RSS Feed

1 June, 2015 17:23

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

01-JUNE-2015

میں افتخار کے خلاف ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے کسی بندے کو کہا تھا کہ مار دو۔ لطیف آفریدی وکیل میاں افتخار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میاں افتخار کے خلاف ایف آئی آر کسی استاد نے بہت سوچ سمجھ کر لکھوائی ہے۔ لطیف آفریدی

مقتول کے باپ کا کہنا ہے کہ گولی اے این پی کے دفتر سے چلائی گئی اور چلانے والے کا نام جہانگیر ہے جو ابھی تک پکڑا نہیں جا سکا۔ لطیف آفریدی

مقتول کے باپ کے بیان کے بعد میاں افتخار کے خلاف ایک فیصد بھی کیس باقی نہیں رہاأ۔ لطیف آفریدی

جس طرح میاں افتخار پر الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ بہت ہی افسوس ناک ہے۔ وسیم اختر

پی ٹی آئی کے لیڈر بھی بغیر سوچے سمجھے الزامات لگا دیتے ہیں۔ وسیم اختر

پی ٹی آئی جن پارٹیوں پر دھاندلی کا الزام لگاتی تھی اب وہ خود ان سے بہت آگے نکل چکی ہے اور تحریک نا انصافی بن چکی ہے۔ وسیم اختر

وسیم اختر جو کچھ پی ٹی آئی کے بارے میں کہہ رہے ہیں وہ اس لئیے ہے کیونکہ پولیس ان کی باندھی ہوتی ہے۔ شفقت محمود

کے پی کے میں پولیس سیاسی قیادت سے ہدایات نہیں لیتی۔ شفقت محمود

جس جماعت کی شہرت ہی ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری ہو ان کے منہہ سے تحریک انصاف کو تحریک بے انصافی کہنا اچھا نہیں لگتا۔ شفقت محمود

اگر پی ٹی آئی کی طرف سے کسی نے میاں افتخار کیس میں اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے تو اس کا نام لیں تا کہ اس کے خلاف جماعتی کاروائی بھی ہو۔ شفقت محمود

میاں افتخار کی پورے ملک میں بہت عزت کی جاتی ہے انہوں نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے والے کو بھی معاف کر دیا۔ شیخ وقاص ا کرم

پی ٹی آئی نے کے پی کے میں پولیس کو سیاست سے پاک کر دیا ہے لیکن وہ غلط کام کرے تو اس سے پوچھا جائے۔ شیخ وقاص اکرم

کے پی کے میں الیکشن کے دوران جس طرح قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں اسے ٹی وی پر سب نے دیکھا ہے۔ وسیم اختر

نواز شریف صاحب نجم سیٹھی پر بہت مہربان ہیں معاملہ عدالت میں ہے میں مزید کچھ نہیں کہوں گا۔ شفقت محمود

نواز شریف نے نجم سیٹھی کی بھانجی کو خواتین کی مخصوص نشستوں سے ایم این اے بنایا اور اب پولیو مہم کی انچارج لگانے جا رہے ہیں۔ شفقت محمود

نجم سیٹھی نے خود کہا ہے کہ الیکشن سے چند روز پہلے ان سے اختیارات لے لئیے گئے تھے ایسا تھا تو استعفی دے دیتے۔ شفقت محمود

عدالت نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کی چیرمین شپ سے ہٹایا لیکن نواز شریف نے عدالت کا فیصلہ رد کر کے انہیں دوبارہ لگا دیا۔ شفقت محمود

نواز شریف کسی کو بھی پی سی بی کا چیرمین لگا سکتے ہیں نجم سیٹھی کی بھانجی کو قانون کے مطابق ایم این اے بنایا گیا۔ شیخ وقاص اکرم

کے پی کے میں الیکشن کے دوران اسلحے کا کھلم کھلا استعمال کیا گیا۔ وسیم اختر

جتنی بے ضابطگیاں دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں ہوئیں وہ اس سے پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھیں۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم کی چیخ و پکار سمجھ میں آتی ہے یہ ہمیشہ لوگوں کو ڈارا دھمکا کر الیکشن جیتتے ہیں۔ شفقت محمود

لوکل باڈیز کے الیکشن مرحلہ وار کروانے چاہئییں تھے ہم نے الیکشن کمشن کو کہا تھا۔ شفقت محمود

الیکشن کمشن کے پاس الیکشن کروانے کے لئیے کافی عملہ نہیں ہے۔ شیخ وقاص ا کرم

پنجاب میں بھی ستمبر یا اکتوبر میں بلدیاتی الیکشن کروا دئیے جایں گے۔ شیخ وقاص ا کرم

پی ٹی آئی الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوئی ہمارے وزرا کے بھائی اپنے حلقے میں الیکشن ہار گئے ہیں۔ شفقت محمود

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: