو پچیس میں پولنگ سٹاف کے عملے کی نا اہلی کے علاوہ جان بوجھ کر بھی دھاندلی کروائی گئی۔ عارف علوی

این اے ایک سو پچیس میں ٹرائبیونل کے ایمپائر کی انگلی اٹھی ہے این اے ایک سو بائیس میں بھی امید ہے کہ اٹھے گی کافی ثبوت موجود ہیں۔ عارف علوی

پی ٹی آئی کل قومی اسمبلی میں الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قرارداد پیش کرے گی۔ عارف علوی

الطاف حسین نے اپنی تقریر میں جو کچھ کہا ہے وہ آرٹیکل چھ کے زمرے میں آتا ہے۔ عارف علوی

ایم کیو ایم کےب خلاف قراردادیں پیش کرنے یا پابندی لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ قمر زمان کائرہ

خواجہ آصف وزیر دفاع کو ایم کیو ایم کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنا چاہئیے۔ کائرہ

ایم کیو ایم پر پابندی کے مطالبے سے ایک پینڈورا باکس کھل جائے گا۔ کائرہ

پمرا اور میڈیا کو الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر کو کٹ کر دینا چاہئیے۔ کائرہ

میرے خیال میں ہر قسم کی نفرت انگیز تقاریر پر پابندی ہونی چاہئیے۔ عارف علوی

الطاف حسین کی تقریر بھی سب نے سنی اور بعد میں انہوں نے معافی مانگی وہ بھی سب نے سنی۔ وسیم اختر

ایک کرپٹ ترین پولیس آفیسر ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کی بات کر رہا تھا اس کو کرسی پر کس نے بٹھایا تھا۔ وسیم اختر

خواجہ آصف کس منہ سے ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کی بات کر رہے تھے انہوں نے خود اسمبلی میں قانون کی دھجیاں بکھیری تھیں۔ وسیم اختر

فوج، آئی ایس آئی اور سیاست دانوں نے ماضی میں بہت غلطیاں کی ہیں لیکن سب نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے۔ کائرہ

آج پاکستان میں بہت سی مظبوط سیاسی جماعتیں وہ ہیں کہ جنہوں نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی۔ کائرہ

الطاف حسین نے بھارت میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا بننا تاریخ کا سب سے بڑا بلنڈر تھا۔ عارف علوی

ہم بھی عمران خان کے خلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ پر حملے اور جرنیلوں کے خلاف استعمال کی گئی زبان پر قرارداد پیش کریں گے۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی کرنی ہے تو پھر گورنر سندھ پر بہت سیریس الزامات ہیں جو اس ملک کی ٹاپ لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں۔ کائرہ

آرمی چیف نے اگر را پر دہشت گردی کا الزام لگایا ے تو یقیناْ ان کے پاس اس کے ثبوت بھی ہوں گے۔ کائرہ

پشاور سکول پر حملے کے بعد آرمی چیف نے دورہ افغانستان کے دوران را کے ملوث ہونے کے ثبوت دئیے تھے۔ کائرہ

ایم کیو ایم کا یہ موقف ہے کہ فاٹا اور بلوچستان میں را ملوث ہے اس کے علاوہ طالبان کی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئیے۔ وسیم اختر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: