RSS Feed

3 June, 2015 17:26

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

03-JUNE-2015

آرمی چیف نے اپنے بیان میں آج پاکستانی قوم کی اور پچھلے اڑسٹھ سالوں کی پوزیشن کو پھر سے واضع کیا ہے۔ خواجہ محمد آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں جھنڈا لہرایا جاتا ہے اور ہمارے ترانے گائے جا رہے ہیں۔خواجہ آصف

پاکستان کو کشمیریوں کی بھر پور سپورٹ کرنی چاہئیے تا کہ انہیں احساس ہو کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ خواجہ آصف

میں راحیل شریف کے بیان کی حمایت کرتا ہوں اور ہماری سکیورٹی کا مرکز کشمیر ہے۔ خواجہ آصف

کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کو صرف پی ٹی وی ہی دکھاتا ہے باقی میڈیا صرف بریکنگ نیوز ہی چلاتا ہے۔ خواجہ آصف

ہمارا میڈیا صرف کمرشل ہو چکا ہے یہ بریکنگ نیوز بھی مالی فائدے کے لئیے دیتا ہے۔ خواجہ آصف

را بلوچستان میں ملوث ہے اور ایک اہم بلوچ لیڈر کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہے بھارت مالی طور پر بھی مدد کر رہا ہے۔ خواجہ آصف

کئی سالوں سے نارتھ وزیرستان میں آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اب جب پاکستان وہاں دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہا ہے تو بھارت سرحدوں پر ٹینشن پیدا کر رہا ہے۔ خواجہ آصف

بھارت کا بیان کہ وہ دہشت گردی کا جواب دہشت گردی سے اور کانٹے کا جواب کانٹے سے دے گا اس سے زیادہ پیٹنٹ دہشت گردی کا اور کیا ثبوت چاہئیے۔ خواجہ آصف

پاک چائنا کاریڈور کا فائدہ پورے ریجن کو ہو سکتا ہے بھارت اس کی مخالفت صرف اس لئیے کر رہا ہے کیونکہ یہ پاکستان میں بن رہا ہے۔ خواجہ آصف

آج بھارت کی جو سوچ ہے اس سے سیکیولرازم ختم ہو چکا ہے اور ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔ خواجہ آصف

پاکستان میں جو بھی دہشت گردی کرنا چاہے گا ہندوستان اور کچھ اور ممالک بھی ان کی سرپرستی کرنا چاہیں گے۔ خواجہ آصف

ہمیں شہروں میں بھی دہشت گردوں کے پیچھے جانا چاہئیے ہمارے پاس ان کے متعلق تمام معلومات موجود ہیں۔ خواجہ آصف

بہت قلیل تعداد میں ہمارے مدرسے بھی دہشت گردوں کی سر پرستی کرتے ہیں۔ خواجہ آصف

ہماری سر زمین پر دوسرے ممالک پیسہ انویسٹ کرتے ہیں کہ یہاں فرقہ وارانہ اور مزہبی لڑائی جاری رہے۔ خواجہ آصف

ہم نے دوست ممالک کے ساتھ مسئلہ اٹھایا ہے ہمیں پتہ ہے پیسہ کہاں سے آ رہا ہے اور کہا ہے کہ متشدد تنظیموں کو فنڈنگ بند کی جائے۔ خواجہ آصف

دوست ممالک سے آنے والے پیسے کو ہم ریگولرائز کرنے جا رہے ہیں کہ پیسہ حکومت کے پاس آئے کسی مزہبی تنظیم یا سکول کے پاس نہ جائے۔ خواجہ آصف

حکومت اب باقاعدہ چیک کرے گی کہ مزہبی تنظیموں کو کن ممالک سے پیسہ مل رہا ہے۔ خواجہ آصف

حماد صدیقی اور عزیر بلوچ کو دبئی سے پاکستان لانے کے لئیے قانونی معاملات طے کئیے جا رہے ہیں۔ خواجہ آصف

حکومت نے لندن میں بیٹھے ہوئے شخص کا معاملہ بھی وہاں کی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے کہ یہ لوگ یہاں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف

آر ایس ایس بھارت کے علاوہ بھی کہیں مسلمانوں کی موجودگی کو پسند نہیں کرتی ہے۔ خواجہ آصف بھارت جو بھی زبان استعمال کرے گا اسے پاکستان کی طرف سے بھر پور جواب دیا جائے گا۔ خواجہ آصف

آرمی چیف نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشمیر ایک متنازع معاملہ ہے جو حل ہونا باقی ہے۔ خواجہ آصف

راحیل شریف نے آجکل بھارت کے ساتھ جو معاملات چل رہے ہیں ان پر ایک مظبوط بیان دیا ہے جو حکومتی پالیسی کے مطابق ہے۔ معین حیدر

کشمیر کے لوگ بھارت کی پالیسیوں سے مطمئین نہیں ہیں اور اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ معین حیدر

پاکستان نے کچھ عرصے سے بھارت کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع ہو جانے کہ وجہ سے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اٹھانا بند کر دیا ہوا تھا۔ معین حیدر

نریندر مودی کے آنے کے بعد اس کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر پھر سے اٹھانا پڑ رہا ہے۔ معین حیدر

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ عابد شیر علی

بھارت پاکستان کے اندر اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے ہم اسے اس کی زبان میں جواب دیں گے۔ عابد شیر علی

پاکستان نے شملہ معاہدہ کے تحت کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی بھر پور کوششیں کی ہیں لیکن بھارت مخلص نہیں رہا۔ معین حیدر

مودی کو دنیا جانتی ہے امریکہ نے اسے ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن اس کے وزیراعظم بننے کے بعد نرمی کی۔معین حیدر

دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان کی فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور قربانیاں دے رہی ہے۔ معین حیدر

اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں ان کی جڑیں کاٹ دی جایں۔ عابد شیر علی

آج ہی کراچی سے را کے چار ایجنٹس پکڑے گئے ہیں جو پیسے کے لئیے کسی کا بھی خون کر سکتے ہیں۔ عابد شیر علی

سالہا سال سے پاکستان میں مزہبی انتہا پسند جتھے بنے ہوئے ہیں لیکن اب ان کی مزید کوئی گنجائش نہیں ہے۔ معین حیدر

دہشت گردوں کے خلاف بہت اچھی معلومات موجود ہیں اور آرمی چیف ان کا مکمل صفایا کرنے کے لئیے پر عزم ہیں۔ معین حیدر

بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف بہت پروپیگنڈہ کر رہا ہے ہمارا میڈیا خاموش کیوں ہے۔ عابد شیر علی

جو چینل امن کی آشا کی باتیں کرتے تھے وہ اب جواب کیوں نہیں دیتے۔ عابد شیر علی

پہلے معاملات دہشت گردوں کے ہاتھ میں تھے لیکن اب فوج کے ہاتھ میں ہیں۔ معین حیدر

شہروں میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ معین حیدر

ہم دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ عابد شیر علی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: