RSS Feed

20 May, 2015 17:12

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

20-MAY-2015

دہشت گردی کے خلاف ابھی ہمیں بہت سی قربانیاں دینی پڑیں گی۔ شیخ وقاص اکرم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اچی بات یہ ہے کہ سٹیٹ، حکومت اور عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو لڑنا ہے۔ شیخ وقاص اکرم

جس طرح سندھ پولیس نے سانحہ صفورا کے مجرموں کو پکڑا ہے اس سے ہمارا دہشت گردوں کے خلاف عزم اور ٹارگٹ پورا ہو جائے گا۔ شیخ وقاص اکرم

پچھلے چند سالوں میں ہماری پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

یہ بہت اچھی بات ہے کہ سانحہ صفورا کے مجرم بہت جلد پکڑے گئے ہیں۔ عارف علوی

سانحہ صفورا میں پکڑے گئے دہشت گردوں کا تعلق مختلف علاقعوں سے ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مسئلہ گھن کی طرح ہر جگہ پھیلا ہوا ہے۔ عارف علوی

پولیس کی بہت قربانیاں ہیں جب پولیس کمزور ہو جاتی ہے تو دہشت گردوں اور لینڈ مافیہ کو موقع مل جاتا ہے۔ عارف علوی

پولیس نے سندھ اور بلوچستان میں بھی قربانیاں دی ہیں لیکن کے پی کے پولیس نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ قمر زمان کائرہ

پولیس میں صرف سیاسی بھرتیاں نہیں ہوئیں فوجی ادوار میں بھی سفارش پر پولیس میں بھرتیاں کی گئیں۔ کائرہ

کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ملٹری ونگز کے لوگوں کو بھی پولیس اور دوسرے اداروں میں بھرتی کیا گیا۔ عارف علوی

کراچی کے حالات کی خرابی پچھلے چالیس سالوں سے چل رہی ہے یہ اب پیدا نہیں ہوئی۔ کائرہ

ہمارے ہاں خرابیاں سسٹم کو نہ چلنے دینے کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ کائرہ

کارچی کے واقعات میں زیادہ تر لشکر جھنگوی، طالبان اور سپاہ صحابہ ملوث ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

پاکستان میں دہشت گردی ایک بہت نفع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ خالد مقبول صدیقی

پاکستان کے مختلف علاقعوں کے دہشت گردوں کی آپس میں پارٹنر شپ ہو چکی ہے۔ خالد مقبول صدیقی

ہمارے کچھ سیاست دانوں نے آپریشن ضرب عضب کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی۔ خالد مقبول صدیقی

آپریشن ضرب عضب ہمارے مطالبے پر شروع ہوا لیکن جہاں جہاں مسئلہ ہوتا ہے ہم اس کی نشاندہی کرتے رہتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

میرے بس میں ہو تو دہشت گرد پاکستان میں سانس نہ لے لیکن ریاست کے معاملات کچھ اور ہوتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بعض دفعہ مصلحتیں آڑے آ جاتی ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہوا ہے ان کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے ورنہ تعداد بڑھ جائے گی۔ عارف علوی

مجھے فرقہ بندی پاکستان میں سب سے خطرناک مسئلہ دکھائی دیتا ہے۔ عارف علوی

مائینڈ سیٹ کے خلاف لڑائی سب سے بڑی ہے جو جنگ اس وقت ہم لڑ رہے ہیں یہ بہت چھوٹی ہے۔ کائرہ

ہم نے فقہ بندی کی سیاسی فوائد کے لئیے استعمال کیا ہے۔ کائرہ

ہماری حکومت پر الزام تھا کہ ہم نے لال مسجد کے دہشت گردوں کو نہیں پکڑا انہیں اب کیوں نہیں پکڑا جا رہا۔کائرہ

آج عدالتیں ہمیں چھوڑتی ہیں نہ میڈیا کہتے ہیں کہ ثبوت دکھاؤ۔ کائرہ

ہمارے پاس دبئی سے حماد صدیقی کی گرفتاری کی کوئی خبر نہیں ہے۔ خالد مقبول صدیقی

حماد صدیقی کی گرفتاری کی خبر بہت اچھی ہے ایسے لوگوں کی نماز جنازہ بھی نہیں پڑھانی چاہئیے۔ شیخ وقاص اکرم

ایم کیو ایم نے دو ہزار تیرہ میں حماد صدیقی کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ خالد مقبول صدیقی

سانحہ بلدہ ٹاؤن میں اگر میرا بھائی بھی ملوث ہو تو اسے سزا ملنی چاہئیے ہم حماد صدیقی کے پیچھے کھڑے نہیں ہوں گے۔ خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کا حماد صدیقی سے اظہار لا تعلقی ایک اچھی بات ہے انہیں کسی مجرم کی پشت پناہی نہیں کرنی چاہئیے۔ عارف علوی

دہشت گردوں کا تعلق کسی جماعت سے بھی ہو ان کو بے رحم سزایں دی جایں گی تو مسئلہ حل ہو گا۔ کائرہ

ایم کیو ایم ہر مہینے رپورٹس ملنے پر جرائم پیشہ لوگوں کو پارٹی سے نکال دیتی ہے۔ خالد مقبول صدیقی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: