RSS Feed

13 May, 2015 17:15

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

13-MAY-2015

آج کا واقع بہت افسوسناک ہے یہ حملہ صرف اسماعیلی کمیونٹی پر نہیں ہے بلکہ ہر پاکستانی پر کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جیسے ہی اس واقع کی اطلاع ملی وزیراعلی سندھ اپنا اسلام آباد کا دورہ مختصر کر کے فوری طور پر کراچی واپس پہنچے۔ شرجیل میمن

کراچی میں جرائم پیشہ لوگوں کو آسانی کے ساتھ چھپنے کی جگہ مل جاتی ہے۔شرجیل میمن

وزیراعلی سندھ نے ہر جگہ بہت اچھے آفیسرز لگائے ہیں اور ان کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے۔ شرجیل میمن

ہمیں جہاں سے اطلاع ملتی ہے تو پولیس اور رینجرز وہاں مل کر اور الگ الگ بھی کاروائی کرتے ہیں اور کافی لوگ پکڑے بھی گئے ہیں۔ شرجیل میمن

کاش کراچی کے واقع کا پہلے سے سد باب کر لیا جاتا تو یہ سانحہ نہیں ہوتا۔ وسیم اختر

ہم ایک ایسی حکومت سے بہتری کی توقع کر رہے ہیں جو تین تین باریاں لے چکی ہے۔ وسیم اختر

ہمارا مطالبہ ہے کہ قائم علی شاہ استعفی دیں اور کسی متحرک نوجوان کو سندھ کا وزیر اعلی مقرر کیا جائے۔ وسیم اختر

اہلیت کے لئیے عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی بعض لوگوں میں جوانی میں بھی اہلیت نہیں ہوتی۔ شفقت محمود

امن امن کی صورت حال کو بہتر بنانا ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے۔ شفقت محمود

کراچی کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لئیے رینجرز عارضی حل ہے پولیس کی مناسب تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔شفقت محمود

وزیراعلی کا کام پالیسی بنانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ پولیس کے پاس کام کرنے کے لئیےفری ہینڈ ہو۔ شرجیل میمن

بد قسمتی سے جب دہشت گرد پھل پھول رہے تھے تو کچھ نہیں کیا اور اب ان کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شرجیل میمن

دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ کو ہٹ کرتے ہیں ایسے واقعات کی سو فیصد روک تھا ممکن نہیں ہوتی۔ شرجیل میمن

کراچی میں پولیس کو فری ہینڈ حاصل نہیں ہے ہر تین مہینے کے بعد آئی جی پولیس تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ شفقت محمود

یہ کوئی جسٹیفکیشن نہیں ہے کہ دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ کو ہٹ کرتے ہیں۔ وسیم اختر

کراچی کی صورت حال کی ساری زمہ داری صرف وزیراعلی پر نہیں ہے وزیراعظم بھی اس کے زمہ دار ہیں۔ وسیم اختر

عسکری قوتوں سے بھی میں کہوں گا کہ مجرموں کا پیچھا کریں کسی سیاسی جماعت کو نشانہ نہ بنایں۔ وسیم اختر

دہشت گردوں کے خلاف مکمل عدم برداشت ہونی چاہئیے چاہے ان کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہی کیوں نہ ہو۔ شفقت محمود

کراچی کا امن خراب کرنے والوں میں ایم کیو ایم کے لوگوں کا بھی بہت ہاتھ ہے۔ شفقت محمود

عمران خان پاکستان میں طالبان کا دفتر کھولنا چاہتے تھے ان کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے۔ وسیم اختر

ہم ہر قسم کے دہشت گردوں کا مکمل طور پر خاتمہ کر دینے کی حمایت کرتے ہیں۔ شفقت محمود

ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے ہماری جماعت میں کوئی جرائم پیشہ ہو تو اسے پکڑ لیں۔ وسیم اختر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: