RSS Feed

6 May, 2015 16:57

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

06-MAY-2015

مسلم لیگ ن نے این اے ایک سو پچیس کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا درست فیصلہ کیا ہے کیونکہ ٹربیونل کا فیصلہ بہت کمزور ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میرے خیال میں سپریم کورٹ میں ٹربیونل کا فیصلہ قائم نہیں رہے گا۔ شاہد خاقان عباسی

سپریم کورٹ میں اپیل کرنا مسلم لیگ ن کا حق ہے یہ ضرور وہاں جایں ہم مقابلہ کریں گے۔ شیریں مزاری

این اے ایک سو پچیس میں اتنی گڑ بڑ تھی کہ ٹربیونل نے ری الیکشن کا کہا ہے۔ شیریں مزاری

مسلم لیگ ن ری الیکشن کے لئیے چلی جاتی تو وہ ان کے لئیے بہت بڑی اخلاقی کامیابی ہوتی۔خالد مقبول صسدیقی

سپریم کورٹ جانا سیاسی جماعت کا حق ہے یہ بات نہیں ہے کہ وہاں جانا ایک کمزور موقف ہے۔ نثار کھوڑو

جب ووٹ بیلٹ باکس میں ڈال دیں تو پھر وہ ایک جائز ووٹ ہوتا ہے اس کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ شاہد خاقان عباسی

ووٹنگ بیگز ٹریزری کے پاس ہوتے ہیں کیا گارنٹی ہے کہ انہوں نے اس میں کوئی گڑ بڑ نہیں کی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

ووٹوں کے تھیلوں کو پھاڑا گیا بعض میں سے ردی نکلی ہے یہ ووٹ ٹیمپرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ شیریں مزاری

ایم کیو ایم بیان دے چکی ہے کہ بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں را ملوث ہے۔ خالد مقبول صدیقی

آئی ایس پی آر کا بیان جو کچھ را پاکستان میں کر رہی ہے اس کا عکاس ہے۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی آپریشن میں اگر کچھ متنازع ہوتا ہے تو ایم کیو ایم اس پر آواز اٹھاتی ہے۔ خالد مقبول صدیقی

آپریشن ضرب عضب کے موقع پر الطاف حسین کا فوج کے خلاف نفرت انگیز بیان قابل مزمت ہے۔ شیریں مزاری

نوجوانوں کو کہنا کہ وہ اپنا نشانہ پکا کریں اور را کو دعوت دینا بہت خطرناک باتیں ہیں۔ شیریں مزاری

الطاف حسین کی تقریر پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہد خاقان عباسی

میں الطاف حسین کی تقریر کو نفرت انگیز نہیں سمجھتا انہوں نے کھل کر معافی بھی مانگی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

الطاف حسین کی تقریر پر قومی اسمبلی کو فیصلہ کرنا چاہئیے آرٹیکل چھ لگانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ نثار کھوڑو

بہتر ہو گا کہ ایم کیو ایم الطاف حسین کی تقریر پر وضاحت پیش کرے۔ نثار کھوڑو

سندھ اسمبلی میں سپیکر نے الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قرارداد آؤٹ آف ٹرن ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہونے دی۔ نثار کھوڑو

عمران خان نے اپنے ایک بیان میں فوج کو بزدل کہا تھا۔ خالد مقبول صدیقی

الطاف حسین کے بیان پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہئیے۔ شاہد خاقان عباسی

اگر کسی جماعت نے کوئی بری بات کی ہے تو لوگوں کو اس پر فیصلہ کرنے دیا جائے۔ نثار کھوڑو

فوج پر تنقید نہیں کی جا سکتی امریکہ میں بھی اس کی اجازت نہیں ہوتی۔ شاہد خاقان عباسی

الطاف حسین کا بیان کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے کہ اسے لوگوں کے رائے پر چھوڑ دیا جائے۔ شیریں مزاری

الطاف حسین نے اپنی تقریر میں را کو کہا کہ آیں اور پاکستان کے خلاف کام کریں۔ شیریں مزاری

عمران خان اور جماعت اسلامی نے بھی فوج کے خلاف بیانات دئیے اس پر بھی بات ہونی چاہئیے۔ خالد مقبول صدیقی

کے پی کے میں بھی پشاور سکول پر حملے کے بعد اساتزہ کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے خالد مقبول صدیقی

کے پی کے میں پولیس خود اساتزہ کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ دے رہی ہے وہ بات الطاف حسین کے بیان سے نہیں ملتی۔ شیریں مزاری

جب ہمارے اپنے لوگ اپنے لوگوں کو مار رہے ہیں تو پھر ہم را کی بات کیوں کر رہے ہیں۔ نثار کھوڑو

ہم را پر اور الزام لگانے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: