RSS Feed

2 June, 2015 16:17

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

02-JUNE-2015

سندھ میں آج بھی پیپلز پارٹی کمزور نہیں ہے صرف حکمت عملی تبدیل ہوئی ہے۔ نبیل گبول کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بلاول بھٹو میں بھی محترمہ بینطیر بھٹو والی صلاحیتیں موجود ہیں وہ بھی اسی عمر میں سیاست میں آئی تھیں۔ نبیل گبول

نبیل گبول نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ دیا تھا لیکن اب انہیں احساس ہو رہا ہے کہ انہوں نے غلطی کی تھی۔ نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی میں واپس آنے کے لئیے قیادت کا اعتماد حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی پانچ سال حکومت میں رہی ان کی پرفارمنس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں مسترد کر دیا۔ شاہد خاقان عباسی

پیپلز پارٹی حکومت میں آئی تو اس وقت جو مسائل تھے وہ ان سے حل نہیں ہو سکے تھے۔ شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن نے ابھی لوگوں پر تیل بم چلایا ہے اور آئندہ بجٹ میں یہ ابھی اور قیمتیں بڑھایں گے۔ نبیل گبول

لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے حکومت اتنی بیوقوف ہے کہ اربوں روپے میٹرو بس پر خرچ کر دئیے ہیں۔ نبیل گبول

پیپلز پارٹی صرف ایک صوبے کی جماعت نہیں ہے دو ہزار آٹھ میں مسلم لیگ ن بھی صرف پنجاب سے جیتی تھی۔نثار کھوڑو

ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے یہ حکومت بھی کر رہی ہے اور پرائویٹ سیکٹر بھی کر رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

قطر سے ایل این جی کی درآمد کے لئیے بات چیت چل رہی ہے جیسے ہی طے ہو جائے گی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دیں گے۔ شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کی حکومت نے دو سالوں میں بیروز گاری، زراعت اور صنعتیں لگانے پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ نثار کھوڑو

پارٹی کے ورکرز بہت اہم ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ہم جیتتے ہیں ہماری وجہ سے پارٹی نہیں جیتتی۔ نثار کھوڑو

لوکل باڈی الیکشن جنرل الیکشن سے بڑا ہوتا ہے اس میں جھگڑا ہوتا ہے۔ نبیل گبول

بلاول بھٹو کو واپس بلانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ سندھ میں لوکل باڈی الیکشنز ہونے والے ہیں۔ نبیل گبول

بلاول بھٹو سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں کے دورے کریں گے۔ نبیل گبول

کے پی کے میں خواتین کا ووٹ نہ ڈالنا وہاں کا کلچر ہے لیکن اسے اب تبدیل ہونا چاہئیے۔ شاہد خاقان عباسی

کے پی کے لوکل باڈی الیکشنز میں ایڈمنسٹریشن فیل ہوئی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

سب کو پتہ ہے کہ میں قتل جیسے معاملے میں کبھی ملوث نہیں ہو سکتا۔ میاں افتخار حسین

مجھے قتل کے کیس میں ملوث کرنا پی ٹی آئی کی لوکل قیادت کی ایک سازش تھی۔ میاں افتخار

پی ٹی آئی کی لوکل قیادت اپنی صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں رہی۔ میاں افتخار

مجھے قتل کے مقدمے میں گرفتار کرنا تو ٹھیک تھا لیکن میرے خلاف ایف آئی آر کاٹنا بد نیتی پر مبنی تھا۔ میاں افتخار

عمران خان کو مجھے سازش کے تحت گرفتار کروانے کی سازش کا نوٹس لینا چاہئیے۔ میاں افتخار

میری معلومات کے مطابق حماد صدیقی اور عزیر بلوچ کو گرفتار کر کے پاکستان لایا جا چکا ہے۔ نبیل گبول

ایسی معلومات اور ثبوت موجود ہیں کہ را پاکستان کے اندر ملوث ہے۔ شاہد خاقان عباسی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: