RSS Feed

22 May, 2015 04:24

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

21-MAY-2015

ہم ملزمان پرایک سال سے زیادہ کام کر رہے تھے لیکن صفورا چورنگی کے واقع کے بعد ہمارے پاس ثبوت آ گئے۔ عمر خطاب انچارج اینٹی ٹیررازم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس گروپ میں پچیس سے لے کر تیس تک لوگ شامل ہیں۔ عمر خطاب

اس گروپ کے لوگوں کے خفیہ نام ہیں اصل نام سے نہیں پکارتے اور نہ اپنا پتہ بتاتے ہیں اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتے۔ عمر خطاب

پوری تحقیقات اور جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعلی سندھ بتایں گے کہ اس گروپ کا تعلق کس سے ہے۔ عمر خطاب

صفورا چورنگی کے واقع میں بارہ لوگ ملوث تھے دس نے بس پر حملہ کیا لوگوں کو قتل کیا جبکہ دو لوگ کاروں پر سوار رہے۔ عمر خطاب

اس گروپ کا امیر کے پی کے سے ہے کچھ لڑکے پنجاب سے ہیں جبکہ باقی کا تعلق کراچی سے اور وہ یہیں سے پڑھے ہیں۔ عمر خطاب

طاہر حسین کا تعلق گجرات سے ہے اس کا خاندان بیس بائیس سالوں سے کوٹری میں رہ رہا تھا اس کا خاندان واپس چلا گیا لیکن ییہ یہیں رہ گیا۔ عمر خطاب

راجہ عمر خطاب جیسے بہت سے پولیس آفیسرز کراچی پولیس میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ وسیم اختر

کراچی میں پولیس دہشت گردوں کے خلاف بڑی بہادری سے کام کر رہی ہے اور اپنی جانوں کے نزرانے پیش کر رہی ہے۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم شرع سے کہہ رہی ہے کہ کراچی میں طالبان دہشت گرد موجود ہیں انہیں دیکھا جائے۔ وسیم اختر

سعد عزیز میں کوئی غیر معمولی بات نہیں تھی لڑکے اور لڑکیوں دونوں سے ملتا تھا۔ ڈاکٹر ہما بقائی

سعد عزز کچھ عرصے کے بعد خاموش رہنے لگا تھا اور اس کا رحجان مزہب کی طرف ہو گیا تھا جس میں کوئی خرابی نہیں ہے، ہما بقائی

سعد عزیز کو آئی بی اے چھوڑے چار سال ہو گئے اب پتہ چلا ہے کہ انتہا پسندوں کے ساتھ بیٹھنے لگ گیا تھا۔ ہما بقائی

اتنے پڑھے لکھے نوجوان اگر انتہا پسندی کی طرف راغب ہو رہے ہیں تو پھر ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ خرابی کہاں پر ہے۔ ہما بقائی

آج ہم جن کے خلاف لڑ رہے ہیں یہ میرے اور آپ جیسے لوگ ہیں لیکن ان کے دلوں میں کیا ہے کہا نہیں جا سکتا۔ عمر خطاب

کچھ ایسی نشستیں بھی ہوتی ہیں جہاں مزہب کے علاوہ زہنوں کو کسی اور طرف بھی موڑ دیا جاتا ہے۔ عمر خطاب

سعد عزیز نے صرف اسماعیلیوں کو ہی نہیں بلکہ سبین محمود، پولیس والوں اور بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی مارا ہے۔ عمر خطاب

صفورا چورنگی کے پکڑے گئے ملزمان سے جو معلومات ملی ہیں وہ بہت خطرناک ہیں۔ لیاقت بلوچ

جب بھی دہشت گردی کا کوئی واقع ہوتا ہے تو اس کا رخ مدرسوں کی طرف موڑ دیا جاتا ہے۔ لیاقت بلوچ

لوگوں کو بھٹکنے سے بچانے کے لئیے معاشرے میں انصاف کا ہونا بہت ضروری ہے۔ لیاقت بلوچ

ایسے ادارے اور لوگ موجود ہیں جو لوگوں کو خود کش بمبار بننے کی ترغیب دیتے ہیں۔ وسیم اختر

سعد عزیز سبین محمود کی بنائی گئی تنطیم کے پروگراموں میں باقاعدگی سے شرکت کرتا تھا۔ عمر خطاب

سبین محمود کا لال مسجد پر نقطہ نظر سامنے آنے کے بعد اس نے اسے مارنے کا فیصلہ کیا۔ عمر خطاب

سعد عزیز کا سبین محود اور اسماعیلیوں کو مارنے کا مقصد پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنا ہے۔ عمر خطاب

ہمیں اس مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھنا چاہئیے کیونکہ اس سے ہمارا مزہب بدنام ہو رہا ہے۔ وسیم اختر

میں پولیس والا ہوں اگر کوئی سیاسی جماعت دہشت گردی میں ملوث ہے تو اس کا نام لینا میرا کام نہیں ہے۔ عمر خطاب

دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہمارے گھر ہیں لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔ عمر خطاب

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.