RSS Feed

29 May, 2015 05:25

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

28-MAY-2015

ایگزیکٹ اور بول کے مالکان ایک ہی ہیں تحقیقات شروع ہوئیں تو ایک پینڈورا باکس کھل جائے گا۔ شاہین صہبائی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اگر بول کے لئیے بلیک منی استعمال ہوئی ہے تو پھر دوسرے چینل کی تحقیقات بھی شروع ہو سکتی ہیں۔ شاہین صہبائی

ٹیکس کا مسئلہ الگ ہے ایف بی آر کو سب سے ٹیکس لینا چاہئیے۔ شاہین صہبائی

اطلاعات کے مطابق ایگزیکٹ کے معاملات درست نہیں تھے لیکن ہمارے ادارے کچھ زیادہ ہی تیزی دکھا رہے ہیں۔ سعید غنی

ابھی تحقیقات چل رہی ہیں پمرا کو بول پر پابندی لگانے کے لئیے کچھ انتظار کرنا چاہئیے۔ سعید غنی

جیوڈیشل کمشن اب تھیلے کھلوا رہا ہے یہ زمہ داری الیکشن کمشن کی تھی۔ شاہ فرمان

میرے حلقے پر اعتراض ہوا میں نے کہا دوبارہ گنتی کروا لیں اور میں پھر جیت گیا۔ شاہ فرمان

جیوڈیشل کمشن بن جانا بہت بڑی بات ہے میری اطلاعات کے مطابق ستر فیصد فارم پندرہ موجود ہیں تیس فیصد نہیں ہیں۔ کشمالہ طارق

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر الیکشن میں دھاندلی ثابت ہو جائے تو وہ دوبارہ الیکشن کرانے کا کہیں گے۔ کشمالہ طارق

فارم چودہ اور پندرہ نہیں ہیں، ووٹ قابل تصدیق نہیں ہیں ایکسٹرا ووٹس چھپوائے گئے اور دھاندلی کی کیا تعریف ہے۔ فرمان شاہ

فارم پندرہ میں لکھا ہوتا ہے کہ کتنے ووٹ اشو کئیے گئے کتنے ڈالے گئے اور کتنے واپس ہوئے دھاندلی کا کوئی امکان نہیں رہتا۔ سعید غنی

ہمارا الیکش کمشن نالائق ہے اس کی وجہ سے الیکشن متنازع بن گیا۔ سعید غنی

میرے حلقے میں قومی اور صوبائی کے ووٹوں میں پانچ سو انیس کا فرق تھا الیکشن کمشن نے چیک کیوں نہیں کیا۔سعید غنی

جو کام اب جیوڈیشل کمشن کر رہا ہے یہ کام الیکشن کمشن کو کرنا چاہئیے تھا۔ فرمان شاہ

دھاندلی کا ایشو نہ پی ٹی آئی کا ہے نہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا یہ سسٹم کو درست کرنے کے لئیے ہے۔ فرمان شاہ

ملک میں پاک چائینا کوریڈور کی باتیں ہو رہی ہیں معیشت کو استحکام مل رہا ہے حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئییں۔ کشمالہ طارق

فارم پندرہ کے نہ ہونے سے الیکشن متنازع ہو گیا جس کی سزا سب بھگت رہے ہیں۔ سعید غنی

اگر کوئی آر او یا پریزائڈنگ آفیسر اپنی زمہ داری پوری طرح نہ نبھائے تو اسے عبرت ناک سزا ملنی چاہئیے۔ سعید غنی

سیاست دانوں کا ٹرائیل تو سب کرتے ہیں لیکن بیوروکریسی کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا۔ کشمالہ طارق

میرے خیال میں آئیندہ الیکش کو شکوک و شبہات سے پاک رکھنے کے لئیے سارا زور الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر ہونا چاہئیے۔ کشمالہ طارق

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: