RSS Feed

14 May, 2015 17:57

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

14-MAY-2015

آئی ایس پی آر نے را پر دہشت گردی کا الزام لگا کر قوم کو پیغام دیا ہے۔ جنرل اطہر عباس کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پاکستان کی فوج جانتی ہے کہ را کی کاروائیوں کا کیسے جواب دینا ہے۔ اطہر عباس

بھارت کو یہ فائدہ حاصل ہے کہ وہ ایک تیسرے ملک افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہا ہے۔ اطہر عباس

بھارت بلوچستان کی صورت حال کا بھی فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اطہر عباس

بھارت کا پاکستان میں دہشت گردی کروانے کا مقصد یہاں مایوسی اور خوف پھیلانا ہے۔ اطہر عباس

بھارت دنیا میں یہ تاثر پھیلانا چاہتا ہے کہ پاکستان ایسا ملک نہیں ہے کہ جہاں سرمایہ کاری کی جائے۔ اطہر عباس

ہمیں سب سے پلہے خوف اور موت کے ڈر سے باہر آنا ہے۔ شیخ روحیل اصغر

چین پاکستان کے بہت قریب آ رہا ہے یہاں معاشی استحکام لانا چاہتا ہے لیکن بھارت یہ نہیں چاہتا۔ روحیل اصغر

بھارت نے اپنی قوم کا برین واش کیا ہوا ہے کہ کشمیری بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان ایسا نہیں ہونے دے رہا۔ عارف علوی

دہشت گردی میں استعمال ہونے والے لوگ ہمارے اپنے ہیں لیکن تمام اشارے را کی طرف ہی جاتے ہیں۔ عارف علوی

میں کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کو فرقہ وارانہ تشدد سے خطرہ ہے ویسے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ عارف علوی

زمبابوے کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا ہے۔ شہر یار خان

زمبابوے کی ٹیم کے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے ہمارا بہت بڑا نقصان ہو گیا ہے۔ شہر یار خان

صفورا چورنگی جیسے دہشت گردی کے واقعات ہوں گے تو کوئی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔ اطہر عباس

پولیس میں کرپشن نا اہلی اور سیاسی مداخلت ہے باقی کام درست ہونے میں وقت لگے گا لیکن سیاسی مداخلت تو فوری طور پر بند کی جائے۔ اطہر عباس

کے پی کے پولیس میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے جو واضع طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اطہر عباس

وزیراعلی سندھ اور باقی صوبوں کے وزرا اعلی کی کارکردگی میں واضع فرق ہے پیپلز پارٹی کسی بہتر آدمی کو سامنے لائے۔ اطہر عباس

تھانے کروڑوں روپوں میں بکتے ہیں یہ کروڑوں روپے ہماری جیبوں سے جاتے ہیں۔ عارف علوی

ڈی جی آئی ایس آئی جب آئی جی رینجرز تھے تو انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ ایک ہی گن سے شیعہ اور سنی دونوں کو مارا جاتا ہے۔ عارف علوی

قائم علی شاہ کو ایک خاندانی ملازم کی طرح پارٹی سربراہ کی خدمت کے لئیے وزیراعلی سندھ لگا یا گیا ہوا ہے۔ اطہر عباس

کیا وزیر اعلی سندھ میں اتنی اہلیت ہے کہ وہ کراچی میں آپریشن کی قیادت کر سکیں۔ اطہر عباس

پیلز پارٹی میں قابل لوگوں کی کمی نہیں ہے کسی متحرک بندے کو وزیراعلی سندھ کے طور پر سامنے لائے۔ اطہر عباس

اب وقت آ گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس ملک کو بچانا ہے۔ روحیل اصغر موثر حکمت عملی وزیرداخلہ نے بنانی ہوتی ہے وزیراعلی سندھ نے یہ قلمدان بھی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ اطہر عباس

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: