RSS Feed

19 May, 2015 17:15

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

19-MAY-2015

ایک اخبار کی رپورٹ سے ایگزیٹ والوں کی گرفتاریاں نہیں ہو سکتیں تفتیش ہو سکتی ہے۔ اعتزاز احسن جو اکیلے مہمان تھے کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نیو یارک ٹائمز ایک مستند اخبار ہے اس کی خبر بہت منفی ہے اور پاکستان کے لئیے بہت ہی شرمندگی کا باعث ہے۔

خدا کرے کہ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ غلط ثابت ہو لیکن اس کو واضع کرنا بہت ضروری ہے۔

ہم نے ایگزیکٹ کا معاملہ سینٹ کی ایک کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے وہ نگرانی کرے گی کہ معاملہ درست سمت میں جا رہا ہے یا نہیں۔

خدا کرے کہ ایگزیٹ مالکان کا موقف درست نکلے لیکن مجھے لگتا نہیں ہے اس کہانی میں کچھ صداقت لگتی ہے۔

اس خبر سے پاکستان اور باہر رہنے والے پاکستانیوں پر بہت برا اثر پڑے گا

بول ٹی وی پر بھی ایگزیٹ کمپنی کے معاملے کا بہت برا اثر پڑے گا

پاکستان میں استعفی کون دیتا ہے جی ایچ کیو پر حملہ ہوا تو آرمی چیف نے اسعفی نہیں دیا ائیر بیس اور نیول بیس پر حملہ ہوا تو ائیر چیف اور نیول چیف نے استععفی نہیں دیا۔

لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ لوگ مارے گئے لیکن وزیراعلی نے استعفی نہیں دیا۔

پاکستان میں استعفی دینے کی کوئی روایت نہیں ہے اور نہ کبھی ہو گی۔

کے پی کے کی آدھی حکومت عمران خان چلاتے ہیں جبکہ پنجاب میں نواز شریف کا اثر رسوخ ہے۔

نواز شریف سے اس وقت کور کمانڈر ان کی کارکردگی پر سوال کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کہتے ہیں کہ سیاسی معاملات میں مداخلت ہو رہی ہے لیکن پہلے وہ اپنا گھر تو ٹھیک کریں۔

وزیراعظم اور وزیردفاع کی آپس میں نہیں بنتی وہ ایک ٹیم کی طرح کام نہیں کر رہے۔

آئی جی پولیس اور ایڈمنسٹریشن اگر کوئی اختلافی بات کریں تو قائم علی شاہ کو انہیں تبدیل کر دینا چاہئیے۔

قائم علی شاہ کی کارکردگی اچھی نہیں ہو گی تو پیپلز پارٹی کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت نے کیا تھا۔

میں نے الیکشن کمشن کو کہا ہے کہ میری دستاویزات سب سے زیادہ موزوں ہیں لیکن وہ تھیلوں میں بند ہیں۔

سعد رفیق کے حلقے سے پچھتر فیصد بیگوں سے فارم چودہ نہیں ملا۔

پچھتر فیصد تھیلوں سے فارم چودہ نہ ملیں تو الیکشن جعلی ہوتا ہے۔

الیکشن کے ریکارڈ کو تلف کیا گیا اور بہت سے تھیلوں سے ردی نکلی ہے۔

جیوڈیشل کمشن آر اوز کو بلائے اور پوچھے کہ تھیلوں سے ردی نکلی ہے تو حقیقت سامنے آ جائے گی۔

یہ پیٹرن پنجاب میں پایا گیا ہے کہ تھیلوں سے ردی نکلی ہے اور ریکارڈ کو تلف کیا گیا ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: